الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مختصر صحيح بخاري کل احادیث (2230)
حدیث نمبر سے تلاش:

مختصر صحيح بخاري
لباس کے بیان میں
17. ذریرہ کا بیان (یہ ایک قسم کی مرکب خوشبو ہے)۔
حدیث نمبر: 2004
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ میں نے حجتہ الوداع کے سال، احرام باندھتے وقت اور احرام کھولتے وقت، خوشبوئے ذریرہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے ہاتھ سے لگائی تھی۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 2004]
18. قیامت کے دن مصوروں کا عذاب۔
حدیث نمبر: 2005
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو لوگ تصویریں بناتے ہیں قیامت کے دن ان کو عذاب دیا جائے گا اور ان سے کہا جائے گا کہ جس کو تم نے بنایا اس کو (ذرا) زندہ تو کرو۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 2005]
حدیث نمبر: 2006
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، فرماتے تھے کہ اللہ تعالیٰ کہتا ہے کہ اس شخص سے بڑا ظالم اور کون ہے جو میری طرح پیدا کرنا (بنانا) چاہے (اگر وہ ایسا بنانے والا ہے تو) ایک دانہ گندم کا تو بنائے یا ایک چیونٹی تو بنائے۔ دوسری ایک روایت میں اتنا زیادہ ہے: وہ جو (یعنی اناج) کو پیدا کر کے دکھائے۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 2006]

Previous    1    2    3