ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قریب ہے کہ فرات کے اندر سونے کا خزانہ نکلے تو جو کوئی وہاں موجود ہو اس میں سے کچھ نہ لے“۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْمَلَاحِمِ/حدیث: 4313]
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی جیسی حدیث روایت کی ہے مگر اس میں ہے کہ سونے کا پہاڑ ظاہر ہو جائے گا ۱؎۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْمَلَاحِمِ/حدیث: 4314]
تخریج الحدیث: «انظر ما قبلہ، (تحفة الأشراف: 13795) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی پانی خشک ہو جائے گا اور سونے کا پہاڑ نظر آنے لگے گا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح بخاري (7119) صحيح مسلم (2894)¤