سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آب صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی جب تک اپنی جائے نماز پر نماز کا انتظار کرتا رہتا ہے تو وہ نماز ہی میں رہتا ہے، فرشتے کہتے ہیں: اے اللہ! اسے بخش دے، اس پر رحم فرما، (یہ سلسلہ جاری رہتا ہے) حتیٰ کہ وہ اٹھ کر چلا جائے یا حدث سوء کر بیٹھے۔“ عرض کیا گیا: حدث سوء کیا ہے؟ فرمایا: ”یہ کہ وہ پاد مار دے یا بلا آواز گوز مار دے۔“[مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصلوٰة/حدیث: 128]
تخریج الحدیث: «سنن ترمذي، ابواب الصلاة، باب القعود فى المسجد الخ، رقم: 330 . معجم الاوسط طبراني، رقم: 1747 . قال الشيخ الالباني: صحيح»
سعید بن مسیب رحمہ اللہ نے سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی سابقہ حدیث کی مثل روایت کیا ہے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصلوٰة/حدیث: 129]