الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


بلوغ المرام کل احادیث (1359)
حدیث نمبر سے تلاش:


بلوغ المرام
كتاب الصلاة
نماز کے احکام
3. باب شــروط الصلاة
3. شرائط نماز کا بیان
حدیث نمبر: 160
عن علي بن طلق رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏إذا فسا أحدكم في الصلاة فلينصرف وليتوضأ وليعد الصلاة» .‏‏‏‏ رواه الخمسة وصححه ابن حبان.
سیدنا علی بن طلق رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دوران نماز جب تم میں سے کسی کی ہوا خارج ہو جائے تو وہ واپس جائے، ازسرنو (دوبارہ سے) وضو کرے اور نماز دوبارہ پڑھے۔
اسے احمد، ابوداؤد، ترمذی، نسائی اور ابن ماجہ پانچوں نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 160]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الطهارة، باب من يحدث في الصلاة، حديث: 205، والترمذي، الرضاع، حديث:1164، وأحمد:1 /86، والنسائي في الكبرٰي، حديث:9024-9026، وابن ماجه: لم أجده، وابن حبان(الموارد)، حديث:204.»

حدیث نمبر: 161
وعن عائشة رضي الله عنها أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏لا يقبل الله صلاة حائض إلا بخمار» .‏‏‏‏ رواه الخمسة إلا النسائي وصححه ابن خزيمة.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جسے حیض آتا ہے (یعنی وہ عورت جو بالغہ ہے) اللہ تعالیٰ اس کی نماز دوپٹہ (اوڑھنی) کے بغیر قبول نہیں کرتا۔
اسے بجز نسائی کے پانچوں نے روایت کیا ہے اور ابن خزیمہ نے صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 161]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الصلاة، باب المرأة تصلي بغير خمار، حديث:641، والترمذي، الصلاة، وابن ماجه، الطهارة، حديث:655، وأحمد:6 /218، وابن خزيمة:1 /380، حديث:775.»

حدیث نمبر: 162
وعن جابر رضي الله عنه أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال له:«‏‏‏‏إذا كان الثوب واسعا فالتحف به في الصلاة» .‏‏‏‏ ولمسلم: «‏‏‏‏فخالف بين طرفيه وإن كان ضيقا فاتزر به» .‏‏‏‏متفق عليه. ولهما من حديث أبي هريرة رضي الله عنه: «‏‏‏‏لا يصلي أحدكم في الثوب الواحد ليس على عاتقه منه شيء» .‏‏‏‏
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا جب کپڑا بڑا اور فراخ ہو تو (نماز میں) کپڑا خوب (جسم پر) لپیٹ لو۔ اور مسلم کی روایت میں ہے کہ کپڑا کشادہ ہو تو کپڑے کے دونوں کناروں کو کندھوں پر دونوں طرف ڈال لو اور اگر کپڑا تنگ اور چھوٹا ہو تو اسے تہبند کی صورت میں باندھ لو۔ (بخاری و مسلم)
اور بخاری و مسلم میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ تم میں سے کوئی ایک کپڑے میں نماز نہ پڑھے جب تک کہ اس کپڑے کا کوئی حصہ اس کے کندھوں پر نہ ہو۔ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 162]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الصلاة، باب إذا كان الصوب ضيقًا، حديث:361، ومسلم، صلاة المسافرين، باب صلاة النبي صلي الله عليه وسلم ودعائه بالليل، حديث:766، 3010، وحديث أبي هريرة أخرجه البخاري، الصلاة، حديث:359، ومسلم، الصلاة، حديث:516.»

حدیث نمبر: 163
وعن أم سلمة رضي الله عنها أنها سألت النبي صلى الله عليه وآله وسلم: أتصلي المرأة في درع وخمار بغير إزار؟ قال: «‏‏‏‏إذا كان الدرع سابغا يغطي ظهور قدميها» .‏‏‏‏ أخرجه أبو داود. وصحح الأئمة وقفه.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا کہ (کیا) کوئی عورت تہبند کے بغیر محض کرتے اور اوڑھنی میں نماز پڑھ سکتی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ کرتا اگر اتنا لمبا ہو کہ قدم کی پشت تک پہنچ جاتا ہے تو جائز ہے۔ اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے اور ائمہ نے اس کے موقوف ہونے کو صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 163]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الصلاة، باب في كم تصلي المرأة، حديث:639(موقوفًا)، و:640(مرفوعًا)وسنده ضعيف أيضًا.»

