سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عورت، کتا اور گدھا (نمازی کے آگے سے گزر کر) نماز توڑ دیتا ہے جبکہ پالان کی آخری لکڑی جیسی چیز اسے بچا دیتی ہے۔“[مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصلوٰة/حدیث: 164]
تخریج الحدیث: «مسلم، كتاب الصلاة، باب قدر ما بستر المصلي، رقم: 510 . انظر: 279 .»
عطاء رحمہ اللہ نے بیان کیا، پالان کی آخری لکڑی ہاتھ کے برابر ہے، اور معمر نے قتادہ رحمہ اللہ کے حوالے سے بیان کیا: ایک ہاتھ اور ایک بالشت۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصلوٰة/حدیث: 165]