الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مختصر صحيح بخاري کل احادیث (2230)
حدیث نمبر سے تلاش:


مختصر صحيح بخاري
جہاد اور جنگی حالات کے بیان میں
26. گھوڑے اور گدھے کا نام رکھنا کیسا ہے؟
حدیث نمبر: 1237
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہمارے باغ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک گھوڑا رہتا تھا اس کا نام لحیف تھا اور بعض کہتے ہیں کہ اس کا نام لخیف تھا۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1237]
حدیث نمبر: 1238
سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں ایک گدھے پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے بیٹھا تھا، اس گدھے کا نام عفیر تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے معاذ! کیا تم جانتے ہو کہ اللہ تعالیٰ کا حق اس کے بندوں پر کیا ہے؟ .... اور ساری حدیث بیان کی جو پہلے گزر چکی ہے۔ (دیکھئیے کتاب: علم کا بیان۔۔۔ باب: اس بات کو برا سمجھ کر کہ وہ لوگ نہ سمجھیں گے جس شخص نے ایک قوم کو چھوڑ کر دوسری قوم کو علم (کی تعلیم) کے لیے مخصوص کر لیا۔) [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1238]
حدیث نمبر: 1239
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ (ایک مرتبہ) مدینہ میں کچھ خوف تھا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے گھوڑے پر سوار ہوئے جس کا نام مندوب تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے گئے۔ جب واپس لوٹے تو فرمایا: ہم نے خوف کی کوئی بات نہیں دیکھی اور بیشک ہم نے اس گھوڑے کو دریا (کی طرح تند و تیز) پایا۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1239]