الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


بلوغ المرام کل احادیث (1359)
حدیث نمبر سے تلاش:


بلوغ المرام
كتاب الصلاة
نماز کے احکام
9. باب صلاة التطوع
9. نفل نماز کا بیان
حدیث نمبر: 280
عن ربيعة بن مالك الأسلمي رضي الله عنه قال: قال لي النبي صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏سل» ‏‏‏‏ فقلت: أسألك مرافقتك في الجنة فقال: «‏‏‏‏أو غير ذلك» .‏‏‏‏ فقلت: هو ذاك قال:«‏‏‏‏فأعني على نفسك بكثرة السجود» .‏‏‏‏ رواه مسلم.
سیدنا ربیعہ بن کعب اسلمی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ایک روز نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے (مخاطب کر کے) فرمایا مانگ لے (جو کچھ مانگنا ہے) میں نے عرض کیا میں جنت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی رفاقت کا طلبگار ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کچھ اس کے علاوہ مزید بھی۔ میں نے عرض کیا بس وہ ہی مطلوب ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تو پھر اپنے مطلب کے حصول کے لئے کثرت سجود سے میری مدد کر۔ (مسلم) [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 280]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الصلاة، باب فضل السجود والحث عليه، حديث:489.»

حدیث نمبر: 281
وعن عمر رضي الله عنهما قال: حفظت من النبي صلى الله عليه وآله وسلم عشر ركعات: ركعتين قبل الظهر وركعتين بعدها وركعتين بعد المغرب في بيته وركعتين بعد العشاء في بيته وركعتين قبل الصبح. متفق عليه. وفي رواية لهما:" وركعتين بعد الجمعة في بيته". ولمسلم: كان إذا طلع الفجر لا يصلي إلا ركعتين خفيفتين.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دس رکعتیں یاد ہیں۔ دو رکعتیں ظہر کی نماز سے پہلے اور دو بعد میں اور مغرب کے بعد دو رکعتیں گھر پر ادا کرتے تھے۔ اسی طرح دو رکعتیں عشاء کی فرض نماز کے بعد گھر پر اور دو رکعتیں صبح سے پہلے۔ (بخاری و مسلم) اور بخاری و مسلم دونوں کی روایت میں یہ بھی ہے کہ دو رکعتیں نماز جمعہ کی (فرض) نماز کے بعد گھر پر پڑھتے تھے۔ اور مسلم کی روایت میں یہ بھی ہے کہ صبح صادق کے بعد صرف ہلکی سی دو رکعتیں ادا فرمایا کرتے تھے۔ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 281]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، التهجد، باب التطوع بعد المكتوبة، حديث:1172، ومسلم، صلاة المسافرين، باب فضل السنن الراتبة قبل الفرائض وبعدهن، حديث:729، وحديث "كان إذا طلع الفجر لا يصلي إلا ركعتين خفيفتين"، حديث:723.»

حدیث نمبر: 282
وعن عائشة رضي الله عنها: أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم كان لا يدع أربعا قبل الظهر وركعتين قبل الغداة. رواه البخاري.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر کی نماز سے پہلے چار رکعتیں کبھی نہیں چھوڑیں اور دو رکعتیں نماز فجر کی بھی نہیں چھوڑیں۔ (بخاری) [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 282]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، التهجد، باب الركعتين قبل الظهر، حديث:1182.»

حدیث نمبر: 283
وعنها رضي الله عنها قالت: لم يكن النبي صلى الله عليه وآله وسلم على شيء من النوافل أشد تعاهدا منه على ركعتي الفجر. متفق عليه. ولمسلم: «‏‏‏‏ركعتا الفجر خير من الدنيا وما فيها» .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا ہی سے یہ روایت بھی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نوافل میں سے سب سے زیادہ اہتمام فجر کی دو سنتوں کا رکھتے تھے۔ (بخاری و مسلم) اور مسلم میں ہے کہ نماز فجر کی دو (رکعتیں) (سنتیں) «دنيا وما فيها» سے بہتر ہیں۔ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 283]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، التهجد، باب تعاهد ركعتي الفجر، حديث:1169، ومسلم، صلاة المسافرين، باب استحباب ركعتي سنة الفجر، حديث:724، وحديث "ركعتا الفجر خير من الدنيا وما فيها" أخرجه مسلم، صلاة المسافرين، حديث:725.»

