الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


بلوغ المرام کل احادیث (1359)
حدیث نمبر سے تلاش:


بلوغ المرام
كتاب الزكاة
زکوٰۃ کے مسائل
3. باب صدقة التطوع
3. نفلی صدقے کا بیان
حدیث نمبر: 508
عن أبي هريرة رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «سبعة يظلهم الله في ظله يوم لا ظل إلا ظله» ‏‏‏‏ فذكر الحديث وفيه: «‏‏‏‏ورجل تصدق بصدقة فأخفاها حتى لا تعلم شماله ما تنفق يمينه» .‏‏‏‏ متفق عليه.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سات قسم کے آدمی ایسے ہیں جن کو اللہ تعالیٰ ایسے روز میں سایہ عطا کریں گے کہ جس روز اس سائے کے سوا کوئی اور سایہ نہ ہو گا۔ پھر ساری حدیث بیان کی۔ اس میں ہے کہ ان سات آدمیوں میں وہ آدمی بھی شامل ہے جو ایسے طریقہ سے مخفی طور پر صدقہ دے کہ بائیں ہاتھ تک کو خبر نہ ہونے پائے کہ دائیں ہاتھ سے کیا دیا ہے۔ (بخاری و مسلم) [بلوغ المرام/كتاب الزكاة/حدیث: 508]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الزكاة، باب الصدقة باليمين، حديث:1423، ومسلم، الزكاة، باب فضل إخفاء الصدقة، حديث:1031.»

حدیث نمبر: 509
وعن عقبة بن عامر رضي الله عنه قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يقول: «‏‏‏‏كل امرىء في ظل صدقته حتى يفصل بين الناس» ‏‏‏‏ رواه ابن حبان والحاكم.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے کہ ہر آدمی اپنے صدقہ کے سایہ میں کھڑا ہو گا یہاں تک کہ لوگوں کا فیصلہ ہو جائے۔ (ابن حبان و مستدرک حاکم) [بلوغ المرام/كتاب الزكاة/حدیث: 509]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان (الموارد)، حديث:817، والحاكم:1 /416 وصححه علي شرط مسلم، ووافقه الذهبي، وأحمد:4 /147، 148.»

حدیث نمبر: 510
وعن أبي سعيد الخدري رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏أيما مسلم كسا مسلما ثوبا على عري كساه الله من خضر الجنة وأيما مسلم أطعم مسلما على جوع أطعمه الله من ثمار الجنة وأيما مسلم سقى مسلما على ظمإ سقاه الله من الرحيق المختوم» .‏‏‏‏ رواه أبو داود وفي إسناده لين.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو مسلمان اپنے برہنہ بھائی کو کپڑا پہنائے گا تو اللہ تعالیٰ اسے جنت کے سبز ریشمی کپڑے پہنائے گا اور جو مسلمان اپنے کسی بھوکے مسلمان بھائی کو کھانا کھلائے گا اللہ تعالیٰ اسے جنت کے پھل کھلائے گا اور جو مسلمان اپنے پیاسے مسلمان بھائی کو پانی (یا مشروب) پلائے گا اللہ تعالیٰ اسے جنت کی مہر بند پاکیزہ شراب پلائے گا۔ اسے ابوداؤد نے روایت کیا۔ اس کی سند میں کمزوری ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الزكاة/حدیث: 510]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الزكاة، باب في فضل سقي الماء، حديث:1682. *أبوخالد الدالاني مدلس وعنعن، وللحديث طريق آخر عندالترمذي، صفة القامية، حديث:2449 وسنده ضعيف جدًا باطل.»

حدیث نمبر: 511
وعن حكيم بن حزام رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏اليد العليا خير من اليد السفلى وابدأ بمن تعول وخير الصدقة ما كان عن ظهر غنى ومن يستعفف يعفه الله ومن يستغن يغنه الله» .‏‏‏‏ متفق عليه واللفظ للبخاري.
سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے۔ آغاز و ابتداء ان سے کر جن کی تو کفالت اور عیالداری کرتا ہے اور بہتر صدقہ وہ ہے جو اپنی ضروریات پوری کرنے کے بعد دیا جائے۔ جو شخص دست سوال دراز کرنے سے بچے گا اللہ تعالیٰ اسے بچا لے گا اور جو استغناء کا مظاہرہ کرے گا اللہ تعالیٰ اسے مستغنی (بےپروا) کر دے گا۔ (بخاری و مسلم) متن حدیث کے الفاظ بخاری کے ہیں۔ [بلوغ المرام/كتاب الزكاة/حدیث: 511]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الزكاة، باب لا صدقة إلا عن ظهر غني، حديث:1427، ومسلم، الزكاة، باب بيان أن أفضل الصدقة صدقة الصحيح الشحيح، حديث:1034.»

