جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کے دن گھریلو گدھوں کے گوشت کھانے سے منع فرمایا اور گھوڑے کے گوشت کی ہمیں اجازت دی۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 3788]
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ہم نے خیبر کے دن گھوڑے، خچر اور گدھے ذبح کئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خچر اور گدھوں سے منع فرما دیا، اور گھوڑے سے ہمیں نہیں روکا۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 3789]
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 2695)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/356، 362) (صحیح)»
خالد بن الولید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گھوڑے، خچر اور گدھوں کے گوشت کھانے سے منع کیا ہے۔ حیوۃ نے ہر دانت سے پھاڑ کر کھانے والے درندے کا اضافہ کیا ہے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: یہ مالک کا قول ہے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: گھوڑے کے گوشت میں کوئی مضائقہ نہیں اور اس حدیث پر عمل نہیں ہے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: یہ حدیث منسوخ ہے، خود صحابہ کی ایک جماعت نے گھوڑے کا گوشت کھایا جس میں عبداللہ بن زبیر، فضالہ بن عبید، انس بن مالک، اسماء بنت ابوبکر، سوید بن غفلہ، علقمہ شامل ہیں اور قریش عہد نبوی میں گھوڑے ذبح کرتے تھے۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 3790]
تخریج الحدیث: «سنن النسائی/الصید 30 (4336)، سنن ابن ماجہ/الذبائح 14 (3198)، (تحفة الأشراف: 3505)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/89،90) (ضعیف)» (اس کے راوی صالح ضعیف، اور یحییٰ مجہول ہیں، اور یہ جابر کی صحیح روایت کے خلاف ہے)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف¤ إسناده ضعيف¤ نسائي (4336،4337) ابن ماجه (3198)¤ صالح بن يحيي بن المقدام : لين وأبوه مستور¤ انوار الصحيفه، صفحه نمبر 135