الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


الادب المفرد کل احادیث (1322)
حدیث نمبر سے تلاش:

الادب المفرد
كِتَابُ
كتاب
145. بَابُ لَيْسَ الْمُؤْمِنُ بِالطَّعَّانِ
145. مومن بہت طعن کرنے والا نہیں ہوتا
حدیث نمبر: 309
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ شَيْبَةَ قَالَ‏:‏ أَخْبَرَنِي ابْنُ أَبِي الْفُدَيْكِ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ‏:‏ مَا سَمِعْتُ عَبْدَ اللهِ لاَعِنًا أَحَدًا قَطُّ، لَيْسَ إِنْسَانًا‏.‏ وَكَانَ سَالِمٌ يَقُولُ‏:‏ قَالَ عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ‏:‏ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏ ”لَا يَنْبَغِي لِلْمُؤْمِنِ أَنْ يَكُونَ لَعَّانًا‏.‏“
حضرت سالم بن عبداللہ سے روایت ہے کہ میں نے اپنے والد سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ کو سوائے ایک آدمی کے کسی پر بھی لعنت کرتے نہیں سنا۔ اور حضرت سالم کہا کرتے تھے کہ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مومن کے شایان شان نہیں کہ کثرت سے لعن طعن کرے۔ [الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 309]
تخریج الحدیث: «حسن صحيح: أخرجه المرفوع منه الترمذي، كتاب البر و الصلة، باب ماجاء فى اللعن و الطعن: 2019 و أخرجه بتمامه الروياني فى مسنده: 1445 و الحاكم: 110/1 و البيهقي فى الشعب الإيمان: 4792 - انظر الصحيحة: 2636»

قال الشيخ الألباني: حسن صحيح

حدیث نمبر: 310
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلامٍ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا الْفَزَارِيُّ، عَنِ الْفَضْلِ بْنِ مُبَشِّرٍ الأَنْصَارِيِّ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ‏:‏ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏ ”إِنَّ اللَّهَ لاَ يُحِبُّ الْفَاحِشَ الْمُتَفَحِّشَ، وَلاَ الصَّيَّاحَ فِي الاسْوَاقِ‏.‏“
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بےشک اللہ تعالیٰ فحش گو، فحش گوئی اختیار کرنے والے، اور بازاروں میں چیخنے والے کو پسند نہیں کرتا۔ [الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 310]
تخریج الحدیث: «ضعيف: الإرواء: 2133 - أخرجه ابن أبى الدنيا فى الصمت: 337 و أبويعلى كما فى المطالب العاليه: 346/7»

قال الشيخ الألباني: ضعيف

حدیث نمبر: 311
وَعَنْ عَبْدِ الْوَهَّابِ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، أَنَّ يَهُودًا أَتَوُا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا‏:‏ السَّامُ عَلَيْكُمْ، فَقَالَتْ عَائِشَةُ‏:‏ وَعَلَيْكُمْ، وَلَعَنَكُمُ اللَّهُ، وَغَضِبُ اللَّهُ عَلَيْكُمْ، قَالَ‏:‏ ”مَهْلاً يَا عَائِشَةُ، عَلَيْكِ بِالرِّفْقِ، وَإِيَّاكِ وَالْعُنْفَ وَالْفُحْشَ“، قَالَتْ‏:‏ أَوَ لَمْ تَسْمَعْ مَا قَالُوا‏؟‏ قَالَ‏:‏ ”أَوَ لَمْ تَسْمَعِي مَا قُلْتُ‏؟‏ رَدَدْتُ عَلَيْهِمْ، فَيُسْتَجَابُ لِي فِيهِمْ، وَلاَ يُسْتَجَابُ لَهُمْ فِيَّ‏.‏“
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ یہودی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو انہوں نے کہا: تم پر موت آئے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: اور تم پر موت آئے، اللہ کی لعنت ہو تم پر، اور اس کا غضب ہو۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نا عائشہ! نرمی اختیار کر، سختی اور بدکلامی سے بچ۔ اس نے کہا: آپ نے سنا نہیں، انہوں نے کیا کہا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو میں نے جواب دیا ہے وہ تم نے نہیں سنا؟ میں نے ان پر انہی کے کلمات لوٹا دیے ہیں۔ پھر میری دعا ان کے خلاف قبول ہوتی ہے اور ان کی میرے بارے میں قبول نہیں ہوتی۔ [الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 311]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الأدب، باب لم يكن النبى صلى الله عليه وسلم فاحشا ولا متفاحشا: 6030 و مسلم: 2165، 2166»

