الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


بلوغ المرام کل احادیث (1359)
حدیث نمبر سے تلاش:


بلوغ المرام
كتاب الحج
حج کے مسائل
6. باب الفوات والإحصار
6. حج سے محروم رہ جانے اور روکے جانے کا بیان
حدیث نمبر: 645
عن ابن عباس رضي الله عنهما قال: قد أحصر رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم،‏‏‏‏ فحلق رأسه،‏‏‏‏ وجامع نساءه،‏‏‏‏ ونحرهديه،‏‏‏‏ حتى اعتمر عاما قابلا. رواه البخاري.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بیت اللہ تک پہنچنے سے روک دیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر منڈوایا اور قربانی کی اور اپنی ازدواج سے تعلق زن و شو قائم کیا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے آئندہ سال عمرہ کیا۔ (بخاری) [بلوغ المرام/كتاب الحج/حدیث: 645]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، المحصر، با إذا أحصر المعتمر، حديث:1809.»

حدیث نمبر: 646
وعن عائشة رضي الله عنها قالت: دخل النبي صلى الله عليه وآله وسلم على ضباعة بنت الزبير بن عبد المطلب رضي الله عنها،‏‏‏‏ فقالت: يا رسول الله! إني أريد الحج،‏‏‏‏ وأنا شاكية؟ فقال النبي صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏حجي واشترطي أن محلي حيث حبستني» .‏‏‏‏ متفق عليه.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ضباعہ بنت زبیر بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہا کے ہاں تشریف لے گئے۔ اس نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! میں حج کرنے کا ارادہ رکھتی ہوں مگر میں بیمار ہوں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا کہ حج کر مگر یہ شرط کر لے کہ میرے احرام کھولنے کی جگہ وہی ہو گی جہاں اے اللہ! تو نے مجھے روکا۔ (بخاری و مسلم) [بلوغ المرام/كتاب الحج/حدیث: 646]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، النكاح، باب الأكفاء في الدين، حديث:5089، ومسلم، الحج، باب جواز اشتراط المحرم التحلل بعذر المرض، حديث:1207.»

حدیث نمبر: 647
وعن عكرمة عن الحجاج بن عمرو الأنصاري رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏من كسر أو عرج فقد حل،‏‏‏‏ وعليه الحج من قابل» قال عكرمة: فسألت ابن عباس وأبا هريرة عن ذلك فقالا: صدق. رواه الخمسة وحسنة الترمذي.
سیدنا عکرمہ رحمہ اللہ نے حجاج بن عمرو انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس کا پاؤں توڑا جائے یا لنگڑا ہو جائے وہ احرام سے باہر آ گیا اب اس پر آئندہ سال حج کرنا لازمی و ضروری ہے۔ عکرمہ کا بیان ہے کہ میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اس کے متعلق دریافت کیا تو ان دونوں نے جواب دیا کہ حجاج بن عمرو نے ٹھیک اور سچ کہا ہے۔ اسے پانچوں نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اسے حسن قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب الحج/حدیث: 647]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، المناسك، باب الإحصار، حديث:1862، والترمذي، الحج، حديث:940، والنسائي، مناسك الحج، حديث:2864، وابن ماجه، المناسك، حديث:3077، وأحمد:3 /450.»