الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سنن دارمي کل احادیث (3535)
حدیث نمبر سے تلاش:


سنن دارمي
من كتاب فضائل القرآن
قرآن کے فضائل
20. باب في فَضْلِ سُورَةِ طه وَيس:
20. سورہ طہ اور یس کی فضیلت
حدیث نمبر: 3446
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُهَاجِرِ بْنِ الْمِسْمَارِ، عَنْ عُمَرَ بْنِ حَفْصِ بْنِ ذَكْوَانَ، عَنْ مَوْلَى الْحُرَقَةِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِنَّ اللَّهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى قَرَأَ طه، وَيس قَبْلَ أَنْ يَخْلُقَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضَ بِأَلْفِ عَامٍ، فَلَمَّا سَمِعَتْ الْمَلَائِكَةُ الْقُرْآنَ، قَالَتْ: طُوبَى لِأُمَّةٍ يَنْزِلُ هَذَا عَلَيْهَا، وَطُوبَى لِأَجْوَافٍ تَحْمِلُ هَذَا، وَطُوبَى لِأَلْسِنَةٍ تَتَكَلَّمُ بِهَذَا".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تبارک وتعالیٰ نے زمین و آسمان کو پیدا کرنے سے ہزار سال پہلے طہ اور یس کو پڑھا اور جب فرشتوں نے قرآن پاک کو سنا تو کہا: قابل رشک ہے وہ امت جس پر یہ سورتیں نازل ہوں اور قابل رشک ہیں وہ دل جن میں یہ سورتیں رہتی ہیں، اور قابلِ رشک ہیں وہ زبانیں جن پر ان کا ورد رہے۔ [سنن دارمي/من كتاب فضائل القرآن /حدیث: 3446]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف جدا عمر بن حفص بن ذكوان قال أحمد: تركنا حديثه وحرقناه، [مكتبه الشامله نمبر: 3457] »
عمر بن حفص بن ذکوان کی وجہ سے یہ حدیث ضعیف جدا ہے، اور ابراہیم بن مہاجر بن مسمار بھی ضعیف ہیں۔ دیکھئے: [طبراني فى الأوسط 4373] ، [السنة لابن أبى عاصم 607] ، [ابن خزيمه فى التوحيد 236] ، [ابن حبان فى المجروحين 108/1] ، [البيهقي فى شعب الإيمان 2450] و [في الأسماء و الصفات 232] ، [ابن الجوزي فى الموضوعات 110/1، وغيرهم]