الحمدللہ! صحيح ابن خزيمه پیش کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


مختصر صحيح بخاري
فتنوں کا بیان
9. (ملک حجاز سے) آگ کا نکلنا۔
حدیث نمبر: 2196
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت قائم نہ ہو گی یہاں تک کہ حجاز سے ایک آگ نکلے گی جو بصرے میں اونٹوں کی گردنیں روشن کر دے گی (یعنی اس کی روشنی میں اونٹوں کی گردنیں دکھائی دیں گی)۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 2196]
حدیث نمبر: 2197
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قریب ہے فرات (دریا اپنے اندر سے) سونے کا خزانہ باہر نکالے۔ پس جو وہاں موجود ہو اس کو چاہیے کہ اس میں سے کچھ نہ لے۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 2197]