حدیث نمبر: 284
وعن أم حبيبة أم المؤمنين رضي الله عنها قالت: سمعت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يقول:«‏‏‏‏من صلى اثنتي عشرة ركعة في يومه وليلته بني له بهن بيت في الجنة» . رواه مسلم. وفي رواية:«‏‏‏‏تطوعا» .‏‏‏‏ وللترمذي نحوه وزاد: أربعا قبل الظهر وركعتين بعدها وركعتين بعد المغرب وركعتين بعد العشاء وركعتين قبل صلاة الفجر. وللخمسة عنها: «‏‏‏‏من حافظ على أربع قبل الظهر وأربع بعدها حرمه الله تعالى على النار»
ام المؤمنین سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے سنا ہے کہ جو شخص شب و روز میں بارہ رکعت نوافل پڑھے اس کیلئے ان کے بدلہ میں جنت میں گھر تعمیر کر دیا گیا۔ (مسلم) اور ایک روایت میں «تطوعا» بھی ہے (نفل کے طور پر پڑھے) اور ترمذی کی روایت میں بھی اسی طرح ہے اور اتنا اضافہ بھی ہے کہ چار رکعت ظہر سے پہلے اور دو رکعت بعد میں اور دو رکعت نماز مغرب کے بعد اور دو رکعت عشاء کے بعد اور دو رکعت صبح کی نماز سے پہلے۔ اور پانچواں یعنی احمد ‘ ابوداؤد ‘ ترمذی ‘ نسائی اور ابن ماجہ نے سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سے ہی روایت کیا ہے کہ جس شخص نے ظہر کی پہلی چار رکعتوں کی حفاظت کی اور چار رکعت بعد میں باقاعدگی سے پڑھتا رہا تو اللہ تعالیٰ نے اس کو آتش جہنم پر حرام کر دیا۔ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 284]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، صلاة المسافرين، باب فضل السنن الراتبة، قبل الفرائض وبعد هوهن، حديث: 728، وحديث: "أربعا قبل الظهر" أخرجه الترمذي، الصلاة، حديث:415 وهو حديث صحيح، وحديث"من حافظ علي أربع قبل الظهر" أخرجه أبوداود، التطوع، حديث:1269، والترمذي، الصلاة، حديث:427، والنسائي، قيام الليل، حديث:1817، وابن ماجه، إقامة الصلوات، حديث:1160، وأحمد:6 /326 وهو حديث صحيح.»

حدیث نمبر: 285
وعن ابن عمر رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏رحم الله أمرا صلى أربعا قبل العصر» .‏‏‏‏ رواه أحمد وأبو داود والترمذي وحسنه وابن خزيمة وصححه.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ اس شخص پر رحم فرمائے جس نے نماز عصر سے پہلے چار رکعتیں پڑھیں۔
اسے احمد، ابوداؤد اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اسے حسن قرار دیا ہے اور ابن خزیمہ نے اس کو صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 285]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الصلاة، باب الصلاة قبل العصر، حديث:1271، والترمذي، الصلاة، حديث:430، وأحمد:2 /117، وابن خزيمة:2 /206، حديث:1193.»

حدیث نمبر: 286
وعن عبد الله بن مغفل المزني رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم:«‏‏‏‏صلوا قبل المغرب صلوا قبل المغرب» .‏‏‏‏ ثم قال في الثالثة: «لمن شاء» .‏‏‏‏ كراهية أن يتخذها الناس سنة. رواه البخاري. وفي رواية لابن حبان: أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم صلي قبل المغرب ركعتين. ولمسلم عن أنس قال: كنا نصلي ركعتين بعد غروب الشمس وكان النبي صلى الله عليه وآله وسلم يرانا فلم يأمرنا ولم ينهنا.
سیدنا عبداللہ بن مغفل مزنی رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مغرب سے پہلے نماز پڑھو۔ مغرب سے پہلے نماز پڑھو پھر تیسری مرتبہ فرمایا (یہ حکم اس شخص کے لئے ہے) جو پڑھنا چاہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ اس اندیشہ کے پیش نظر فرمایا کہ لوگ اسے سنت نہ بنا لیں۔ (بخاری)
ابن حبان کی ایک روایت میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مغرب سے پہلے دو رکعت ادا فرمائیں اور مسلم میں سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم لوگ غروب شمس کے بعد (فرض نماز سے پہلے) دو رکعت پڑھتے تھے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں ملاحظہ فرما رہے ہوتے تھے، نہ تو آپ ہمیں اس کا حکم دیتے اور نہ منع فرماتے۔ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 286]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، التهجد، باب الصلاة قبل المغرب، حديث:1183، وابن حبان (موارد الظمآن):617، وحديث أنس أخرجه مسلم، حديث:836.»

