الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مختصر صحيح بخاري کل احادیث (2230)
حدیث نمبر سے تلاش:


مختصر صحيح بخاري
آداب کا بیان
27. غصہ سے پرہیز کرنا۔
حدیث نمبر: 2041
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پہلوان وہ نہیں ہے جو (کشتی لڑنے میں) اپنے مقابل کو گرا دے بلکہ پہلوان وہ ہے جو غصے کے وقت اپنے آپ کو قابو میں رکھے۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 2041]
حدیث نمبر: 2042
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی کہ مجھ کو نصیحت فرمائیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: غصہ نہ کیا کر۔ اس نے کئی مرتبہ دریافت کیا (لیکن) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی فرمایا: غصہ نہ کیا کر۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 2042]