الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مختصر صحيح بخاري کل احادیث (2230)
حدیث نمبر سے تلاش:


مختصر صحيح بخاري
فضیلتوں کا بیان
12. آپ کا نام خاتم النبیین ہونے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1475
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری اور دوسرے پیغمبروں کی مثال ایسی ہے جیسے کسی شخص نے ایک مکمل گھر بنایا اور بہت اچھا بنایا مگر ایک اینٹ کی جگہ خالی چھوڑ دی تو لوگ اس گھر میں جانے لگے اور تعجب کرنے لگے کہ یہ اینٹ کی جگہ اگر خالی نہ ہوتی تو کیسا اچھا مکمل گھر ہوتا۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1475]
حدیث نمبر: 1476
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ایک دوسری روایت میں اتنا زیادہ منقول ہے کہ .... مگر ایک کونے میں ایک اینٹ کی جگہ چھوڑ دی۔ اور آخر میں فرمایا: وہ اینٹ میں ہوں اور میں خاتم النبیین ہوں۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1476]