ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”نظر کا لگ جانا ثابت ہے، اور آپ نے بدن گودنے سے منع فرمایا ہے۔ رواہ البخاری۔ [مشكوة المصابيح/كتاب اللباس/حدیث: 4432]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (5740)»