الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


موطا امام مالك رواية ابن القاسم کل احادیث (657)
حدیث نمبر سے تلاش:

موطا امام مالك رواية ابن القاسم
نماز کے متفرق مسائل
15. خوف و سفر کے علاوہ نمازیں جمع کرنا
حدیث نمبر: 205
109- مالك عن أبى الزبير المكي عن سعيد بن جبير عن عبد الله بن عباس أنه قال: صلى رسول الله صلى الله عليه وسلم الظهر والعصر جميعا والمغرب والعشاء جميعا فى غير خوف ولا سفر.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خوف اور سفر کے بغیر ظہر و عصر کی دونوں نمازیں اور مغرب و عشاء کی دونوں نمازیں جمع کر کے پڑھیں ۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 205]
تخریج الحدیث: «109- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 144/1 ح 328، ك 9 ب 1 ح 4) التمهيد 209/12 وقال: ”هذا حديث صحيح إسناده ثابت“، الاستذكار:301، و أخرجه مسلم (705) من حديث مالك به به وصرح ابوالزبير بالسماع عند (705/51)»

16. بچے کو اٹھا کر نماز پڑھنا
حدیث نمبر: 206
398- مالك عن عامر بن عبد الله بن الزبير عن عمرو بن سليم الزرقي عن أبى قتادة الأنصاري أن رسول الله صلى الله عليه وسلم كان يصلي وهو حامل أمامة بنت زينب ابنة رسول الله صلى الله عليه وسلم وهى لأبي العاص بن الربيع بن عبد شمس فإذا سجد وضعها وإذا قام حملها قال مالك وذلك فى النوافل.
سیدنا ابوقتادہ الانصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی نواسی امامہ بنت زینب رضی اللہ عنہا کو اٹھا کر نماز پڑھتے تھے، یہ ابوالعاص بن الربیع بن عبد شمس کی بیٹی تھیں، پھر جب سجدہ کرتے تو اسے (زمین پر) بٹھا دیتے اور جب کھڑے ہوتے تو اسے اٹھا لیتے۔ امام مالک نے کہا: یہ عمل نوافل میں تھا۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 206]
تخریج الحدیث: «398- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 170/1 ح 411، ك 9 ب 24 ح 81) التمهيد 93/20، الاستذكار: 381، و أخرجه البخاري (516) ومسلم (543) من حديث مالك به.»

17. مسجد کی طرف پیدل یا سواری پر جانا دونوں طرح جائز ہے
حدیث نمبر: 207
279- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم كان يأتي قباء ماشيا وراكبا.
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پیدل چل کر اور سوار ہو کر (دونوں حالتوں میں) قبا کو جایا کرتے تھے۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 207]
تخریج الحدیث: «279- الموطأ (رواية ابي مصعب الزهري 217/1 ح 553)، و أخرجه مسلم (1399/518) من حديث مالك به، ورواه البخاري (7326) من حديث عبداللٰه بن دينار به.»


Previous    1    2    3