سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ اللہ کا شکر بھی ادا نہیں کرتا جو لوگوں کا شکر گزار نہ ہو۔“[الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 218]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه أبوداؤد، كتاب الأدب، باب فى شكر المعروف: 4811 و الترمذي: 11954 - الصحيحة: 416»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ جب کسی جان سے کہتا ہے: نکلو، تو وہ کہتی ہے: میں نہیں نکلتی مگر ناگواری کے ساتھ۔“[الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 219]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري فى التاريخ الكبير: 275/3 و ابن الأعرابي فى معجمه: 2046 و البزار: 9590 و أبوالشيخ فى الطبقات: 358/2 - الصحيحة: 2013»