حدیث نمبر: 287
وعن عائشة رضي الله عنها قالت: كان النبي صلى الله عليه وآله وسلم يخفف الركعتين اللتين قبل صلاة الصبح حتى إني أقول: أقرأ بأم الكتاب؟ متفق عليه.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز فجر سے پہلے دو رکعت ہلکی پڑھتے تھے۔ میں خیال کرتی کہ کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف «‏‏‏‏ام الكتاب» ‏‏‏‏ (سورۃ الفاتحہ) ہی پڑھی۔ (بخاری و مسلم) [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 287]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، التهجد، باب ما يقرأ في ركعتي الفجر، حديث:1171، ومسلم، صلاة المسافرين، باب استحباب ركعتي سنة الفجر، حديث:724.»

حدیث نمبر: 288
وعن أبي هريرة أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قرأ في ركعتي الفجر: (قل يا أيها الكافرون) و: (قل هو الله أحد). رواه مسلم.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فجر کی دو رکعتوں میں پہلی میں «قل يا أيها الكافرون» اور دوسری میں «قل هو الله أحد» پڑھی۔ (مسلم) [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 288]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، صلاة المسافرين، باب استحباب ركعتي سنة الفجر، حديث:726.»

حدیث نمبر: 289
وعن عائشة رضي الله عنها قالت: كان النبي صلى الله عليه وآله وسلم إذا صلى ركعتي الفجر اضطجع على شقه الأيمن. رواه البخاري.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز فجر کی دو رکعت سنت پڑھ کر فارغ ہوتے تو اپنے دائیں پہلو کے بل لیٹ جاتے۔ (بخاری) [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 289]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، التهجد، باب الضجعة علي الشق لأيمن بعد ركعتي الفجر، حديث:1160.»

حدیث نمبر: 290
وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏إذا صلى أحدكم الركعتين قبل صلاة الصبح فليضطجع على جنبه الأيمن» .‏‏‏‏ رواه أحمد وأبو داود والترمذي وصححه.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم میں سے کوئی شخص جب نماز فجر سے پہلے دو رکعتیں پڑھ چکے تو اسے اپنے دائیں پہلو کے بل لیٹ جانا چاہیئے۔
اس حدیث کو احمد، ابوداؤد اور ترمذی نے روایت اور ترمذی نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 290]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الصلاة، باب الاضطجاع بعدها، حديث:1261، والترمذي، الصلاة، حديث:420، وأحمد:2 /415.*سليمان بن مهران الأعمش مدلس وقد عنعن، وعنعنة المدلس ضعيفة علي الراجح إلا إذا صرح بالسماع في طريق آخر أو توبع من مقبول الحديث.»

