الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مختصر صحيح بخاري کل احادیث (2230)
حدیث نمبر سے تلاش:


مختصر صحيح بخاري
زکوٰۃ کے بیان میں
27. زکوٰۃ میں عیب دار جانور نہ لیے جائیں۔
حدیث نمبر: 738
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے ان کو ایک تحریر لکھ دی تھی (اس میں زکوٰۃ کے وہ مسائل تھے) جن کا اللہ نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دیا ہے (اس میں یہ مضمون بھی تھا کہ) زکوٰۃ میں بوڑھا، عیب دار اور نہ نر جانور لیا جائے یعنی بکرا وغیرہ۔ ہاں اگر صدقہ دینے والا چاہے۔ (تو پھر نر لینے میں کچھ حرج نہیں) [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 738]