ام المؤمنین ام حبیبہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتی ہیں کہ آپ نے فرمایا: ”(رحمت کے) فرشتے ۱؎ اس جماعت کے ساتھ نہیں ہوتے جس کے ساتھ گھنٹی ہو“۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْجِهَادِ/حدیث: 2554]
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 15870)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/326، 327، 426، 427) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: اس سے مراد «حَفَظَه» کے علاوہ فرشتے ہیں کیونکہ «حَفَظَه» ہمیشہ ساتھ رہتے ہیں۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح¤ انظر الحديث الآتي (2555)
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(رحمت کے فرشتے) اس جماعت کے ساتھ نہیں رہتے ہیں جس کے ساتھ کتا یا گھنٹی ہو“۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْجِهَادِ/حدیث: 2555]
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 12655)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/اللباس 27 (2113)، سنن الترمذی/الجھاد 25 (1703)، مسند احمد (2/262، 537)، سنن الدارمی/الاستئذان 44 (2718) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم (2113)¤ مشكوة المصابيح (3924)
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے گھنٹی کے بارے میں فرمایا: ”وہ شیطان کی بانسری ہے“۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْجِهَادِ/حدیث: 2556]
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 14025)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/اللباس 27 (2114)، مسند احمد (2/366) (صحیح)»