حدیث نمبر: 291
وعن ابن عمر رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏صلاة الليل مثنى فإذا خشي أحدكم الصبح صلى ركعة واحدة توتر ما قد صلى» . متفق عليه. وللخمسة وصححه ابن حبان بلفظ: «‏‏‏‏صلاة الليل والنهار مثنى مثنى» .‏‏‏‏ وقال النسائي: هذا خطأ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا رات کی نماز دو، دو رکعت کی صورت میں (پڑھی جائے) اور جب تم میں سے کسی کو صبح کے طلوع ہونے کا خدشہ و اندیشہ لاحق ہونے لگے تو (آخر میں) ایک رکعت پڑھ لے۔ یہ رکعت اس کی ساری نماز کو وتر بنا دے گی۔ (بخاری و مسلم)۔
اور پانچوں یعنی احمد، ابوداؤد، ترمذی، نسائی اور ابن ماجہ میں بھی دہ روایت اسی طرح ہے۔ اور ابن حبان نے «صلاة الليل والنهار مثنى مثنى» دن رات کی نماز دو دو رکعت ہے۔ کو صحیح قرار دیا ہے۔ البتہ نسائی نے کہا ہے کہ یہ خطا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 291]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، التهجد، باب كيف صلاة النبي صلي الله عليه وسلم....، حديث: 1137، ومسلم، صلاة المسافرين، باب صلاة الليل مثني مثني، حديث:749، وحديث "صلاة الليل والنهار مثني مثني" أخرجه أبوداود، التطوع، حديث:1295، والترمذي، الجمعة، حديث:597، وابن ماجه، إقامة الصلوات، حديث:1322، والنسائي، قيام الليل، حديث:1667، وأحمد:2 /26، 51، وابن حبان (الإحسان):4 /86، حديث:2473 وهو حديث حسن.»

حدیث نمبر: 292
وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏أفضل الصلاة بعد الفريضة صلاة الليل» .‏‏‏‏ أخرجه مسلم.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا فرض نماز کے بعد افضل نماز رات کی نماز ہے۔ (مسلم) [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 292]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الصيام، باب فضل صوم المحرم، حديث:1163.»

حدیث نمبر: 293
وعن أبي أيوب الأنصاري أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «الوتر حق على كل مسلم من أحب أن يوتر بخمس فليفعل ومن أحب أن يوتر بثلاث فليفعل ومن أحب أن يوتر بواحدة فليفعل» .‏‏‏‏ رواه الأربعة إلا الترمذي وصححه ابن حبان ورجح النسائي وقفه.
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے کہ وتر ہر مسلمان پر حق ہے (اس کا ادا کرنا ضروری ہے) جسے پانچ وتر پڑھنا پسند ہو تو ایسا کرے اور جسے تین وتر پسند ہوں تو وہ اس طرح کرے اور جسے ایک وتر پڑھنا پسند ہو تو وہ ایسا کرے۔
ترمذی کے علاوہ اسے چاروں نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح قرار دیا ہے البتہ نسائی نے اس کے موقوف ہونے کو ترجیح دی ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 293]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الصلاة، باب كم الوتر؟، حديث:1422، والنسائي، قيام الليل، حديث:1711، وابن ماجه، إقامة الصلوات، حديث:1190، وابن حبان (الموارد)، حديث:670.* المرفوع والموقوف، صحيحان كلاهما، ولم أرلمضعفه حجة.»

حدیث نمبر: 294
وعن علي بن أبي طالب رضي الله عنه قال: ليس الوتر بحتم كهيئة المكتوبة ولكن سنة سنة سنها رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم. رواه الترمذي وحسنه والنسائي والحاكم وصححه.
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ وتر فرضوں کی طرح حتمی اور لازمی نہیں ہے بلکہ سنت ہے جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مقرر فرمایا ہے۔
اسے ترمذی اور نسائی نے بیان کیا ہے اور حسن قرار دیا ہے اور حاکم نے اس کو صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 294]
تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي، أبواب الصلاة، باب ما جاء أن الوتر ليس بحتم، حديث:453، والنسائي، قيام الليل، حديث:1676، والحاكم:1 /300، ووافقه الذهبي، أبوسحاق مدلس وعنعن.»

حدیث نمبر: 295
وعن جابر بن عبد الله رضي الله عنهما أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قام في شهر رمضان ثم انتظروه من القابلة فلم يخرج وقال: «‏‏‏‏إني خشيت أن يكتب عليكم الوتر» . رواه ابن حبان.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ماہ رمضان میں قیام فرمایا پھر اگلے دن کے لئے صحابہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا انتظار کرتے رہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم حجرے سے باہر تشریف نہ لائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مجھے اندیشہ ہوا کہ کہیں وتر کی نماز تم پر فرض نہ کر دی جائے۔ اس کو ابن حبان نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 295]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان (الإحسان): 4 /62-64، حديث:1 / 2401-2406.* عيسي بن جارية حسن الحديث علي الراجح كما حققته في نور المصابيح، والحمد لله.»

