الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سنن ترمذي کل احادیث (3956)
حدیث نمبر سے تلاش:

سنن ترمذي
کتاب العلل
کتاب: کتاب العلل
1. (باب)
1. (باب)
حدیث نمبر: م1
قَالَ أَبُو عِيسَى: جَمِيعُ مَا فِي هَذَا الْكِتَابِ مِنْ الْحَدِيثِ فَهُوَ مَعْمُولٌ بِهِ. وَقَدْ أَخَذَ بِهِ بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ مَا خَلا حَدِيثَيْنِ:
‏‏‏‏ امام ترمذی کہتے ہیں: اس کتاب (السنن) کی ساری احادیث معمول بہ ہیں، بعض اہل علم نے ان پر عمل کیا ہے، صرف دو حدیثیں اس سے مستثنیٰ ہیں: [سنن ترمذي/کتاب العلل/حدیث: م1]
تخریج الحدیث: «0»

حدیث نمبر: م2
1- حَدِيثَ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَمَعَ بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ بِالْمَدِينَةِ وَالْمَغْرِبِ وَالْعِشَائِ مِنْ غَيْرِ خَوْفٍ وَلا مَطَرٍ.
‏‏‏‏ ۱- ابن عباس رضی اللہ عنہما کی حدیث کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ میں خوف اور بارش کے عذر کے بغیر ظہر و عصر اور مغرب و عشاء دونوں کو جمع کر کے ایک ساتھ ادا کیا۔ [سنن ترمذي/کتاب العلل/حدیث: م2]
تخریج الحدیث: «0»

حدیث نمبر: م3
2-وَحَدِيثَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ:"إِذَا شَرِبَ الْخَمْرَ فَاجْلِدُوهُ؛ فَإِنْ عَادَ فِي الرَّابِعَةِ فَاقْتُلُوهُ". وَقَدْ بَيَّنَّا عِلَّةَ الْحَدِيثَيْنِ جَمِيعًا فِي الْكِتَابِ.
‏‏‏‏ ۲- دوسری حدیث: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: جب شرابی شراب پئیے تو اسے کوڑے لگاؤ، چوتھی بار پئیے تو اس کو قتل کر دو۔ ہم نے کتاب السنن میں دونوں حدیثوں کی علت بیان کر دی ہے۔ [سنن ترمذي/کتاب العلل/حدیث: م3]
تخریج الحدیث: «0»

2. (باب)
2. (فقہاء کے اقوال کی اسانید)
حدیث نمبر: م4
قَالَ: وَمَا ذَكَرْنَا فِي هَذَا الْكِتَابِ مِنْ اخْتِيَارِ الْفُقَهَائِ:
‏‏‏‏ ہم نے اس کتاب میں فقہاء کے اختیارات کا ذکر کیا ہے۔ [سنن ترمذي/کتاب العلل/حدیث: م4]
تخریج الحدیث: «0»

حدیث نمبر: م5
1- فَمَا كَانَ مِنْهُ مِنْ قَوْلِ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ فَأَكْثَرُهُ مَا حَدَّثَنَا بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ الْكُوفِيُّ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، عَنْ سُفْيَانَ.
‏‏‏‏ ۱- سفیان ثوری کے اکثر اقوال کو ہم نے بسند «محمد بن عثمان کوفی عن عبیداللہ بن موسیٰ عن الثوری» نقل کیا ہے۔ [سنن ترمذي/کتاب العلل/حدیث: م5]
تخریج الحدیث: «0»

حدیث نمبر: م6
2- وَمِنْهُ مَا حَدَّثَنِي بِهِ أَبُو الْفَضْلِ مَكْتُومُ بْنُ الْعَبَّاسِ التِّرْمِذِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفِرْيَابِيُّ، عَنْ سُفْيَانَ.
‏‏‏‏ ۲- بعض اقوال بسند «ابوالفضل مکتوم بن عباس ترمذی عن محمد بن یوسف فریابی عن سفیان» منقول ہیں۔ [سنن ترمذي/کتاب العلل/حدیث: م6]
تخریج الحدیث: «0»

حدیث نمبر: م7
3- وَمَا كَانَ فِيهِ مِنْ قَوْلِ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ فَأَكْثَرُهُ مَا حَدَّثَنَا بِهِ إِسْحَاقُ بْنُ مُوسَى الأَنْصَارِيُّ، حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِيسَى الْقَزَّازُ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ.
‏‏‏‏ ۳- مالک کے اکثر اقوال کو ہم نے بسند «اسحاق بن موسیٰ انصاری عن معن بن عیسیٰ القزاز عن مالک» نقل کیا ہے۔ [سنن ترمذي/کتاب العلل/حدیث: م7]
تخریج الحدیث: «0»

حدیث نمبر: م8
4- وَمَا كَانَ فِيهِ مِنْ أَبْوَابِ الصَّوْمِ؛ فَأَخْبَرَنَا بِهِ أَبُو مُصْعَبٍ الْمَدِينِيُّ عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ.
‏‏‏‏ ۴- ابواب الصیام کے اقوال بسند «ابومصعب المدینی عن مالک» منقول ہیں۔ [سنن ترمذي/کتاب العلل/حدیث: م8]
تخریج الحدیث: «0»

حدیث نمبر: م9
5- وَبَعْضُ كَلامِ مَالِكٍ مَا أَخْبَرَنَا بِهِ مُوسَى بْنُ حِزَامٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُاللَّهِ بْنُ مَسْلَمةَ الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ.
‏‏‏‏ ۵- مالک کے بعض اقوال بسند «موسیٰ بن حزام عن عبداللہ بن مسلمة القعنبی عن مالک» منقول ہیں۔ [سنن ترمذي/کتاب العلل/حدیث: م9]
تخریج الحدیث: «0»

حدیث نمبر: م10
6- وَمَا كَانَ فِيهِ مِنْ قَوْلِ ابْنِ الْمُبَارَكِ فَهُوَ مَا حَدَّثَنَا بِهِ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ الآمُلِيُّ عَنْ أَصْحَابِ ابْنِ الْمُبَارَكِ، عَنْهُ.
‏‏‏‏ ۶- عبداللہ بن المبارک کے اقوال کی سند یہ ہے: «عن احمد بن عبدہ أملی عن اصحاب ابن مبارک، عن ابن مبارک» ۔ [سنن ترمذي/کتاب العلل/حدیث: م10]
تخریج الحدیث: «0»


1    2    3    4    5    Next