جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”قیامت سے پہلے (نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف جھوٹی باتیں منسوب کرنے والے) کذاب ہوں گے، تم ان سے محتاط رہنا۔ “ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الفتن/حدیث: 5438]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (10/ 1822)»