حدیث نمبر: 296
وعن خارجة بن حذافة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏إن الله أمدكم بصلاة هي خير لكم من حمر النعم» .‏‏‏‏ قلنا: وما هي يا رسول الله؟ قال: «‏‏‏‏الوتر ما بين صلاة العشاء إلى طلوع الفجر» .‏‏‏‏رواه الخمسة إلا النسائي. وصححه الحاكم. وروى أحمد عن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده نحوه.
سیدنا خارجہ بن حذافہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے ایک ایسی نماز کے ساتھ تمہاری مدد فرمائی جو تمہارے لئے سرخ اونٹوں سے بہت بہتر ہے۔ ہم نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! وہ کون سی نماز ہے؟ فرمایا وتر نماز جو نماز عشاء اور طلوع فجر کے درمیان ہے۔
اسے نسائی کے سوا پانچوں نے روایت کیا ہے اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ احمد نے عمرو بن شعیب سے انہوں نے اپنے باپ کے واسطہ سے اپنے دادا سے اس کی مانند روایت نقل کی ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 296]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الصلاة، باب استحباب الوتر، حديث:1418، والترمذي، الصلاة، حديث:452، وابن ماجه، إقامة الصلوات، حديث:1168، والحاكم:1 /306 وصححه، وأحمد كما في أطراف المسند لابن حجر وجامع المسانيد والسنن لابن كثير، وسقط مسند خارجة بن حذافة من المسند المطبوع، وقال ابن حبان: ((إسناده منقطع ومتنه باطل))، وروي أحمد:6 /7، حديث:34357، بسند صحيح عن رسول الله صلّي الله عليه وسلّم قال:((إن الله زادكم صلاة وهي الوتر، فصلّوها فيما بين العشاء إلي صلاة الفجر)) وحديث عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده أخرجه أحمد:181، 206، 208 وسنده ضعيف.»

حدیث نمبر: 297
وعن عبد الله بن بريدة رضي الله عنه عن أبيه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏الوتر حق فمن لم يوتر فليس منا» .‏‏‏‏أخرجه أبو داود بسند لين وصححه الحاكم وله شاهد ضعيف عن أبي هريرة رضي الله عنه عند أحمد.
سیدنا عبداللہ بن بریدہ رضی اللہ عنہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وتر برحق ہے جس نے وتر نہ پڑھے اس کا ہم سے کوئی تعلق نہیں۔
ابوداؤد نے اسے کمزور سند کے ساتھ نقل کیا ہے اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے احمد کے نزدیک اس کا شاہد بھی ہے جو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے مگر وہ ضعیف ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 297]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الصلاة، باب فيمن لم يوتر، حديث:1419، والحاكم:1 /305.* أبو المنيب حسن الحديث في غير ما أنكر عليه وهذا الحديث مما أنكر عليه، وحديث أبي هريرة أخرجه أحمد:2 /443، وسنده ضعيف جدًا، فيه خليل بن مرة وهو منكر الحديث كما قال البخاري.»

حدیث نمبر: 298
وعن عائشة رضي الله عنه قالت: ما كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يزيد في رمضان ولا في غيره على إحدى عشرة ركعة،‏‏‏‏ يصلي أربعا فلا تسأل عن حسنهن وطولهن،‏‏‏‏ ثم يصلي أربعا،‏‏‏‏ فلا تسأل عن حسنهن وطولهن،‏‏‏‏ ثم يصلي ثلاثا. قالت عائشة: قلت: يا رسول الله أتنام قبل أن توتر؟ قال:«‏‏‏‏يا عائشة إن عيني تنامان ولا ينام قلبي» . متفق عليه. وفي رواية لهما عنها: كان يصلي من الليل عشر ركعات ويوتر بسجدة ويركع ركعتي الفجر فتلك ثلاث عشرة ركعة.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رمضان اور غیر رمضان میں گیارہ رکعات سے زائد نہیں پڑھتے تھے۔ چار رکعتیں ایسی حسن اور خوبی سے ادا فرماتے کہ ان کے حسن اور طوالت کا کیا کہنا۔ پھر چار رکعات ادا فرماتے بس ان کی خوبی اور طوالت کے بارے میں کیا پوچھتے ہو پھر تین رکعتیں پڑھتے تھے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا بیان ہے کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! کیا آپ وتر ادا کئے بغیر سو جاتے ہیں۔ فرمایا عائشہ! میری آنکھیں سوتی ہیں اور دل نہیں سوتا۔ (بخاری و مسلم) [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 298]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، التهجد، باب قيام النبي صلي الله عليه وسلم بالليل في رمضان وغيره، حديث:1147، ومسلم، صلاة المسافرين، باب صلاة الليل، حديث:738.»

