الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مشكوة المصابيح کل احادیث (6294)
حدیث نمبر سے تلاش:

مشكوة المصابيح
كتاب الدعوات
كتاب الدعوات
--. دعا تقدیر بدل سکتی ہے
حدیث نمبر: 2233
وَعَنْ سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا يَرُدُّ الْقَضَاءَ إِلَّا الدُّعَاءُ وَلَا يَزِيدُ فِي الْعُمْرِ إِلَّا الْبر» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ
سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: صرف دعا ہی قضا کو ٹال سکتی ہے۔ اور صرف نیکی و اطاعت ہی عمر دراز کر سکتی ہے۔ سندہ ضعیف، رواہ الترمذی (۲۱۳۹) و ابن ماجہ (۹۰، ۴۰۲۲)۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الدعوات/حدیث: 2233]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه الترمذي (2139 وقال: ھذا حديث حسن غريب)
٭ سليمان التيمي عنعن و في السند علة أخري و للحديث شاھد ضعيف عند ابن ماجه (90، 4022)»


قال الشيخ زبير على زئي: سنده ضعيف

--. دعا ماضی اور مستقبل دونوں کے لئے فائدہ مند ہے، بروایت ترمذی
حدیث نمبر: 2234
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ الدُّعَاءَ يَنْفَعُ مِمَّا نَزَلَ وَمِمَّا لَمْ يَنْزِلْ فَعَلَيْكُمْ عِبَادَ اللَّهِ بِالدُّعَاءِ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ
ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: دعا ان مصائب کے لیے نفع مند ہے جو نازل ہو چکے اور ان کے لیے بھی جو ابھی نازل نہیں ہوئے، اللہ کے بندو! دعائیں کیا کرو۔ سندہ ضعیف، رواہ الترمذی (۳۵۱۵، ۳۵۴۸) و ابن ماجہ (۳۵۵۱)۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الدعوات/حدیث: 2234]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه الترمذي (3515، 3548 و قال: ھذا حديث غريب)
٭ عبد الرحمٰن بن أبي بکر المليکي ضعيف و للحديث شواھد ضعيفة عند ابن ماجه (3551) وغيره .»


قال الشيخ زبير على زئي: سنده ضعيف

--. دعا ماضی اور مستقبل دونوں کے لئے فائدہ مند ہے، بروایت احمد
حدیث نمبر: 2235
وَرَوَاهُ أَحْمَدُ عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ. وَقَالَ التِّرْمِذِيّ هَذَا حَدِيث غَرِيب
اور امام احمد نے معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے، اور امام ترمذی نے فرمایا: یہ حدیث غریب ہے۔ سندہ ضعیف رواہ احمد (۵ / ۲۳۴ ح ۲۲۳۹۴)۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الدعوات/حدیث: 2235]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه أحمد (234/5 ح 22394)
٭ رواه إسماعيل بن عياش عن غير الشاميين و شھر بن حوشب لم يدرک معاذًا رضي الله عنه فالسند منقطع .»


قال الشيخ زبير على زئي: سنده ضعيف

--. دعا سے پھر مصیبت کے ٹل جانے کا بیان
حدیث نمبر: 2236
وَعَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا مِنْ أَحَدٍ يَدْعُو بِدُعَاءٍ إِلَّا آتَاهُ اللَّهُ مَا سَأَلَ أَوْ كَفَّ عَنْهُ مِنَ السُّوءِ مِثْلَهُ مَا لَمْ يَدْعُ بِإِثْمٍ أَوْ قَطِيعَةِ رحم» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ
جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب کوئی شخص دعا کرتا ہے۔ جس میں گناہ یا قطع رحمی نہ ہو، تو اللہ تعالیٰ اس شخص کو اس کی مطلوبہ چیز ہی عطا فرما دیتا ہے یا پھر اس کی مثل تکلیف اس سے دور کر دیتا ہے۔ صحیح، رواہ الترمذی (۳۳۸۱، ۳۵۷۳)۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الدعوات/حدیث: 2236]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه الترمذي (3381، 3573 وقال: حسن غريب صحيح) و للحديث شواھد .»


قال الشيخ زبير على زئي: صحيح

--. اللہ تعالیٰ سے اس کا فضل مانگنا چاہئے
حدیث نمبر: 2237
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «سَلُوا اللَّهَ مِنْ فَضْلِهِ فَإِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ أَنْ يُسْأَلَ وَأَفْضَلُ الْعِبَادَةِ انْتِظَارُ الْفَرَجِ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ وَقَالَ هَذَا حَدِيث غَرِيب
ابن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ سے اس کا فضل طلب کیا کرو کیونکہ اللہ پسند کرتا ہے کہ اس سے سوال کیا جائے اور کشائش و خوشحالی کا انتظار افضل عبادت ہے۔ ترمذی۔ اور انہوں نے فرمایا: یہ حدیث غریب ہے۔ اسنادہ ضعیف رواہ الترمذی (۳۵۷۱)۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الدعوات/حدیث: 2237]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الترمذي (3571)
٭ حکيم بن جبير: ضعيف رمي بالتشيع و رجل: مجھول .»


