الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


بلوغ المرام کل احادیث (1359)
حدیث نمبر سے تلاش:


بلوغ المرام
كتاب الطهارة
طہارت کے مسائل
5. باب المسح على الخفين
5. موزوں پر مسح کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 53
عن المغيرة بن شعبة رضي الله عنه قال: كنت مع النبي صلى الله عليه وآله وسلم فتوضأ فأهويت لأنزع خفيه فقال:«‏‏‏‏دعهما فإني أدخلتهما طاهرتين» فمسح عليهما. متفق عليه.
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کرنا شروع کیا تو میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے موزے اتارنے کیلئے لپکا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا چھوڑ دو میں نے جب یہ موزے پہنے تھے تو میں وضو سے تھا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان پر مسح فرمایا۔ (بخاری و مسلم) [بلوغ المرام/كتاب الطهارة/حدیث: 53]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الوضوء، باب إذا أدخل رجليه وهما طاهرتان، حديث:206، ومسلم، الطهارة، باب المسح علي الخفين، حديث:274.»

حدیث نمبر: 54
وللأربعة عنه إلا النسائي: أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم مسح أعلى الخف وأسفله. وفي إسناده ضعف.
(مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ) نسائی کے علاوہ باقی سنن کی تین کتابوں میں مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ ہی سے یہ الفاظ منقول ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے موزوں کے اوپر اور نیچے دونوں جانب مسح کیا۔ اس روایت کی سند ضعیف ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الطهارة/حدیث: 54]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الطهارة، باب كيف المسح، حديث:165، والترمذي، الطهارة، حديث:97، وابن ماجه، الطهارة، حديث:550، الوليد بن مسلم لم يصرح بالسماع المسلسل، وفيه علة أخري.»

حدیث نمبر: 55
وعن علي رضي الله عنه أنه قال: لو كان الدين بالرأي لكان أسفل الخف أولى بالمسح من أعلاه،‏‏‏‏ وقد رأيت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يمسح على ظاهر خفيه. أخرجه أبو داود بإسناد حسن.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ اگر دین کا دارومدار رائے اور عقل پر ہوتا تو موزوں کی نچلی سطح پر مسح اوپر کی بہ نسبت زیادہ قرین قیاس تھا۔ میں نے خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو موزے کے بالائی حصہ پر مسح کرتے دیکھا ہے۔ ابوداؤد نے اس کو حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الطهارة/حدیث: 55]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الطهارة، باب كيف المسح، حديث:162، ابو إسحاق عنعن.»

حدیث نمبر: 56
وعن صفوان بن عسال رضي الله عنه قال: كان النبي صلى الله عليه وآله وسلم يأمرنا إذا كنا سفرا ؛ أن لا ننزع خفافنا ثلاثة أيام ولياليهن إلا من جنابة،‏‏‏‏ ولكن من غائط وبول ونوم. أخرجه النسائي والترمذي،‏‏‏‏ واللفظ له،‏‏‏‏ وابن خزيمة وصححاه.
سیدنا صفوان بن عسال رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ جب ہم مسافر ہوتے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں حکم دیتے کہ ہم تین دن اور تین راتیں موزے نہ اتاریں، الایہ کہ حالت جنابت لاحق ہو جائے۔ البتہ بیت الخلاء جانے کی صورت میں، پیشاب اور نیند کی وجہ سے اتارنے کی ضرورت نہیں۔
اسے نسائی اور ترمذی نے روایت کیا ہے۔ یہ الفاظ ترمذی میں منقول روایت کے ہیں۔ ترمذی اور ابن خزیمہ دونوں نے اس کو صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الطهارة/حدیث: 56]
تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي، الطهارة، باب المسح علي الخفين للمسافر والمقيم، حديث:96، والنسائي، الطهارة، حديث: 127، وابن خزيمة:1 / 99، حديث:196.»

حدیث نمبر: 57
وعن علي بن أبي طالب رضي الله عنه قال: جعل رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ثلاثة أيام ولياليهن للمسافر،‏‏‏‏ ويوما وليلة للمقيم،‏‏‏‏ يعني في المسح على الخفين. أخرجه مسلم.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسافر کے لئے موزوں پر مسح کے لئے تین شب و روز اور مقیم کے لئے ایک دن رات مدت مقرر فرمائی ہے۔ (مسلم) [بلوغ المرام/كتاب الطهارة/حدیث: 57]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الطهارة، باب التوقيت في المسح علي الخفين، حديث: 276.»

