الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:

سلسله احاديث صحيحه
الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان
قربانی، ذبیحوں، کھانے پینے، عقیقے اور جانوروں سے نرمی کرنے کا بیان
1208. شراب کی حرمت
حدیث نمبر: 1788
-" حرم الله الخمر، وكل مسكر حرام".
سالم بن عبداللہ بن عمر اپنے باپ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے شراب اور ہر نشہ آور چیز کو حرام قرار دیا ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان/حدیث: 1788]
حدیث نمبر: 1789
-" ثلاثة لا ينظر الله عز وجل إليهم يوم القيامة: العاق لوالديه والمرأة المترجلة والديوث، وثلاثة لا يدخلون الجنة: العاق لوالديه والمدمن الخمر والمنان بما أعطى".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ روز قیامت تین قسم کے آدمیوں کی طرف نہیں دیکھیں گے ?? والدین کا نافرمان، ② مردوں سے مشابہت اختیار کرنے والی عورت اور ③ دیوث (وہ آدمی جسے اپنے اہل و عیال کے سلسلے میں غیرت و حمیت نہ ہو) اور تین آدمی جنت میں داخل نہیں ہوں گے: ?? والدین کا نافرمان، ② شراب نوشی پر دوام اختیار کرنے والا اور ③ اپنے عطیے پر احسان جتلانے والا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان/حدیث: 1789]
حدیث نمبر: 1790
-" نهى عن مطعمين: عن الجلوس على مائدة يشرب عليها الخمر وأن يأكل الرجل وهو منبطح على بطنه".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو کھانوں سے منع فرمایا: ?? اس دسترخوان پر بیٹھنے سے جس پر شراب پلائی جا رہی ہو اور ② پیٹ کے بل لیٹ کر کھانے سے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان/حدیث: 1790]
حدیث نمبر: 1791
-" لا يدخل الجنة عاق ولا مدمن خمر ولا مكذب بقدر".
سیدنا ابودردا رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: والدین کا نافرمان، ہمیشہ شراب پینے والا اور تقدیر کو جھٹلانے والا جنت میں داخل نہیں ہوں گے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان/حدیث: 1791]
حدیث نمبر: 1792
-" لا يدخل الجنة عاق ولا منان ولا مدمن خمر ولا ولد زنية".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: والدین کا نافرمان، (اپنے عطیے پر) احسان جتلانے والا، شراب پر دوام کرنے والا اور زنا کا بیٹا جنت میں داخل نہیں ہوں گے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان/حدیث: 1792]
حدیث نمبر: 1793
-" لا يدخل الجنة مدمن خمر ولا مؤمن بسحر ولا قاطع رحم".
سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شراب پر ہمیشگی کرنے والا، جادو پر ایمان لانے والا اور قطع رحمی کرنے والا جنت میں داخل نہیں ہوں گے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان/حدیث: 1793]
1209. ہر نشہ آور چیز حرام ہے
حدیث نمبر: 1794
-" لا تشرب مسكرا، فإني حرمت كل مسكر".
سیدنا ابوموسی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یمن کی طرف بھیجا۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! وہاں کچھ (مخصوص) مشروبات پائے جاتے ہیں، میں ان میں سے کون سا پی سکتا ہوں اور کون سا ترک کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ کون سے (مشروبات) ہیں؟ میں نے کہا: وہ بتع اور مزر ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: بتع اور مزر کسے کہتے ہیں؟ میں نے کہا: شہد کی نبیذ کو بتع اور مکئی کی نبیذ کو مزر کہتے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بس نشہ آور مشروب نہیں پینا کیونکہ میں نے ہر نشہ آور چیز کو حرام قرار دیا ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان/حدیث: 1794]
1210. شرابی کی شدید مذمت
حدیث نمبر: 1795
-" مدمن الخمر إن مات لقي الله كعابد وثن".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر ہمیشہ شراب پینے والا (اسی حالت پر) مر جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ کو اس حال میں ملے گا گویا کہ وہ بت کی عبادت کرنے والا ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان/حدیث: 1795]
1211. شراب کی وجہ سے نو افراد پر لعنت
حدیث نمبر: 1796
-" أتاني جبريل فقال: يا محمد إن الله عز وجل لعن الخمر وعاصرها ومعتصرها وشاربها وحاملها والمحمولة إليه وبائعها ومبتاعها وساقيها ومستقيها".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: میرے پاس جبریل آئے اور کہا: اے محمد! بیشک اللہ تعالیٰ نے شراب پر، اس کو نچوڑنے والے پر، اس کو نچڑوانے والے پر، اس کو پینے والے پر، اس کو اٹھانے والے پر، اسے جس کی طرف اٹھا کر لے جایا جائے اس پر، اس کو فروخت کرنے والے پر، اس کو خریدنے والے پر، اس کو پلانے والے پر اور اس کو پینے والے پر (ان سب پر) لعنت کی ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان/حدیث: 1796]
1212. شراب ہر شر کی بنیاد ہے
حدیث نمبر: 1797
-" اجتنبوا الخمر، فإنها مفتاح كل شر".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شراب سے بچو، کیونکہ یہ ہر برائی کہ بنیاد ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان/حدیث: 1797]

1    2    3    4    5    Next