قال الشيخ زبير على زئي: إسناده ضعيف

--. دعا نہ مانگنا اللہ کی ناراضگی کا سبب
حدیث نمبر: 2238
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ لَمْ يَسْأَلِ اللَّهَ يغضبْ عَلَيْهِ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو شخص اللہ سے سوال نہیں کرتا تو وہ اس پر ناراض ہوتا ہے۔ سندہ ضعیف رواہ الترمذی (۳۳۷۳) و ابن ماجہ (۳۸۲۷)۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الدعوات/حدیث: 2238]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه الترمذي (3373) [و ابن ماجه: 3827]
٭ أبو صالح الخوزي لين الحديث .»


قال الشيخ زبير على زئي: سنده ضعيف

--. دعا اللہ کی رحمت کے دروازے کھلنے کا ذریعہ ہیں
حدیث نمبر: 2239
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ فُتِحَ لَهُ مِنْكُمْ بَابُ الدُّعَاءِ فُتِحَتْ لَهُ أَبْوَابُ الرَّحْمَةِ وَمَا سُئِلَ اللَّهُ شَيْئًا يَعْنِي أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْ أَنْ يُسْأَلَ الْعَافِيَةَ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم میں سے جس شخص کے لیے دعا کا دروازہ کھول دیا گیا تو اس کے لیے رحمت کے دروازے کھول دیے گئے، اور اللہ کو یہ بہت پسند ہے کہ اس سے عافیت کا سوال کیا جائے۔ ضعیف، رواہ الترمذی (۳۵۴۸)۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الدعوات/حدیث: 2239]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «ضعيف، رواه الترمذي (3548) [و تقدم: 2234] »


قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف

--. ہر حالت میں اللہ تعالیٰ سے دعا مانگنے کا بیان
حدیث نمبر: 2240
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَسْتَجِيبَ اللَّهُ لَهُ عِنْدَ الشَّدَائِدِ فَلْيُكْثِرِ الدُّعَاءَ فِي الرَّخَاءِ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هَذَا حَدِيث غَرِيب
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس شخص کو پسند ہو کہ مشکلات و مصائب کے وقت اللہ تعالیٰ اس کی دعا قبول فرمائے تو پھر اسے چاہیے کہ وہ خوشحالی میں کثرت سے دعائیں کرے۔ ترمذی۔ اور انہوں نے فرمایا: یہ حدیث غریب ہے۔ حسن، رواہ الترمذی (۳۳۸۲)۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الدعوات/حدیث: 2240]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه الترمذي (3382)»


قال الشيخ زبير على زئي: حسن

--. غفلت میں مانگی گئی دعا قبول نہیں کی جاتی
حدیث نمبر: 2241
وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «ادْعُوا اللَّهَ وَأَنْتُمْ مُوقِنُونَ بِالْإِجَابَةِ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ لَا يَسْتَجِيبُ دُعَاءً مِنْ قَلْبٍ غَافِلٍ لَاهٍ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هَذَا حديثٌ غَرِيب
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: دعا کی قبولیت کے یقین کے ساتھ اللہ سے دعا کرو، اور جان لو اللہ قلب غافل سے کی گئی دعا قبول نہیں فرماتا۔ ترمذی۔ اور انہوں نے فرمایا: یہ حدیث غریب ہے۔ اسنادہ ضعیف، رواہ الترمذی (۳۴۷۹) و احمد (۲ / ۱۷۷)۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الدعوات/حدیث: 2241]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الترمذي (3479)
٭ صالح المري: ضعيف، وله شاھد ضعيف عند أحمد (177/2)»


قال الشيخ زبير على زئي: إسناده ضعيف

--. دعا مانگنے کے طریقے کا بیان
حدیث نمبر: 2242
وَعَنْ مَالِكِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا سَأَلْتُمُ اللَّهَ فَاسْأَلُوهُ بِبُطُونِ أَكُفِّكُمْ وَلَا تَسْأَلُوهُ بِظُهُورِهَا»
مالک بن یسار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب تم اللہ سے دعا کرو تو اس سے سیدھے ہاتھوں سے دعا کرو اور اس سے الٹے ہاتھوں سے دعا نہ کرو۔ اسنادہ حسن، رواہ ابوداؤد (۱۴۸۶)۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الدعوات/حدیث: 2242]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه أبو داود (1486)»


قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن


Previous    1    2    3    4    5    6    Next