حدیث نمبر: 164
وعن عامر بن ربيعة رضي الله عنه قال: كنا مع النبي صلى الله عليه وآله وسلم في ليلة مظلمة فأشكلت علينا القبلة فصلينا. فلما طلعت الشمس إذا نحن صلينا إلى غير القبلة فنزلت «فأينما تولوا فثم وجه الله» . أخرجه الترمذي ضعفه.
سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ایک تاریک و اندھیری رات میں ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، قبلہ کا رخ شناخت کرنا ہم پر دشوار و مشکل ہو گیا۔ ہم نے (اندازاً قبلہ کا رخ متعین کر کے) نماز پڑھ لی۔ جب آفتاب طلوع ہوا تو معلوم ہوا کہ ہم نے غیر قبلہ کی جانب رخ کر کے نماز پڑھی تھی۔ پس پھر یہ آیت نازل ہوئی «فأينما تولوا فثم وجه الله» پس جدھر تم رخ کرو گے اسی طرف اللہ کی ذات موجود ہے۔ اس کو ترمذی نے روایت کیا ہے اور ضعیف قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 164]
تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي، تفسير القرآن، باب ومن سورة البقرة، حديث:2957، وابن ماجه، الصلاة، حديث:1020* عاصم بن عبيدالله ضعيف(تقريب)، وللحديث شاهد ضعيف عند البيهقي:2 /11.»

حدیث نمبر: 165
وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏ما بين المشرق والمغرب قبلة» ‏‏‏‏ رواه الترمذي وقواه البخاري.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مشرق اور مغرب کے مابین قبلہ ہے۔ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور بخاری نے قوی قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 165]
تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي، أبواب الصلاة، باب ما جاء أن ما بين المشرق والمغرب قبلة، حديث:342-344، وقال:حسن صحيح.»

حدیث نمبر: 166
وعن عامر بن ربيعة رضي الله عنه قال: رأيت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يصلي على راحلته حيث توجهت به.متفق عليه،‏‏‏‏ زاد البخاري: يومىء برأسه ولم يكن يصنعه في المكتوبة. ولأبي داود من حديث أنس رضي لله عنه: وكان إذا سافر فأراد أن يتطوع استقبل بناقته القبلة فكبر،‏‏‏‏ ثم صلى حيث كان وجه ركابه. وإسناده حسن.
سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی اونٹنی پر نماز پڑھتے دیکھا ہے۔ اونٹنی جس طرف بھی رخ کرتی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھتے رہتے۔ (بخاری و مسلم)
اور بخاری نے اتنا اضافہ بھی نقل کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے سر مبارک سے اشارہ کے ساتھ (نماز ادا) فرما رہے تھے۔ فرض نماز میں ایسا نہ کرتے تھے۔ اور ابوداؤد میں سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سفر کرتے اور نماز نفل ادا کرنا چاہتے تو (ایک مرتبہ) اپنی اونٹنی کا رخ قبلہ کی طرف موڑ دیتے اس کے بعد پھر سواری کا رخ جس جانب بھی ہو جاتا نماز پڑھتے رہتے۔ اس حدیث کی سند حسن ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 166]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، تقصير الصلاة، باب صلاة التطوع علي الدواب وحيثما توجهت، حديث:1093-1097، ومسلم، صلاة المسافرين، باب جواز صلاة النافلة علي الدابة في السفر حيث توجهت، حديث:701، وحديث أنس أخرجه أبوداود، الصلاة، حديث:1225، وإسناده حسن كما قال الحافظ رحمه الله .»

حدیث نمبر: 167
وعن أبي سعيد الخدري رضي الله عنه أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏الأرض كلها مسجد إلا المقبرة والحمام» .‏‏‏‏ رواه الترمذي وله علة.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا قبرستان اور حمام کے ماسوا ساری زمین مسجد ہے (جہاں چاہے نماز پڑھ لے)۔ (ترمذی) [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 167]
تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي، أبواب الصلاة، باب ما جاء أن الأرض كلها مسجد إلا المقبرة والحمام، حديث:317، وللحديث علة وهي مردودة.»

حدیث نمبر: 168
وعن ابن عمر رضي الله عنهما: أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم نهى أن يصلى في سبع مواطن: المزبلة والمجزرة والمقبرة وقارعة الطريق والحمام ومعاطن الإبل وفوق ظهر بيت الله تعالى. رواه الترمذي وضعفه.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سات مقامات پر نماز پڑھنے سے منع فرمایا ہے کوڑا کرکٹ (ڈالنے) کی جگہ، ذبح خانہ، قبرستان، شارع عام، حمام، اونٹ باندھنے کی جگہ (باڑا) اور بیت اللہ کی چھت پر۔
ترمذی نے اسے ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 168]
تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي، أبواب الصلاة، باب ما جاء في كراهية ما يصلي إليه وفيه، حديث:346 وسنده ضعيف، وله شاهد ضعيف عند ابن ماجه، الصلاة، حديث:747.»

