علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ہر نبی کے سات برگزیدہ نگہبان ہوتے ہیں، جبکہ مجھے چودہ عطا کیے گئے ہیں، ہم نے عرض کیا، وہ کون ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”میں اور میرے دو بیٹے (حسن و حسین رضی اللہ عنہ)، جعفر، حمزہ، ابوبکر، عمر، مصعب بن عمیر، بلال، سلمان، عمار، عبداللہ بن مسعود، ابوذر اور مقداد رضی اللہ عنہ۔ “ اسنادہ ضعیف، رواہ الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناقب/حدیث: 6255]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الترمذي (3785) [و صححه الحاکم (3/ 199) فتعقبه الذهبي بقوله: ’’بل کثير واهٍ‘‘] ٭ فيه کثير النواء: ضعيف .»