حدیث نمبر: 299
وعنها رضي الله عنها قالت: كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يصلي من الليل ثلاث عشرة ركعة يوتر من ذلك بخمس لا يجلس في شيء إلا في آخرها.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا ہی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو تیرہ رکعت ادا فرماتے تھے۔ ان میں پانچ وتر ہوتے تھے اور ان پانچ وتروں میں تشہد کے لئے صرف آخری رکعت میں بیٹھتے تھے۔ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 299]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، صلاة المسافرين، باب صلاة الليل، حديث:737.»

حدیث نمبر: 300
وعنها رضي الله عنها قالت: من كل الليل قد أوتر رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم وانتهى وتره إلى السحر. متفق عليهما.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا ہی سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رات کے ہر حصے میں وتر پڑھا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے وتر پڑھنے کی انتہا سحر تک تھی۔ دونوں روایتوں کو بخاری و مسلم نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 300]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الوتر، باب ساعات الوتر، حديث:996، ومسلم، صلاة المسافرين، باب صلاة الليل، حديث:745.»

حدیث نمبر: 301
وعن عبد الله بن عمرو بن العاص رضي الله عنهما قال: قال: قال لي رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏يا عبد الله لا تكن مثل فلان كان يقوم من الليل فترك قيام الليل» .‏‏‏‏ متفق عليه.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے عبداللہ! فلاں آدمی کی طرح تم نہ ہو جانا کہ وہ «قيام الليل» کرتا تھا پھر بعد میں اسے ترک کر دیا۔ (بخاری و مسلم) [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 301]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، التهجد، باب يكره من ترك قيام الليل لمن كان يقومه، حديث:1152، ومسلم، الصيام، باب النهي عن صوم الدهر لمن تضرربه....، حديث:1159.»

حدیث نمبر: 302
وعن علي رضي الله عنه قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏أوتروا يا أهل القرآن فإن الله وتر يحب الوتر» . رواه الخمسة وصححه ابن خزيمة.
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے قرآن والو! وتر پڑھا کرو۔ اللہ خود بھی وتر ہے اور وتر کو پسند کرتا ہے۔
اسے پانچوں یعنی احمد، ابوداؤد، ترمذی، نسائی، ابن ماجہ نے روایت کیا ہے اور ابن خزیمہ نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 302]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الصلاة، باب استحباب الوتر، حديث:1416، والترمذي، الوتر، حديث:453، والنسائي، قيام الليل، حديث:1676، وابن ماجه، إقامة الصلوات، حديث:1169، وأحمد: 1 /148، وابن خزيمة: 2 /137، حديث:1067، وأبو اسحاق عنعن.»

حدیث نمبر: 303
وعن ابن عمر رضي الله عنهما أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «اجعلوا آخر صلاتكم بالليل وترا» .‏‏‏‏متفق عليه.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اپنی رات کی آخری نماز کو وتر بناؤ۔ (بخاری و مسلم) [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 303]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الوتر، باب ليجعل آخر صلاته وترًا، حديث:998، ومسلم، صلاة المسافرين، باب صلاة الليل مثني مثني، حديث:751.»

حدیث نمبر: 304
وعن طلق بن علي رضي الله عنه قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يقول: «‏‏‏‏لا وتران في ليلة» . رواه أحمد والثلاثة وصححه ابن حبان.
سیدنا طلق بن علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا کہ ایک رات میں دو مرتبہ وتر نہیں۔ اسے احمد نے اور تینوں یعنی ترمذی، نسائی، ابن ماجہ نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 304]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الصلاة، باب في نقض الوتر، حديث:1439، والترمذي، الوتر، حديث: 470، والنسائي، قيام الليل، حديث:1680، وأحمد:4 /23، وابن حبان (الإحسان): 4 /75، حديث:2440.»

