سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”بدشگونی کوئی چیز نہیں، اس میں سے بہتر فال ہے۔“ صحابہ نے عرض کیا: فال کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اچھا کلمہ جو تم میں سے کوئی سن لے۔“[الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 910]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الطب، باب الفال: 5755 و مسلم: 2223»