الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


صحيح مسلم کل احادیث (7563)
حدیث نمبر سے تلاش:


صحيح مسلم
كِتَاب الْإِمَارَةِ
امور حکومت کا بیان
37. باب فَضْلِ الصَّدَقَةِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَتَضْعِيفِهَا:
37. باب: اللہ کی راہ میں صدقہ دینے کا ثواب۔
حدیث نمبر: 4897
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ ، أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي عَمْرٍو الشَّيْبَانِيِّ ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ بِنَاقَةٍ مَخْطُومَةٍ، فَقَالَ: هَذِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَكَ بِهَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ سَبْعُ مِائَةِ نَاقَةٍ كُلُّهَا مَخْطُومَةٌ "
جریر نے اعمش سے، انہوں نے ابوعمرو شیبانی سے، انہوں نے ابو مسعود انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: ایک شخص اونٹنی کی مہار پکڑے ہوئے آیا اور کہنے لگا: یہ اللہ کی راہ (جہاد) میں ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "تمہیں اس کے بدلے میں قیامت کے دن سات سو اونٹنیاں ملیں گی اور سبھی نکیل سمیت ہوں گی۔"
حضرت ابو مسعود انصاری رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی مہار ڈالی ہوئی اونٹنی لایا اور کہنے لگا، یہ اللہ کی راہ میں ہے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تجھے قیامت کے دن اس بدلہ میں سات سو (700) اونٹنیاں ملیں گی، سب کے مہار ڈالی ہو گی۔
ترقیم فوادعبدالباقی: 1892
حدیث نمبر: 4898
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ زَائِدَةَ . ح وحَدَّثَنِي بِشْرُ بْنُ خَالِدٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ يَعْنِي ابْنَ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ كِلَاهُمَا، عَنْ الْأَعْمَشِ بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
زائدہ اور شعبہ دونوں نے اعمش سے اسی سند کے ساتھ روایت کی
امام صاحب یہی روایت اپنے دو اساتذہ کی سندوں سے بیان کرتے ہیں۔
ترقیم فوادعبدالباقی: 1892