الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


بلوغ المرام کل احادیث (1359)
حدیث نمبر سے تلاش:


بلوغ المرام
كتاب البيوع
خرید و فروخت کے مسائل
9. باب الشركة والوكالة
9. شراکت اور وکالت کا بیان
حدیث نمبر: 742
عن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏قال الله تعالى: أنا ثالث الشريكين ما لم يخن أحدهما صاحبه فإذا خان خرجت من بينهما» .‏‏‏‏ رواه أبو داود وصححه الحاكم.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ جل شانہ کا ارشاد گرامی ہے کہ دو شراکت کرنے والوں میں، میں تیسرا ہوتا ہوں تاوقتیکہ کوئی ایک دوسرے سے خیانت نہ کرے جونہی ان میں سے کوئی ایک خیانت کا مرتکب ہوتا ہے تو میں ان کے درمیان میں سے نکل جاتا ہوں۔ ابوداؤد نے اسے روایت کیا ہے اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب البيوع/حدیث: 742]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، البيوع، باب في الشركة، حديث:3383، والحاكم:2 /52.»

حدیث نمبر: 743
وعن السائب المخزومي رضي الله عنه أنه كان شريك النبي صلى الله عليه وآله وسلم قبل البعثة فجاء يوم الفتح فقال: «‏‏‏‏مرحبا بأخي وشريكي» .‏‏‏‏ رواه أحمد وأبو داود وابن ماجه.
سیدنا سائب مخزومی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تجارت میں شریک تھے۔ پھر وہ فتح مکہ کے موقع پر آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مبارک ہو میرے بھائی اور میرے شریک۔ اسے احمد، ابوداؤد اور ابن ماجہ تینوں نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب البيوع/حدیث: 743]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الادب، باب في كراهية المراء حديث:4836، وابن ماجه، التجارات، حديث:2287، وأحمد:3 /425.* مجاهد سمعه من قائد السائب والقائد لم أجد له ترجمة، وفي سند الحديث اضطراب.»

حدیث نمبر: 744
وعن عبد الله بن مسعود رضي الله تعالى عنه قال: اشتركت أنا وعمار وسعد فيما نصيب يوم بدر. الحديث. وتمامه: فجاء سعد بأسيرين ولم أجئ أنا وعمار بشيء. رواه النسائي.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں نے، عمار بن یاسر اور سعد رضی اللہ عنہم نے شراکت کی ان چیزوں میں جو ہمیں بدر کے روز حاصل ہوئیں۔ اس حدیث کا آخری حصہ یوں ہے کہ سعد رضی اللہ عنہ اس روز دو قیدی لے کر آئے، میں اور عمار رضی اللہ عنہ کوئی بھی چیز نہ لائے۔ اسے نسائی وغیرہ نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب البيوع/حدیث: 744]
تخریج الحدیث: «أخرجه النسائي، المزارعة، حديث:3969، 4701، وابن ماجه، التجارات، حديث:2288، وأبوداود، البيوع، حديث:3388.* أبو عبيدة لم يدرك أباه عبدالله بن مسعود، وأبواسحاق عنعن.»

حدیث نمبر: 745
وعن جابر بن عبد الله رضي الله تعالى عنهما قال: أردت الخروج إلى خيبر فأتيت النبي صلى الله عليه وآله وسلم فقال:«‏‏‏‏إذا أتيت وكيلي بخيبر فخذ منه خمسة عشر وسقا» .‏‏‏‏ رواه أبو داود وصححه.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں نے خیبر کی طرف جانے کا ارادہ کیا تو میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب تو خیبر میں میرے وکیل کے پاس پہنچے تو اس سے پندرہ وسق وصول کر لینا۔ اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے اور انہوں نے اسے صحیح بھی قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب البيوع/حدیث: 745]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، القضاء، باب في الوكالة، حديث:3632.* ابن إسحاق عنعن، وعلق البخاري ببعض الحديث في صحيحه.»

حدیث نمبر: 746
وعن عروة البارقي رضي الله تعالى عنه: أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم بعث معه بدينار يشتري له أضحية الحديث. رواه البخاري في أثناء حديث وقد تقدم (برقم 686).
سیدنا عروہ بارقی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ایک دینار دے کر بھیجا تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کیلئے قربانی کا جانور خرید کر لائے۔ بخاری نے اسے حدیث کی ابتداء میں روایت کیا ہے۔ جس کا ذکر پہلے ہو چکا ہے۔ [بلوغ المرام/كتاب البيوع/حدیث: 746]
تخریج الحدیث: «تقدم686.»

حدیث نمبر: 747
وعن أبي هريرة رضي الله تعالى عنه قال: بعث رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم عمر على الصدقة. الحديث. متفق عليه.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو زکٰوۃ وصول کرنے پر تحصیلدار مقرر فرمایا۔ (الحدیث) (بخاری و مسلم) [بلوغ المرام/كتاب البيوع/حدیث: 747]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الزكاة، باب قول الله تعالي: "وفي الرقاب الغارمين وفي سبيل الله"، حديث:1468، ومسلم، الزكاة، باب في تقديم الزكاة ومنعها، حديث:983.»

حدیث نمبر: 748
وعن جابر رضي الله عنه: أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم نحر ثلاثا وستين وأمر عليا أن يذبح الباقي. الحديث. رواه مسلم.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تریسٹھ اونٹ خود نحر کئے اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو فرمایا کہ باقی وہ ذبح کریں۔ (الحدیث) (مسلم) [بلوغ المرام/كتاب البيوع/حدیث: 748]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الحج، حديث:1218، تقدم:607.»

حدیث نمبر: 749
وعن أبي هريرة في قصة العسيف قال النبي صلى الله عليه وآله وسلم: «واغد يا أنيس على امرأة هذا فإن اعترفت فارجمها» .‏‏‏‏ الحديث. متفق عليه.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مزدور کے قصہ میں ارشاد فرمایا تھا کہ اے انیس! اس عورت کے پاس جاؤ اگر وہ تسلیم کر لے تو اسے سنگسار کر دو۔ (بخاری و مسلم) [بلوغ المرام/كتاب البيوع/حدیث: 749]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الشروط، باب الشروط التي لاتحل في الحدود، حديث:2724، 2725، ومسلم، الحدود، باب من اعترف علي نفسه بالزني، حديث:1697، 1698.»