حدیث نمبر: 512
وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قيل: يا رسول الله أي الصدقة أفضل؟ قال: «‏‏‏‏جهد المقل وابدأ بمن تعول» . أخرجه أحمد وأبو داود وصححه ابن خزيمة وابن حبان والحاكم.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ کون سا صدقہ افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کم مال والے کا صدقہ اور صدقہ کی ابتداء ان سے کر جن کی تو کفالت کرتا ہے۔ اسے احمد، ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔ ابن خزیمہ، ابن حبان اور حاکم نے صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الزكاة/حدیث: 512]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الزكاة، باب في الرخصة في ذلك، حديث:1677، وأحمد:2 /358، 3 /412، وابن حبان (الإحسان):5 /144، حديث:333، والحاكم:1 /414، وابن خزيمة:4 /99، حديث:2444، 2451.»

حدیث نمبر: 513
وعنه رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «تصدقوا» ‏‏‏‏ فقال رجل: يا رسول الله عندي دينار؟ قال: «‏‏‏‏تصدق به على نفسك» ‏‏‏‏ قال: عندي آخر قال: «‏‏‏‏تصدق به على ولدك» ‏‏‏‏ قال: عندي آخر قال: «‏‏‏‏تصدق به على خادمك» ‏‏‏‏ قال: عندي آخر قال: «‏‏‏‏أنت أبصر» .‏‏‏‏ رواه أبو داود والنسائي وصححه ابن حبان والحاكم.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہی سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا صدقہ و خیرات کرو ایک آدمی نے کہا یا رسول اللہ! میرے پاس ایک دینار ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اسے تو اپنی ذات پر خرچ کر وہ بولا میرے پاس ایک اور بھی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اسے اپنی اولاد پر صدقہ (خرچ) کر۔ اس نے پھر عرض کیا میرے پاس ایک اور بھی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اسے اپنی اہلیہ پر صدقہ (خرچ) کر اس نے پھر عرض کیا میرے پاس ایک اور بھی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اسے اپنے خادم پر صدقہ (خرچ) کر وہ بولا حضور صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس ایک اور بھی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس کے خرچ کرنے کی تجھے زیادہ سمجھ بوجھ ہے۔ اسے ابوداؤد اور نسائی نے روایت کیا ہے اور ابن حبان اور حاکم نے صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الزكاة/حدیث: 513]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الزكاة، باب في صلة الرحم، حديث:1691، والنسائي، الزكاة، حديث:2536، وابن حبان (الإحسان):5 /141، حديث:3326، والحاكم:1 /415.»

حدیث نمبر: 514
وعن عائشة رضي الله عنها قالت: قال النبي صلى الله عليه وآله وسلم: «إذا أنفقت المرأة من طعام بيتها،‏‏‏‏ غير مفسدة،‏‏‏‏ كان لها أجرها بما أنفقت،‏‏‏‏ ولزوجها أجره بما اكتسب،‏‏‏‏ وللخازن مثل ذلك،‏‏‏‏ لا ينقص بعضهم من أجر بعض شيئا» .‏‏‏‏ متفق عليه
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب عورت اپنے گھر کے مال سے فضول خرچی کئے بغیر خرچ کرے تو اسے خرچ کرنے کے بدلے میں اجر و ثواب ملے گا اور اس کے شوہر کیلئے کمانے کا ثواب اور اسی طرح خزانچی کیلئے بھی اجر ہے ہر ایک کا ثواب دوسرے کے ثواب میں سے کچھ بھی کم نہیں کرے گا۔ (بخاری و مسلم) [بلوغ المرام/كتاب الزكاة/حدیث: 514]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الزكاة، باب أجر المرأة إذا تصدقتـ حديث:1441، ومسلم، الزكاة، باب أجرالخازن الأمين، حديث:1024.»