حدیث نمبر: 305
وعن أبي بن كعب رضي الله عنه قال: كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يوتر بـ"سبح اسم ربك الأعلى" و:"قل يا أيها الكافرون" و:"قل هو الله أحد". رواه أحمد وأبو داود والنسائي. وزاد: ولا يسلم إلا في آخرهن ولأبي داد والترمذي نحوه عن عائشة رضي الله عنها وفيه: كل سورة في ركعة وفي الأخيرة"قل هو الله أحد" والمعوذتين.
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تین رکعات وتر کی صورت میں بالترتیب پہلی رکعت میں «سبح اسم ربك الأعلى» دوسری رکعت میں «قل يا أيها الكافرون» اور تیسری میں «قل هو الله أحد» پڑھتے تھے۔
اس کو احمد، ابوداؤد اور نسائی نے روایت کیا ہے اور نسائی نے اتنا اضافہ بھی نقل کیا ہے اور سلام آخری رکعت میں پھیرتے تھے۔ ابوداؤد اور ترمذی نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالہ سے اسی طرح روایت نقل کی ہے اور اس روایت میں ہے کہ ہر رکعت میں ایک سورۃ تلاوت فرماتے تھے اور آخری رکعت میں «قل هو الله أحد» اور معوذتین پڑھتے تھے۔ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 305]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الصلاة، باب ما يقرأ في الوتر، حديث:1423، والنسائي، قيام الليل، حديث:1700، وأحمد:3 /406، 407، و5 /123، وحديث عائشة أخرجه أبوداود، الصلاة، حديث:1424، والترمذي، الوتر، حديث:463 وهو حديث حسن.»

حدیث نمبر: 306
وعن أبي سعيد الخدري رضي الله عنه أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏أوتروا قبل أن تصبحوا» .‏‏‏‏ رواه مسلم. ولابن حبان: «‏‏‏‏من أدرك الصبح ولم يوتر فلا وتر له» .
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وتر صبح ہونے سے پہلے پڑھ لیا کرو۔ (مسلم) اور ابن حبان میں ہے کہ جس کسی نے صبح تک وتر نہ پڑھے اس کا کوئی وتر نہیں ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 306]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، صلاة المسافرين، باب صلاة الليل مثني مثني، حديث:754، وحديث ((من أدرك الصبح ولم يوتر فلا وترله)) أخرجه ابن حبان (الموارد)، حديث:674 وهو حديث ضعيف، فيه قتادة وهو مدلس وقد عنعن.»

حدیث نمبر: 307
وعنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏من نام عن الوتر أو نسيه فليصل إذا أصبح أو ذكر» .‏‏‏‏ رواه الخمسة إلا النسائي.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ ہی سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو سو جائے بغیر وتر پڑھے یا اسے یاد نہ رہے ہوں تو اسے چاہیئے کہ صبح کے وقت پڑھ لے یا پھر جب اسے یاد آئے۔
اسے نسائی کے علاوہ پانچوں نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 307]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الصلاة، باب في الدعاء بعد الوتر، حديث:1431، والترمذي، الوتر، حديث:465، وابن ماجه، إقامة الصلوات، حديث:1188، وأحمد:3 /31.»

حدیث نمبر: 308
وعن جابر رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏من خاف أن لا يقوم من آخر الليل فليوتر أوله ومن طمع أن يقوم آخره فليوتر آخر الليل فإن صلاة آخر الليل مشهودة وذلك أفضل» .‏‏‏‏ رواه مسلم.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس کسی کو یہ اندیشہ اور خوف لاحق ہو کہ وہ رات کہ آخری اوقات میں بیدار نہیں ہو سکے گا اسے چاہیئے کہ رات کہ پہلے حصہ میں ہی وتر پڑھ لے اور جسے یہ توقع اور امید ہو کہ وہ بیدار ہو جائے گا تو اسے رات کے آخری حصہ میں وتر پڑھنے چاہئیں کیونکہ رات کے آخری حصہ کی نماز میں فرشتے حاضر ہوتے ہیں اور یہ بہت بہتر ہے۔ (مسلم) [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 308]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، صلاة المسافرين، باب من خاف أن لا يقوم من آخر الليل، حديث:755.»

