عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حدود کو آپس میں نظر انداز کرو، جب حد میں سے کوئی چیز میرے پاس پہنچ گئی تو وہ واجب ہو گئی“(اسے معاف نہیں کیا جا سکتا)۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْحُدُودِ/حدیث: 4376]