الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


بلوغ المرام کل احادیث (1359)
حدیث نمبر سے تلاش:


بلوغ المرام
كتاب الصلاة
نماز کے احکام
4. باب ســترة المصــلي
4. نمازی کے سترے کا بیان
حدیث نمبر: 180
عن أبي جهيم بن الحارث رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏لو يعلم المار بين يدي المصلي ماذا عليه من الإثم لكان أن يقف أربعين خيرا له من أن يمر بين يديه» .‏‏‏‏ متفق عليه واللفظ للبخاري ووقع في البزار من وجه آخر:«‏‏‏‏أربعين خريفا» .
سیدنا ابوجہیم بن حارث رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر نمازی کے آگے سے گزرنے والے کو یہ معلوم ہو جائے کہ ایسا کرنے کا کتنا گناہ ہے تو اس کو نمازی کے آگے سے گزرنے کے مقابلے میں چالیس (برس) تک وہاں کھڑا رہنا زیادہ پسند ہو۔ (بخاری و مسلم) اور یہ الفاظ بخاری کے ہیں۔ یہ حدیث (مسند) بزار میں ایک دوسری سند سے ہے اس میں چالیس سال کا ذکر ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 180]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الصلاة، باب اثم الماربين يدي المصلي، حديث: 510، ومسلم الصلاة، باب منع الماربين يدي المصلي، حديث:507.»

حدیث نمبر: 181
وعن عائشة قالت: سئل النبي صلى الله عليه وآله وسلم في غزوة تبوك عن سترة المصلي. فقال: «‏‏‏‏مثل مؤخرة الرحل» .‏‏‏‏ أخرجه مسلم
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ غزوہ تبوک کے موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سترہ کے متعلق پوچھا گیا (کہ اس کی لمبائی کتنی ہونی چاہیئے؟) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اونٹ کے پالان کے پچھلے حصہ کی اونچائی کے برابر ہونا چاہیئے۔ (مسلم) [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 181]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الصلاة، باب سترة المصلي والندب إلي الصلاة إلي سترة...، حديث:500.»

حدیث نمبر: 182
وعن سبرة بن معبد الجهني قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏ليستتر أحدكم في الصلاة ولو بسهم» . أخرجه الحاكم.
سیدنا سبرہ بن معبد جھنی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نماز (ادا کرتے وقت) تم میں سے ہر ایک کو سترہ ضرور ہی قائم کرنا چاہیئے اگرچہ تیر ہی سہی۔ (مستدرک حاکم) [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 182]
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم في المستدرك: 1 /252، وأحمد:3 /404.»

حدیث نمبر: 183
وعن أبي ذر الغفاري رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏يقطع صلاة الرجل المسلم إذا لم يكن بين يديه مثل مؤخرة الرحل؛ المرأة والحمار والكلب الأسود» . الحديث. وفيه: «‏‏‏‏الكلب الأسود شيطان» .‏‏‏‏ أخرجه مسلم. وله عن أبي هريرة نحوه دون الكلب. ولأبي داود والنسائي عن ابن عباس رضي الله عنهما نحوه دون آخره،‏‏‏‏ وقيد المرأة بالحائض.
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مسلمان مرد کی نماز کو جب کہ اس کے آگے پالان کے پچھلے حصہ کے برابر سترہ نہ ہو عورت، گدھا اور کالا کتا توڑ دیتا ہے۔ اس حدیث میں یہ الفاظ بھی مروی ہیں کہ کالا کتا شیطان ہوتا ہے۔ (مسلم) اور اس میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت بھی ہے مگر اس میں کتے کا ذکر نہیں ہے۔ نیز ابوداؤد اور نسائی نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے بھی اسی طرح نقل کیا ہے مگر اس میں حدیث کا آخری حصہ نہیں ہے اور عورت کے متعلق حائضہ ہونے کی قید لگائی ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 183]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الصلاة، باب قدر ما يستر المصلي، حديث:510، وحديث أبي هريرة أخرجه مسلم، الصلاة، حديث: 511، وحديث ابن عباس أخرجه أبوداود، الصلاة، حديث:703، والنسائي، الصلاة، حديث:752، وسنده صحيح.»

حدیث نمبر: 184
وعن أبي سعيد الخدري رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏إذا صلى أحدكم إلى شيء يستره من الناس فأراد أحد أن يجتاز بين يديه،‏‏‏‏ فليدفعه فإن أبى فليقاتله،‏‏‏‏ فإنما هو شيطان» .‏‏‏‏ متفق عليه. وفي رواية: «‏‏‏‏فإن معه القرين» .‏‏‏‏
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کوئی سترہ قائم کر کے نماز پڑھنے لگے اور کوئی آدمی اس کے سامنے (یعنی سترہ اور نمازی کے درمیان فاصلہ) سے گزرنے لگے تو (نمازی کو چاہیئے کہ) وہ اسے روکنے کی کوشش کرے اگر وہ (گزرنے والا پھر بھی) باز نہ آئے تو اس سے لڑائی کرے کیونکہ وہ شیطان (بصورت انسان) ہے۔ (بخاری و مسلم) اور ایک روایت میں ہے کہ اس کے ساتھ اس کا ساتھی (شیطان) ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 184]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الصلاة، باب يرد المصلي من مربين يديه، حديث:509، ومسلم، الصلاة، باب منع الماربين يدي المصلي، حديث:505، وانظر حديث:506، وفيه (فإن معه القرين) لكن من حديث عبدالله بن عمر.»

حدیث نمبر: 185
وعن أبي هريرة أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏إذا صلى أحدكم فليجعل تلقاء وجهه شيئا،‏‏‏‏ فإن لم يجد فلينصب عصا،‏‏‏‏ فإن لم يكن فليخط خطا،‏‏‏‏ ثم لا يضره من مر بين يديه» .‏‏‏‏ أخرجه أحمد وابن ماجه وصححه ابن حبان ولم يصب من زعم أنه مضطرب بل هو حسن.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کوئی نماز پڑھنے لگے تو اپنے سامنے کوئی چیز گاڑ لے یا قائم کر لے۔ اگر کوئی چیز دستیاب نہ ہو سکے تو اپنی لاٹھی ہی کھڑی کر لے۔ اگر لاٹھی بھی ممکن نہ ہو سکے تو (زمین پر) خط ہی کھینچ لے۔ اب آگے سے گزرنے والا نمازی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔
اسے احمد اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح قرار دیا ہے اور جس کسی نے یہ گمان کیا ہے کہ یہ حدیث مضطرب ہے اس نے صحیح نہیں کہا (وہ غلطی پر ہے) بلکہ یہ حدیث حسن کے مرتبہ کی ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 185]
تخریج الحدیث: «أخرجه أحمد:2 /249، وابن ماجه، الصلاة، حديث:943، وابن حبان (الموارد)، حديث:407* ابن عمرو بن حريث وجده مجهولان.»

حدیث نمبر: 186
وعن أبي سعيد الخدري رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏لا يقطع الصلاة شيء وادرأوا ما استطعتم» .‏‏‏‏ أخرجه أبو داود وفي سنده ضعف.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نماز کو کوئی چیز نہیں توڑتی (البتہ سامنے سے) گزرنے والے کو حتیٰ الوسع روکنے کی کوشش کرو۔ ابوداؤد نے اسے روایت کیا ہے اس کی سند میں ضعف ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 186]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الصلاة باب من قال لا يقطع الصلاة شيء، حديث: 719، وللحديث شاهد قوي عند الدار قطني:1 /367.»