سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شعر میں حکمت و دانائی ہے۔“[سنن دارمي/من كتاب الاستئذان/حدیث: 2739]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف فيه عنعنة ابن جريج. ولكنه صرح بالتحديث عند أحمد، [مكتبه الشامله نمبر: 2746] » یہ حدیث اس سند سے ضعیف ہے، لیکن دوسری اسانید سے صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 6145] ، [الأدب المفرد 864] ، [أبوداؤد 5010] ، [ابن ماجه 3755] ، [شرح السنة 3398]
وضاحت: (تشریح حدیث 2738) قرآن پاک میں الله تعالیٰ نے فرمایا: «﴿وَالشُّعَرَاءُ يَتَّبِعُهُمُ الْغَاوُونَ﴾ [الشعراء: 224] » نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی وضاحت فرما دی کہ اگر شعر میں حقیقت اور سچائی و دانائی ہے تو کوئی حرج نہیں۔