الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مختصر صحيح بخاري کل احادیث (2230)
حدیث نمبر سے تلاش:


مختصر صحيح بخاري
مشروبات کا بیان
13. پیالوں میں پانی پینا (درست ہے)۔
حدیث نمبر: 1947
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بنی ساعدہ کے مکان میں آئے اور فرمایا: اے سہل! ہمیں پانی پلاؤ۔ میں نے اس پیالہ کو نکال کر اس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو (پانی) پلایا۔ راوی کہتے ہیں کہ سیدنا سہل رضی اللہ عنہ نے وہی پیالہ ہمارے لیے نکالا اور ہم نے اس سے (کچھ) پیا۔ اس کے بعد عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے تحفتاً وہ پیالہ مانگا تو انھوں نے انھیں دے دیا۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1947]
حدیث نمبر: 1948
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کے پاس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا پیالہ تھا، وہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس پیالہ میں بہت مدت تک (پانی) پلایا ہے۔ (راوی) کہتے ہیں کہ اس پیالہ میں لوہے کا کڑا پڑا ہوا تھا۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے یہ چاہا کہ اس کی جگہ چاندی یا سونے کا کڑا ڈلوا لیں تو سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے (یہ سن کر) کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بنائی ہوئی چیز کو مت بدلو تو سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے اس کو اسی طرح رہنے دیا۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1948]