ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی شخص اپنے جوتے سے نجاست روندے تو (اس کے بعد کی) مٹی اس کو پاک کر دے گی ۱؎“۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الطَّهَارَةِ/حدیث: 385]
تخریج الحدیث: «تفرد به أبو داود، (تحفة الأشراف: 14329) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: جوتوں میں گندگی لگ جانے کی صورت میں اس کو زمین پر رگڑ دینے سے وہ پاک ہو جاتے ہیں، ان کو پہن کر نماز ادا کرنا صحیح ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف¤ إسناده ضعيف¤ السند منقطع وللحديث شواھد ضعيفة¤ انوار الصحيفه، صفحه نمبر 27
اس طریق سے بھی ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اسی مفہوم کی حدیث مرفوعاً مروی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی اپنے خف (موزوں) سے نجاست کو روندے تو ان کی پاکی مٹی ہے (یعنی بعد والی زمین جس پر وہ چلے گا وہ اسے پاک کر دے گی)“۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الطَّهَارَةِ/حدیث: 386]
تخریج الحدیث: «تفرد به أبو داود، (تحفة الأشراف: 14329) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف¤ إسناده ضعيف¤ محمد بن كثير الصنعاني: ضعيف لكثرة خطائه،ضعفه الجمھور واختلط أيضًا،انظر تحرير تقريب التهذيب (6251) ونھاية الإغتباط (105) ومع ذلك صححه ابن خزيمة (292) وابن حبان (248)!¤ انوار الصحيفه، صفحه نمبر 27
اس طریق سے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا اسی مفہوم کی حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مرفوعاً روایت کرتی ہیں۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الطَّهَارَةِ/حدیث: 387]
تخریج الحدیث: «تفرد به أبو داود (تحفة الأشراف: 17568) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف¤ إسناده ضعيف¤ القعقاع بن حكيم: لم يسمع من عائشة رضي اللّٰه عنها (تحفة التحصيل في ذكر رواة المراسيل ص 267)¤ وحديث أبي داود (650) يغني عنه¤ انوار الصحيفه، صفحه نمبر 28