حدیث نمبر: 169
وعن أبي مرثد الغنوي قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يقول: «‏‏‏‏لا تصلوا إلى القبور ولا تجلسوا عليها» ‏‏‏‏ رواه مسلم.
سیدنا ابو مرثد غنوی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے کہ قبروں کو سامنے (رکھ کر، قبروں کی طرف رخ کر کے) نماز نہ پڑھو اور نہ ان پر بیٹھو۔ (مسلم) [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 169]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الجنائز، باب النهي عن الجلوس علي القبر والصلاة عليه، حديث:972.»

حدیث نمبر: 170
وعن أبي سعيد رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏إذا جاء أحدكم المسجد فلينظر فإن رأى في نعليه أذى أو قذرا فليمسحه وليصل فيهما» .‏‏‏‏ أخرجه أبو داود. وصححه ابن خزيمة.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سے جب کوئی مسجد میں آئے تو (مسجد میں داخل ہونے سے پہلے) اسے چائیے کہ (اپنی جوتی) دیکھ لے۔ اگر اپنی جوتی میں گندگی یا ناپاک چیز لگی ہوئی دیکھے تو اسے چائیے کہ اسے صاف کرے اور اس میں نماز پڑھ لے۔
ابوداؤد نے اس کی روایت کی ہے اور ابن خزیمہ نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 170]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الصلاة، باب الصلاة في النعل، حديث:650، وابن خزيمة، حديث:1017، وابن حبان(الموارد)، حديث:360، والحاكم:1 /260 وصححه علي شرط مسلم، ووافقه الذهبي.»

حدیث نمبر: 171
وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏إذا وطىء أحدكم الأذى بخفيه فطهورهما التراب» .‏‏‏‏ أخرجه أبو داود وصححه ابن حبان.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سے کوئی ایک جب اپنے موزوں سے گندگی پر چلے تو بیشک مٹی اسے پاک و صاف کرنے والی ہے۔
ابوداؤد نے اسے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 171]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الطهارة، باب الأذي يصيب النعل، حديث:385 وسنده ضعيف، 386 وسنده ضعيف، 387 وسنده ضعيف، وابن حبان (ابن بلبان): 4 /1403، 1404، وابن خزيمة:1 /148، حديث: 292، والحاكم: 1 /166.»

حدیث نمبر: 172
وعن معاوية بن الحكم رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏إن هذه الصلاة لا يصلح فيها شيء من كلام الناس،‏‏‏‏ إنما هو التسبيح والتكبير وقراءة القرآن» .‏‏‏‏ رواه مسلم.
سیدنا معاویہ بن حکم رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ نماز میں انسانی گفتگو کی کوئی گنجائش نہیں، نماز تو صرف تسبیح «سبحان الله» تکبیر «الله اكبر» اور تلاوت قرآن (پر مشتمل) ہے۔ (مسلم) [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 172]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، المساجد، باب تحريم الكلام في الصلاة ونسخ ما كان من إباحته، حديث:537.»

حدیث نمبر: 173
وعن زيد بن أرقم أنه قال: إن كنا لنتكلم في الصلاة على عهد رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يكلم أحدنا صاحبه بحاجته حتى نزلت (حافظوا على الصلوات والصلاة الوسطى وقوموا لله قانتين) فأمرنا بالسكوت ونهينا عن الكلام. متفق عليه،‏‏‏‏ واللفظ لمسلم.
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ عہدرسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں دوران نماز ہم ایک دوسرے سے بات چیت کر لیا کرتے اور اپنی ضرورت و حاجت ایک دوسرے سے بیان کر دیتے تھے تاآنکہ «حافظوا على الصلوات والصلاة الوسطى وقوموا لله قانتين» آیت نازل ہوئی تو ہمیں خاموش رہنے کا حکم دیا گیا اور نماز میں گفتگو اور کلام کرنے سے منع کر دیا گیا۔ (بخاری و مسلم) اور یہ الفاظ مسلم کے ہیں۔ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 173]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، العمل في الصلاة، باب ما ينهي من الكلام في الصلاة، حديث:1200، ومسلم، المساجد، باب تحريم الكلام في الصلاة ونسخ ما كان من إباحته، حديث:539.»

