سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا گیا: اللہ کے رسول! مشرکین پر بددعا کریں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے مجھے لعنت کرنے والا بنا کر مبعوث نہیں فرمایا، بلکہ مجھے رحمت بنا کر بھیجا گیا ہے۔“[الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 321]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه مسلم، كتاب البر و الصلة: 87، 2599»