الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


الادب المفرد کل احادیث (1322)
حدیث نمبر سے تلاش:


الادب المفرد
كِتَابُ
كتاب
612. بَابُ الْحُدَاءِ لِلنِّسَاءِ
612. عورتوں کے اونٹوں کو تیز چلانے کے لیے حدی پڑھنا
حدیث نمبر: 1264
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، قَالَ‏:‏ أَخْبَرَنَا ثَابِتٌ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ الْبَرَاءَ بْنَ مَالِكٍ كَانَ يَحْدُو بِالرِّجَالِ، وَكَانَ أَنْجَشَةُ يَحْدُو بِالنِّسَاءِ، وَكَانَ حَسَنَ الصَّوْتِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ‏:‏ ”يَا أَنْجَشَةُ، رُوَيْدَكَ سَوْقَكَ بِالْقَوَارِيرِ‏.‏“
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ براء بن مالک مردوں کے اونٹوں کو تیز چلانے کے لیے حدی پڑھتے، جبکہ انجشہ عورتوں کے اونٹوں کو چلانے کے لیے حدی پڑھتے، اور ان کی آواز بڑی خوبصورت تھی۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے انجشہ! نرمی اختیار کرو اور آ بگینوں کا خیال کرو۔ [الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 1264]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الأدب: 6149»

قال الشيخ الألباني: صحيح