ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا درآنحالیکہ آپ نے سر کے بالوں کو چپکایا ہوا تھا۔ رواہ البخاری۔ [مشكوة المصابيح/كتاب اللباس/حدیث: 4433]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (5914)»