حدیث نمبر: 58
وعن ثوبان رضي الله عنه قال: بعث رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم سرية فأمرهم أن يمسحوا على العصائب،‏‏‏‏ يعني العمائم والتساخين،‏‏‏‏ يعني الخفاف. رواه أحمد وأبو داود،‏‏‏‏ وصححه الحاكم.
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک سریہ (یعنی چھوٹا لشکر) روانہ فرمایا اور انہیں پگڑیوں اور موزوں پر مسح کرنے کا حکم دیا۔
اسے احمد اور ابوداؤد نے روایت کیا ہے اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الطهارة/حدیث: 58]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الطهارة، باب المسح علي العمامة، حديث: 146، وأحمد: 5 / 277، والحاكم في المستدرك:1 / 169.»

حدیث نمبر: 59
وعن عمر رضي الله عنه موقوفا،‏‏‏‏ وعن أنس مرفوعا: «‏‏‏‏إذا توضأ أحدكم فلبس خفيه فليمسح عليهما،‏‏‏‏ وليصل فيهما،‏‏‏‏ ولا يخلعهما إن شاء إلا من الجنابة» .‏‏‏‏ أخرجه الدارقطني والحاكم وصححه.
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے موقف اور سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مرفوع روایت ہے کہ جب تم میں سے کوئی موزے پہن کر وضو کرے تو ان پر مسح کر لینا چاہیئے اور ان کو پہنے ہوئے نماز پڑھ لے۔ اگر چاہے تو ان کو نہ اتارے، الایہ کہ غسل جنابت کی ضرورت پیش آ جائے۔
اسے دارقطنی نے روایت کیا ہے اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الطهارة/حدیث: 59]
تخریج الحدیث: «أخرجه الدار قطني، الطهارة، باب ما جاء في المسح علي الخفين من غير توقيت: 1 /203، 204، والحاكم:1 /181، وتعقيه الذهبي، والحديث حسن موقوفًا وأما المرفوع فسنده ضعيف: فيه مقدام بن داود وهو ضعيف، والحديث ليس علي عمومه بل خصصه الحديث الآتي.»

حدیث نمبر: 60
وعن أبي بكرة رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم: أنه رخص للمسافر ثلاثة أيام ولياليهن،‏‏‏‏ وللمقيم يوما وليلة،‏‏‏‏ إذا تطهر فلبس خفيه: أن يمسح عليهما. أخرجه الدارقطني وصححه ابن خزيمة.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت بیان کی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسافر کے لیے (مسح کی مدت) تین دن اور تین راتوں کی رخصت فرمائی ہے اور مقیم کیلئے ایک دن اور ایک رات۔ اس حالت میں کہ اس نے باوضو ہو کر موزے پہنے ہوں تو ان پر مسح کر لینا چاہیئے۔
اسے دارقطنی نے روایت کیا ہے اور ابن خزیمہ نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الطهارة/حدیث: 60]
تخریج الحدیث: «أخرجه الدار قطني، الطهارة، باب ما في المسح علي الخفين من غير توقيت: 1 / 204، وابن خزيمة: 1 / 96، حديث: 192، وابن حبان(الموارد)، حديث:184.»

حدیث نمبر: 61
وعن أبي بن عمارة رضي الله عنه أنه قال: يا رسول الله أمسح على الخفين؟ قال: «‏‏‏‏نعم» ‏‏‏‏ قال: يوما؟ قال: «‏‏‏‏نعم» ‏‏‏‏ قال: ويومين؟ قال: «‏‏‏‏نعم» ‏‏‏‏ قال: وثلاثة أيام؟ قال: «‏‏‏‏نعم،‏‏‏‏ وما شئت» . أخرجه أبو داود،‏‏‏‏ وقال: ليس بالقوي.
سیدنا ابی بن عمارۃ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! کیا میں موزوں پر مسح کر سکتا ہوں؟ فرمایا ہاں کر سکتے ہو عرض کیا ایک دن؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں ایک دن عرض کیا دو دن؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں دو دن میں نے عرض کیا تین دن؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں تین دن اور جب تک تیری مرضی ہو۔
ابوداؤد نے اسے روایت کیا ہے اور ساتھ ہی کہا ہے کہ یہ حدیث قوی نہیں ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الطهارة/حدیث: 61]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الطهارة، باب التوقيت في المسح، حديث: 158، وقال الدار قطني: "هذا الإسناد لا يثبت... وعبدالرحمن و محمد بن يزيد و أيوب بن قطن مجهولون كلهم".»