الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سنن دارمي کل احادیث (3535)
حدیث نمبر سے تلاش:


سنن دارمي
من كتاب الاستئذان
کتاب الاستئذان کے بارے میں
65. باب في الذي يَكْذِبُ لِيُضْحِكَ بِهِ الْقَوْمَ:
65. جو لوگوں کو ہنسانے کے لئے جھوٹ بولے اس کا بیان
حدیث نمبر: 2737
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَخْبَرَنَا بَهْزُ بْنُ حَكِيمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: "وَيْلٌ لِلَّذِي يُحَدِّثُ فَيَكْذِبُ لِيُضْحِكَ بِهِ الْقَوْمَ، وَيْلٌ لَهُ! وَيْلٌ لَهُ!".
بہز بن حکیم نے اپنے باپ سے، انہوں نے دادا سے روایت کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: خرابی ہے اس شخص کے لئے جو لوگوں کو ہنسانے کے لئے جھوٹ بولے، خرابی ہے اس کے لئے، خرابی ہے اس کے لئے۔ [سنن دارمي/من كتاب الاستئذان/حدیث: 2737]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده جيد، [مكتبه الشامله نمبر: 2744] »
اس حدیث کی سند جید ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 4990] ، [ترمذي 2316] ، [أحمد 7/5] ، [طبراني 403/19، 951] ، [الحاكم 144] ، [شرح السنة 3417، وغيرهم]

وضاحت: (تشریح حدیث 2736)
ویل کے معنی خرابی اور ہلاکت کے ہیں، نیز ویل جہنم میں ایک گڈھے کانام بھی ہے، جو شخص محض لوگوں کو ہنسانے کے لئے جھوٹی کہانیاں یا افسانے یا لطیفے گڑھے اس کے لئے آخرت میں سخت وعید ہے، اور جھوٹ ہر حال میں مذموم ہے، اور جھوٹے پر الله کی لعنت ہوتی ہے۔