سیدنا براء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب سونے کا ارادہ کرتے تو اپنا ہاتھ دائیں رخسار کے نیچے رکھتے اور پڑھتے: ”اللَّهُمَّ قِنِي ...... اے اللہ! مجھے اس دن عذاب سے بچا جس دن تو اپنے بندوں کو اٹھائے گا۔“ ایک دوسرے طریق سے بھی سیدنا براء رضی اللہ عنہ سے اسی طرح مروی ہے۔ [الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 1215]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه النسائي فى الكبريٰ: 10523 و الترمذي فى الشمائل: 255»