ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأشربة/حدیث: 3386]
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأشربة/حدیث: 3387]
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر نشہ آور چیز حرام ہے“۔ ابن ماجہ کہتے ہیں: یہ اہل مصر کی حدیث ہے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأشربة/حدیث: 3388]
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 9563، ومصباح الزجاجة: 1175) (صحیح)» (سند میں ایوب بن ہانی ضعیف راوی ہیں، لیکن اگلی حدیثوں سے تقویت پاکر صحیح ہے)
معاویہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”ہر نشہ لانے والی چیز ہر مومن پر حرام ہے“۔ یہ اہل رقہ کی حدیث ہے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأشربة/حدیث: 3389]
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 11451، ومصباح الزجاجة: 1176) (ضعیف)» (سند میں سلیمان بن عبد اللہ لین الحدیث ہے، لیکن حدیث «كل مسكر حرام» کا جملہ صحیح ہے، کما تقدم)
وضاحت: ۱؎: رقہ: بغداد کے قریب ایک شہر ہے۔
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف¤ إسناده ضعيف¤ سليمان بن عبد اللّٰه بن الزبرقان: لين الحديث¤ و الحديث الآتي (الأصل: 3390) يغني عنه¤ انوار الصحيفه، صفحه نمبر 499
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر نشہ لانے والی چیز شراب ہے اور ہر شراب حرام ہے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأشربة/حدیث: 3390]