قال الشيخ الألباني: صحيح

حدیث نمبر: 312
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ‏:‏ ”لَيْسَ الْمُؤْمِنُ بِالطَّعَّانِ، وَلاَ اللِّعَانِ، وَلاَ الْفَاحِشِ وَلاَ الْبَذِي‏.‏“
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مومن بہت زیادہ لعن طعن کرنے والا، بدکردار، اور فحش گو نہیں ہوتا۔ [الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 312]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه الترمذي، كتاب البر و الصلة، باب ماجاء فى اللعنة: 1977 - انظر صحيح موارد الظمآن: 43 - الصحيحة: 320»

قال الشيخ الألباني: صحيح

حدیث نمبر: 313
حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلاَلٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ سَلْمَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ‏:‏ ”لَا يَنْبَغِي لِذِي الْوَجْهَيْنِ أَنْ يَكُونَ أَمِينًا‏.‏“
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دو چہروں والا اس لائق نہیں کہ اسے امانت دار سمجھا جائے۔ [الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 313]
تخریج الحدیث: «حسن صحيح: أخرجه أحمد: 7890 و الخرائطي فى اعتلال القلوب: 375 و البيهقي فى الآداب: 305 و ابن أبى الدنيا فى الصمت: 145 - انظر الصحيحة: 3197»

قال الشيخ الألباني: حسن صحيح

حدیث نمبر: 314
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ، قَالَ‏:‏ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي الأَحْوَصِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ‏:‏ أَلأَمُ أَخْلاَقِ الْمُؤْمِنِ الْفُحْشُ‏.‏
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: مومن کے اخلاق کا سب سے زیادہ گھٹیا پن اور کمینگی فحش گوئی ہے۔ [الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 314]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه ابن أبى الدنيا فى الصمت: 325 و ابن أبى شيبة: 25326 و الطبراني فى الكبير: 107/9»

قال الشيخ الألباني: صحيح

حدیث نمبر: 315
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ قَالَ‏:‏ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ الْكِنْدِيُّ الْكُوفِيُّ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ‏:‏ سَمِعْتُ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ، صَلَوَاتُ اللهِ عَلَيْهِ، يَقُولُ‏:‏ لُعِنَ اللَّعَّانُونَ‏.‏ قَالَ مَرْوَانُ: الَّذِينَ يَلْعَنُونَ النَّاسَ.
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: بہت زیادہ لعنت کرنے والے خود ملعون ہیں۔ مروان بن معاویہ نے کہا: وہ جو لوگوں پر لعنت کرتے ہیں۔ [الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 315]
تخریج الحدیث: «ضعيف:» ‏‏‏‏

قال الشيخ الألباني: ضعيف

146. بَابُ اللِّعَانِ
146. بہت زیادہ لعنت کرنے کی مذمت
حدیث نمبر: 316
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، قَالَ‏:‏ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ‏:‏ أَخْبَرَنِي زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ، عَنْ أُمِّ الدَّرْدَاءِ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ‏:‏ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏ ”إِنَّ اللَّعَّانِينَ لاَ يَكُونُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ شُهَدَاءَ، وَلا شُفَعَاءَ‏.‏“
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کثرت سے لعنت کرنے والے روز قیامت نہ گواہی دے سکیں گے اور نہ شفاعت کرنے کے حق دار ہوں گے۔ [الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 316]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه مسلم، كتاب البر و الصلة والأدب: 85، 86، 2598 و أبوداؤد: 4907»

قال الشيخ الألباني: صحيح

حدیث نمبر: 317
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللهِ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلاَلٍ، عَنِ الْعَلاَءِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ‏:‏ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏ ”لَا يَنْبَغِي لِلصِّدِّيقِ أَنْ يَكُونَ لَعَّانًا‏.‏“
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: صدیق کے یہ شایان شان نہیں کہ وہ کثرت سے لعنت کرے۔ [الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 317]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه مسلم، كتاب البر و الصلة: 84، 2597»

قال الشيخ الألباني: صحيح

حدیث نمبر: 318
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي ظَبْيَانَ، عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ‏:‏ مَا تَلاَعَنَ قَوْمٌ قَطُّ إِلاَّ حُقَّ عَلَيْهِمُ اللَّعْنَةُ‏.‏
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: جو لوگ ایک دوسرے پر لعنت کرتے تو ان پر لعنت ضرور واجب ہو جاتی ہے۔ [الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 318]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه معمر فى جامعه: 19535 و ابن أبى شيبة: 37341 و نعيم بن حماد فى الفتن: 667/6 و البيهقي فى شعب الإيمان: 5159 و أبونعيم فى الحلية: 279/1»

قال الشيخ الألباني: صحيح


1    2    3    Next