الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مختصر حصن المسلم کل احادیث (276)
حدیث نمبر سے تلاش:


مختصر حصن المسلم
मुख़्तसर हिसनुल मुस्लिम
متفرق
متفرق
81. چھینک کی دعا
حدیث نمبر: 201
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کسی شخص کو چھینک آئے تو وہ «الحَمْدُ لِلَّهِ» کہے اور اس کے لئے اس کا بھائی «يَرْحَمُكَ اللَّهُ» اللہ تجھ پر رحم فرمائے کہے، جب وہ یہ کہے تو چھینک مارنے والا کہے «يَهْدِيكُمُ اللَّهُ وَيُصْلِحُ بَالَكُمْ» اللہ تمہیں ہدایت دے اور تمہاری حالت درست کرے [صحيح بخاري:6224]
اگر کوئی غیر مسلم چھینک مارے اور «اَلْحَمْدُ لِلَّهِ» کہے تو اسے «يَهْدِيكُمُ اللَّهُ وَيُصْلِحُ بَالَكُمْ» کہا جائے گا۔ [اسناده صحيح، سنن ابي داؤد:5038، سنن ترمذي:2739، مسند احمد:400/4]
[مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 201]