الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سنن ابن ماجه کل احادیث (4341)
حدیث نمبر سے تلاش:


سنن ابن ماجه
كتاب الدعاء
کتاب: دعا کے فضائل و آداب اور احکام و مسائل
11. بَابُ: دَعْوَةِ الْوَالِدِ وَدَعْوَةِ الْمَظْلُومِ
11. باب: ماں باپ کی دعا اولاد کے لیے اور مظلوم کی دعا کا بیان۔
حدیث نمبر: 3862
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ , حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَكْرٍ السَّهْمِيُّ , عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيِّ , عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ , عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ثَلَاثُ دَعَوَاتٍ يُسْتَجَابُ لَهُنَّ لَا شَكَّ فِيهِنَّ: دَعْوَةُ الْمَظْلُومِ , وَدَعْوَةُ الْمُسَافِرِ , وَدَعْوَةُ الْوَالِدِ لِوَلَدِهِ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تین دعائیں ہیں جن کی قبولیت میں کوئی شک نہیں: مظلوم کی دعا، مسافر کی دعا، والد (اور والدہ) کی دعا اپنی اولاد کے حق میں۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الدعاء/حدیث: 3862]
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الصلاة 364 (1536)، سنن الترمذی/البروالصلة 7 (1905)، (تحفة الأشراف: 14873)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/258، 348، 478، 517، 523) (حسن)» ‏‏‏‏

قال الشيخ الألباني: حسن

قال الشيخ زبير على زئي: حسن

حدیث نمبر: 3863
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى , حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ , حَدَّثَتْنَا حُبَابَةُ ابْنَةُ عَجْلَانَ , عَنْ أُمِّهَا أُمِّ حَفْصٍ , عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ جَرِيرٍ , عَنْ أُمِّ حَكِيمٍ بِنْتِ وَدَّاعٍ الْخُزَاعِيَّةِ , قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , يَقُولُ:" دُعَاءُ الْوَالِدِ يُفْضِي إِلَى الْحِجَابِ".
ام حکیم بنت وداع خزاعیہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے: والد (اور والدہ) کی دعا حجاب الٰہی (مقام قبولیت) تک پہنچتی ہے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الدعاء/حدیث: 3863]
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 18315، ومصباح الزجاجة: 1356) (ضعیف)» ‏‏‏‏ (سند میں حبابہ، ام حفص، اور صفیہ سب مجہول ہیں)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف¤ إسناده ضعيف¤ قال الذهبي في ميزان الإعتدال: ’’ حبابة لا تعرف،ولا أمها،ولا صفية،تفرد عنها التبوذكي‘‘ (605/4)¤ انوار الصحيفه، صفحه نمبر 515