قتادہ ؒ بیان کرتے ہیں، انہیں یہ خبر پہنچی ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چاند دیکھتے تو تین بار فرماتے: ”خیرو بھلائی کے چاند! میں اس ذات پر ایمان لایا جس نے مجھے پیدا فرمایا۔ “ پھر فرماتے: ”ہر قسم کی تعریف اس ذات کے لئے ہے جو فلاں مہینے کو لے گیا اور فلاں مہینہ لے آیا۔ “ اسنادہ ضعیف، رواہ ابوداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الدعوات/حدیث: 2451]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أبو داود (5092 و في المراسيل: 527) من حديث قتادة رحمه الله . ٭ السند مرسل و قال أبو داود: ’’و روي متصلاً و لا يصح .‘‘»