حدیث نمبر: 515
وعن أبي سعيد الخدري رضي الله عنه قال: جاءت زينب امرأة ابن مسعود فقالت: يا رسول الله! إنك أمرت اليوم بالصدقة،‏‏‏‏ وكان عندي حلي لي،‏‏‏‏ فأردت أن أتصدق به،‏‏‏‏ فزعم ابن مسعود أنه وولده أحق من تصدقت به عليهم؟ قال النبي صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏صدق ابن مسعود،‏‏‏‏ زوجك وولدك أحق من تصدقت به عليهم» .‏‏‏‏ رواه البخاري.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کی اہلیہ زینب رضی اللہ عنہا آئیں اور عرض کیا یا رسول اللہ! آپ نے آج صدقہ کرنے کا حکم ارشاد فرمایا ہے۔ میرے پاس میرا ذاتی زیور ہے میں اسے صدقہ کرنا چاہتی ہوں۔ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کا خیال ہے کہ وہ اور ان کی اولاد میرے صدقے کے زیادہ حقدار ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ابن مسعود نے ٹھیک کہا ہے، تیرا شوہر اور اس کی اولاد تیرے صدقے کے زیادہ مستحق ہیں۔ (بخاری) [بلوغ المرام/كتاب الزكاة/حدیث: 515]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الزكاة، باب الزكاة علي الأقارب، حديث:1462.»

حدیث نمبر: 516
وعن ابن عمر رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏ما يزال الرجل يسأل الناس،‏‏‏‏ حتى يأتي يوم القيامة،‏‏‏‏ وليس في وجهه مزعة لحم» .‏‏‏‏متفق عليه.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو لوگ گداگری اور بھیک مانگنے کو پیشہ ہی بنا لیتے ہیں قیامت کے روز ایسی حالت میں آئیں گے کہ ان کے چہرے پر گوشت نہیں ہو گا۔ (بخاری و مسلم) [بلوغ المرام/كتاب الزكاة/حدیث: 516]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الزكاة، باب من سأل الناس تكثرًا، حديث:1474، ومسلم، الزكاة، باب كراهة المسألة للناس، حديث:1040.»

حدیث نمبر: 517
وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏من سأل الناس أموالهم تكثرا،‏‏‏‏ فإنما يسأل جمرا،‏‏‏‏ فليستقل أو ليستكثر» .‏‏‏‏ رواه مسلم.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو آدمی اپنا مال بڑھانے اور زیادہ کرنے کی غرض سے لوگوں سے مانگتا ہے تو ایسا آدمی اپنے لئے انگاروں کے سوا اور کوئی چیز نہیں مانگتا۔ (اب اس کی مرضی ہے) چاہے انہیں کم کر لے چاہے زیادہ۔ (مسلم) [بلوغ المرام/كتاب الزكاة/حدیث: 517]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الزكاة، باب كراهة المسألة للناس، حديث:1041.»

حدیث نمبر: 518
وعن الزبير بن العوام رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏لأن يأخذ أحدكم حبله،‏‏‏‏ فيأتي بحزمة من الحطب على ظهره،‏‏‏‏ فيبيعها،‏‏‏‏ فيكف الله بها وجهه،‏‏‏‏ خير له من أن يسأل الناس،‏‏‏‏ أعطوه أو منعوه» .‏‏‏‏ رواه البخاري.
سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر تم میں سے کوئی رسی لے کر لکڑیوں کا گٹھا جنگل سے اپنی پشت پر اٹھا کر لائے پھر اسے فروخت کر دے تو (اللہ تعالیٰ) اس وجہ سے اس کے چہرے کو مانگنے سے روک دیتا ہے۔ یہ (کام) اس کے لیے اس سے بہتر ہے کہ وہ لوگوں سے مانگتا پھرے اور لوگ اسے دیں یا نہ دیں۔ (بخاری) [بلوغ المرام/كتاب الزكاة/حدیث: 518]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الزكاة، باب الاستعفاف عن المسألة، حديث:1471.»

حدیث نمبر: 519
وعن سمرة بن جندب رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏المسألة كد يكد بها الرجل وجهه إلا أن يسأل الرجل سلطانا أو في أمر لا بد منه» . رواه الترمذي وصححه.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سوال کرنا ایک زخم ہے جس سے انسان اپنے چہرے کو زخمی کرتا ہے، سوائے اس کے کہ وہ شخص سربراہ مملکت سے سوال کرے یا کسی مجبوری کی وجہ سے (مانگے)۔ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الزكاة/حدیث: 519]
تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي، الزكاة، باب ما جاء في النهي عن المسألة، حديث:681.»