سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم غلاموں سے بھلائی اور حسن سلوک کی وصیت کرتے اور فرماتے: ”انہیں بھی وہی کھلاؤ جو خود کھاؤ، اور انہیں بھی ویسا لباس پہناؤ جیسا خود پہنو، اور اللہ کی مخلوق کو عذاب مت دو۔“[الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 199]