حدیث نمبر: 174
وعن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «التسبيح للرجال والتصفيق للنساء» .‏‏‏‏ متفق عليه زاد مسلم:«‏‏‏‏في الصلاة» .‏‏‏‏
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ (نماز میں ضرورت کے وقت) مردوں کیلئے تسبیح ( «سبحان الله» کہہ کر امام کو مطلع کرنا) اور عورتوں کیلئے تالی بجانا ہے۔ بخاری و مسلم نے اسے روایت کیا ہے اور مسلم نے «في الصلاة» یعنی نماز میں کا اضافہ کیا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 174]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، العمل في الصلاة، باب التصفيق للنساء، حديث:1203، ومسلم، الصلاة، باب تسبيح الرجل وتصفيق المرأة إذا نابهما شيء في الصلاة، حديث:422.»

حدیث نمبر: 175
وعن مطرف بن عبد الله بن الشخير عن أبيه قال: رأيت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يصلي وفي صدره أزيز كأزيز المرجل من البكاء. أخرجه الخمسة إلا ابن ماجه وصححه ابن حبان.
سیدنا مطرف اپنے باپ عبداللہ بن شخیر رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز پڑھتے دیکھا ہے اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سینہ مبارک سے گریہ و زاری کی وجہ سے ایسی آواز آ رہی تھی جیسے جوش کھاتی ہوئی ہنڈیا (سے آواز آتی) ہے۔
اسے احمد، ابوداؤد، ترمذی، نسائی نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 175]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الصلاة، باب البكاء في الصلاة، حديث:904، والترمذي في الشمائل:315 والنسائي، الصلاة، حديث:1215، وأحمد:4 /25، وابن حبان (الإحسان):2 /66، حديث:750.»

حدیث نمبر: 176
وعن علي قال: كان لي من رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم مدخلان فكنت إذا أتيته وهو يصلي تنحنح لي.رواه النسائي وابن ماجه.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہونے کے میرے دو اوقات تھے جب میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوتا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز ادا فرما رہے ہوتے تو مجھے مطلع کرنے کے لیے کھنکار دیتے۔ (نسائی، ابن ماجہ) [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 176]
تخریج الحدیث: «أخرجه النسائي، السهو، باب التنحنح في الصلاة، حديث:1212، وابن ماجه، الأدب، حديث:3708.»

حدیث نمبر: 177
وعن ابن عمر رضي الله عنهما قال: قلت لبلال: كيف رأيت النبي صلى الله عليه وآله وسلم يرد عليهم حين يسلمون عليه وهو يصلي؟ قال: يقول هكذا وبسط كفه. أخرجه أبو داود والترمذي وصححه.
سیدنا (عبداللہ) ابن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ میں نے بلال رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا کہ نماز پڑھتے وقت جب لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کرتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کو کیسے جواب دیتے؟ انہوں نے جواب دیا کہ اس طرح کرتے اور اپنا ہاتھ پھیلایا۔
اسے ابوداؤد اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 177]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الصلاة، باب رد السلام في الصلاة، حديث:927، والترمذي، الصلاة، حديث:368.»

حدیث نمبر: 178
وعن أبي قتادة رضي الله عنه قال: كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يصلي وهو حامل أمامة بنت زينب فإذا سجد وضعها،‏‏‏‏ وإذا قام حملها. متفق عليه. ولمسلم: وهو يؤم الناس في المسجد.
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھاتے ہوئے (اپنی نواسی) امامہ بنت زینب رضی اللہ عنہا کو گود میں لیے رہتے، جب سجدہ میں جاتے تو اسے گود سے نیچے اتار دیتے اور سجدہ کر کے کھڑے ہوتے تو اسے (دوبارہ) گود میں اٹھا لیتے۔ (بخاری و مسلم) مسلم میں اتنا اضافہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کو نماز پڑھاتے ہوئے یہ عمل کرتے تھے۔ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 178]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الصلاة، باب إذا حمل جارية صغيرة علي عنقه في الصلاة، حديث:516، ومسلم، المساجد، باب جواز حمل الصبيان في الصلاة...، حديث:543.»

حدیث نمبر: 179
وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏اقتلوا الأسودين في الصلاة: الحية والعقرب» .‏‏‏‏ أخرجه الأربعة وصححه ابن حبان.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے کہ نماز میں دو سیاہ فام جانوروں سانپ اور بچھو کو مار دیا کرو۔
اس حدیث کو چاروں یعنی ابوداؤد، ترمذی، نسائی اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 179]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الصلاة، باب العمل في الصلاة، حديث:921، والترمذي، الصلاة، حديث:390، والنسائي، الصلاة، حديث:1203، وابن ماجه، الصلاة، حديث:1245، وابن حبان (الإحسان): 4 /42، حديث:2345.»