حدیث نمبر: 309
وعن ابن عمر رضي الله عنهما عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏إذا طلع الفجر فقد ذهب وقت كل صلاة الليل والوتر فأوتروا قبل طلوع الفجر» .‏‏‏‏ رواه الترمذي.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب فجر طلوع ہو جائے تو پھر رات کو پڑھی جانے والی ہر نماز کا وتروں سمیت وقت چلا جاتا ہے (ختم ہو جاتا ہے) لہٰذا تم طلوع فجر سے پہلے پہلے وتر پڑھ لیا کرو۔ (ترمذی) [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 309]
تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي، أبواب الصلاة، باب ما جاء في مبادرة الصبح بالوتر، حديث:469.»

حدیث نمبر: 310
وعن عائشة رضي الله عنها قالت: كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يصلي الضحى أربعا ويزيد ما شاء الله. رواه مسلم. وله عنها: أنها سئلت: هل كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يصلي الضحى؟ قالت: لا. إلا أن يجيء من مغيبه وله عنها: ما رأيت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يصلي قط سبحة الضحى وإني لأسبحها.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز ضحٰی (چاشت کی نماز) چار رکعات پڑھا کرتے تھے اور جتنی اللہ چاہتا زیادہ بھی کرتے تھے۔ (مسلم) اور مسلم ہی میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی روایت میں ہے کہ ان سے دریافت کیا گیا۔ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ضحٰی کی نماز پڑھا کرتے تھے؟ تو انہوں نے فرمایا کہ نہیں الایہ کہ جب اپنے سفر سے واپس تشریف لاتے اور مسلم ہی میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز ضحٰی پڑھتے کبھی نہیں دیکھا اس کے باوجود میں یہ نوافل پڑھتی ہوں۔ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 310]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، صلاة المسافرين، باب استحباب صلاة الضحي، حديث:719، وحديث: ((لا إلا أن يجيء من مغيبه)) أخرجه مسلم، حديث:717، وحديث: "ما رأيت رسول الله صلي الله عليه وسلم)) يصلي سبحة الضحي قط" أخرجه مسلم، حديث:718.»

حدیث نمبر: 311
وعن زيد بن أرقم رضي الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال:«‏‏‏‏صلاة الأوابين حين ترمض الفصال» . رواه الترمذي.
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اوابین کی نماز کا وقت وہ ہے جب اونٹنی کے بچے تپش و حرارت اور گرمی محسوس کریں۔ (ترمذی) [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 311]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، صلاة المسافرين، باب صلاة الأوابين حين تومض الفصال، حديث:748، ولم أجده في جامع الترمذي، وَ الله أعلم.»

حدیث نمبر: 312
وعن أنس رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏من صلى الضحى اثنتي عشرة ركعة بنى الله له قصرا في الجنة» .‏‏‏‏ رواه الترمذي واستغربه.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس کسی نے نماز ضحٰی (چاشت کی نماز) کی بارہ رکعتیں پڑھیں اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں محل تعمیر فرمائے گا۔
اسے ترمذی نے روایت بھی کیا ہے اور اسے غریب قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 312]
تخریج الحدیث: « [إسناده ضعيف] أخرجه الترمذي، أبواب الصلاة، باب ما جاء في صلاة الضحي، حديث: 473 وقال: حديث غريب، وابن ماجه، إقامة الصلوات، حديث:1380.* موسي بن فلان، مجهول (تقريب التهذيب).»

حدیث نمبر: 313
وعن عائشة رضي الله عنها قالت: دخل رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم بيتي. فصلى الضحى ثماني ركعات. رواه ابن حبان في صحيحه.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے گھر تشریف لائے اور نماز ضحٰی کی آٹھ رکعتیں ادا فرمائیں۔
ابن حبان نے اسے صحیح میں روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الصلاة/حدیث: 313]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان (الموارد)، حديث:630، وللحديث شاهد عنده (631) وسنده حسن.»