21. نیکی کو مکمل کرنے کی تاکید کا بیان
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نیکی کو مکمل کرنا ابتدا کرنے سے بہتر ہے۔“ [معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الرِّقَاقِ/حدیث: 1005]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، انفرد به المصنف من هذا الطريق، وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 432، ضعيف الجامع برقم: 802
قال الهيثمي: وفيه عبد الرحمن بن قيس الضبي وهو متروك، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (8 / 182)»
22. جس شخص کے ہاتھ پر کوئی ایمان لائے اس کی فضیلت کا بیان
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کے ہاتھ پر کوئی ایمان لے آئے اس کے لیے جنّت واجب ہو جاتی ہے۔“ [معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الرِّقَاقِ/حدیث: 1006]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 786، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3546، والطبراني فى «الصغير» برقم: 439، ضعيف الجامع برقم: 5415
قال ابوحاتم الرازی: هذا خطأ، علل الحديث: (5 / 337)»
23. رعایا کی خیر خواہی میں لاپرواہی کی وعید کا بیان
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ”جو شخص مسلمانوں کے کسی کام پر نگراں بنایا گیا، اگر اس نے ان کی خیر خواہی اس طرح نہ کی جس طرح وہ اپنی جان کی خیر خواہی اور کوشش کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کو قیامت کے روز جہنم میں اوندھے منہ ڈالے گا۔“ [معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الرِّقَاقِ/حدیث: 1007]
تخریج الحدیث: «صحيح، انفرد به المصنف من هذا الطريق، وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 465،»
24. آخرت کے مقابلے میں دنیا کی حیثیت کا بیان
سیدنا مستورد بن شداد فہری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اللہ کی قسم! تمام دنیا اوّل سے آخر تک آخرت کے مقابلے میں اتنی بھی نہیں کہ کوئی شخص اپنی انگلی سمندر میں ڈال کر دیکھے کہ اس کے ساتھ کیا لگا ہے۔“ [معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الرِّقَاقِ/حدیث: 1008]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4330، 6159، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 6572، 7993، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 11797، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2323، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4108، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18291، والحميدي فى «مسنده» برقم: 878، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4180، 8707، والطبراني فى «الصغير» برقم: 545
قال الهيثمي: فيه أحمد بن معاوية وهو ضعيف، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (10 / 288)»
25. تواضع اور عاجزی و انکساری اختیار کرنے کی ترغیب کا بیان
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مرفوعاً روایت کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے میرے لیے اس طرح تواضع اور انکساری کی، (پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ہتھیلی سے زمین کی طرف اشارہ کیا)، تو میں اس کو اس طرح بلند کروں گا، (اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ہتھیلی کی اندر والے حصے سے آسمان کی طرف اشارہ کیا)۔“ [معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الرِّقَاقِ/حدیث: 1009]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، انفرد به المصنف من هذا الطريق، وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 645
قال الهيثمي: فيه الحسين بن المثنى ولم أعرفه وبقية رجاله رجال الصحيح، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (8 / 82)»
26. زبان سے صرف اچھے کلمات ادا کرنے کی تاکید کا بیان
سیدنا بلال بن حارث رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آدمی اللہ کی رضا مندی کی کوئی بات کہتا ہے جس کی وہ پرواہ نہیں کرتا، تو وہ قیامت کے دن تک اللہ کی رضا مندی والوں میں لکھ دیا جاتا ہے۔ اور ایک آدمی اللہ کے غصّے کی بات زبان سے نکالتا ہے جس کی اسے پرواہ نہیں، تو وہ قیامت تک اللہ کے غصّے والوں میں لکھ دیا جاتا ہے۔“ [معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الرِّقَاقِ/حدیث: 1010]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 1809، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 280، 281، 287، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 136، 137، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 11769، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2319، قال الشيخ الألباني: صحيح، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3969، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 706، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 16763، 16764، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16094، والحميدي فى «مسنده» برقم: 935، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1134، 1135، 1136، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4550، والطبراني فى «الصغير» برقم: 657، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 706»
27. خلوت و جلوت میں تقویٰ وخشیت کے اہتمام کی تاکید کا بیان
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام ہیں، کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اپنی امّت میں سے ایسے لوگ نہیں چاہتا جو قیامت کے دن تہامہ پہاڑ جیسی نیکیاں لے کر آئیں اور اللہ تعالیٰ ان نیکیوں کو بکھرا ہوا کوڑا کرکٹ بنا دے۔“ صحابہ نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہمیں بتائیے وہ کن اوصاف والے ہیں تاکہ ہم ان جیسے نہ ہوں، جب کہ ہمیں ان کا علم نہیں ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ تمہارے بھائیوں میں سے ہیں، وہ ایسے لوگ ہیں کہ جب وہ خلوت اختیار کرتے ہیں تو اللہ کی حرام کردہ چیز کا ارتکا ب کرتے ہیں۔“ [معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الرِّقَاقِ/حدیث: 1011]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 4245، قال الشيخ الألباني: صحيح، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4632، والطبراني فى «الصغير» برقم: 662، مسند شامين برقم: 680»
28. ہر شخص اپنے زیرِ نگرانی لوگوں کا جوابدہ ہونے کا بیان
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں ہر ایک نگران ہے اور اس سے اپنی نگرانی کے متعلق پوچھا جائے گا۔“ [معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الرِّقَاقِ/حدیث: 1012]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4492، 4493، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 9129، 9130، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1703، 3576، والطبراني فى «الصغير» برقم: 450، 669، وله شواهد من حديث عبد الله بن عمر بن الخطاب، فأما حديث عبد الله بن عمر بن الخطاب، أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2554، 2558، 2751، 5188، 5200، 7138، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1829، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2928، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1705، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4582، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4489، 4490، 4491، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13284
قال ابن عدي: سند صحيح، تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي: (3 / 33)»
29. روزِ قیامت فقراء کے سبب اغنیاء و مالداروں کے لیے ویل کا بیان
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن فقراء کی وجہ سے غنی لوگوں کے لیے ویل ہے، وہ کہیں گے: اے ہمارے رب! انہوں نے ہم پر ہمارے حقوق کے متعلق ظلم کیا جو کہ ہمارے لیے ان پر فرض تھے۔ تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ”مجھے میری عزت اور جلال کی قسم! میں تمہیں اپنے قریب کروں گا اور ان کو اپنے سے دور کروں گا۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ تلاوت فرمائی: «﴿فِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ مَعْلُومٌ () لِلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ﴾» ”ان کے مالوں میں سائل اور محروم کے لیے معلوم حق ہے۔“ [معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الرِّقَاقِ/حدیث: 1013]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 4813، والطبراني فى «الصغير» برقم: 693، ضعيف الجامع برقم: 6140
قال الهيثمي: وفيه الحارث بن النعمان وهو ضعيف، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (3 / 62)»
30. مسلمانوں کے لیے اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کا بیان
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے میں نے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ”مسلمان کو اگر کانٹا بھی چبھ جائے تو اللہ تعالیٰ اس کے عوض دس نیکیاں لکھ دیتا ہے اور دس برائیاں دور کر دیتا ہے اور دس درجے بلند کر دیتا ہے۔“ [معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الرِّقَاقِ/حدیث: 1014]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 2240، 2460، 5773، والطبراني فى «الصغير» برقم: 702
قال الهيثمي: وفيه روح بن مسافر وهو ضعيف، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (2 / 304)»