الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


معجم صغير للطبراني کل احادیث (1197)
حدیث نمبر سے تلاش:

معجم صغير للطبراني
كِتَابُ الْمَنَاقِبُ
مناقب کا بیان
30. صحابہ کرام رضی اللہ عنہم، تابعین و تبع تابعین رحمہم اللہ کے سنہری ادوار کا بیان
حدیث نمبر: 854
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ أَبِي الْعَلاءِ الْهَمْدَانِيُّ ، بِبَغْدَادَ سَنَةَ سَبْعٍ وَثَمَانِينَ وَمِائَتَيْنِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ عِصَامٍ الْجُرْجَانِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، قَالَ: خَطَبَنَا عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، بِالْجَابِيَةِ، فَقَالَ:" قَامَ فِينَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَقَامِي فِيكُمْ، فَقَالَ: أَكْرِمُوا أَصْحَابِي، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثُمَّ يَفْشُو الْكَذِبُ حَتَّى يَشْهَدَ الرَّجُلُ وَلَمْ يُسْتَشْهَدْ، وَيَحْلِفُ وَلَمْ يُسْتَحْلَفْ، فَمَنْ أَرَادَ بُحْبُوحَةَ الْجَنَّةِ، فَلْيَلْزَمِ الْجَمَاعَةَ، فَإِنَّ الشَّيْطَانَ مَعَ الْوَاحِدِ، وَهُوَ مِنَ الاثْنَيْنِ أَبْعَدُ، أَلا لا يَخْلُوَنَّ رَجُلٌ بِامْرَأَةٍ، فَإِنَّ ثَالِثَهُمَا الشَّيْطَانُ، أَلا وَمَنْ سَرَّتْهُ حَسَنَتُهُ، وَسَاءَتْهُ سَيِّئَتُهُ، فَهُوَ مُؤْمِنٌ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ شُعْبَةَ، إِلا أَبُو دَاوُدَ، تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ عِصَامٍ
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہمیں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے جابیہ کے مقام پر خطاب فرمایا تو فرمایا: جس طرح میں تم میں کھڑا ہوں اسی طرح نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہم میں کھڑے ہوئے اور فرمانے لگے: میرے صحابہ کی عزت کرو، پھر ان لوگوں کی جو ان کے بعد میں آنے والے ہیں، پھر ان لوگوں کی جو ان کے بعد آنے والے ہیں۔ پھر جھوٹ پھیل جائے گا، حتیٰ کہ آدمی گواہی دیتا پھرے گا حالانکہ اس سے گواہی طلب نہیں کی گئی ہوگی، اور وہ قسمیں کھاتا پھرے گا حالانکہ اس سے قسم نہیں لی گئی ہوگی، تو جو شخص جنّت کے مرکز میں جانا چاہتا ہے وہ مسلمانوں کی جماعت سے لگا رہے، کیونکہ اکیلے آدمی کے ساتھ شیطان ہوتا ہے، اور وہ دو آدمیوں کے ساتھ ہونے سے دور ہوجاتا ہے۔ خبردار! کوئی آدمی کسی عورت کے ساتھ الگ نہ ہو کیونکہ ان میں تیسرا شیطان ہوتا ہے، خبردار! جس کو اس کی نیکی خوش کر دے اور اس کی برائی غمناک کر دے تو وہ مومن ہوتا ہے۔ [معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الْمَنَاقِبُ/حدیث: 854]
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4576، 5586، 6728، 7254، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 386، 387، 388، 389، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 9175، 9176، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2165، قال الشيخ الألباني: صحيح، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2363، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 13652، وأحمد فى «مسنده» برقم: 115، 179، والحميدي فى «مسنده» برقم: 32، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 141، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 1134، 1659، وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 245، وأخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20710، وأخرجه ابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 33079»

31. نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی آل اولاد سے محبت رکھنے کا بیان
حدیث نمبر: 855
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ دَرَسْتَوَيْهِ الشِّيرَازِيُّ ، بِبَغْدَادَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْحَجْرِيُّ الْكِنْدِيُّ الْكُوفِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الأَجْلَحِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: جَاءَ الْعَبَّاسُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَعُودُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَرَضِهِ، فَرَفَعَهُ، فَأَجْلَسَهُ فِي مَجْلِسِهِ عَلَى سَرِيرِهِ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"رَفَعَكَ اللَّهُ، يَا عَمِّ، فَقَالَ الْعَبَّاسُ: هَذَا عَلِيٌّ يَسْتَأْذِنُ، فَقَالَ: يَدْخُلُ، فَدَخَلَ وَمَعَهُ الْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ، فَقَالَ الْعَبَّاسُ: هَؤُلاءِ وَلَدُكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟، قَالَ: وَهُمْ وَلَدُكَ يَا عَمِّ، قَالَ: أُحِبُّهُمَا، فَقَالَ: أَحَبَّكَ اللَّهُ كَمَا أَحْبَبْتُهُمَا"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عِكْرِمَةَ، إِلا أَجْلَحُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، وَاسْمُهُ يَحْيَى، وَيُكْنَى أَبَا حُجَيَّةَ، تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُهُ عَنْهُ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیماری میں ان کی عیادت کرنے آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو اپنے پاس اپنی چارپائی پر اپنے بیٹھنے کی جگہ بٹھایا اور کہنے لگے: چچا جان! آپ کو اللہ تعالیٰ اونچا کرے۔ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے کہا: باہر علی (رضی اللہ عنہ) بھی اجازت مانگتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ آجاتے۔ وہ آگئے، ان کے ساتھ سیدنا حسن و سیدنا حسین رضی اللہ عنہما بھی تھے تو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ آپ کے بچے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: چچا جان! یہ آپ کے بھی بیٹے ہیں۔ انہوں نے کہا: میں ان سے محبت رکھتا ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس طرح تم ان سے محبت رکھتے ہو، اللہ تمہیں بھی محبوب رکھے۔ [معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الْمَنَاقِبُ/حدیث: 855]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، أخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 2962، والطبراني فى «الصغير» برقم: 246
قال الهيثمي: فيه محمد بن يحيى الحجري وهو ضعيف، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (9 / 173)»

32. اُمّ المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 856
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مَحْمُودِ النَّيْسَابُورِيُّ ، بِمِصْرَ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى النَّيْسَابُورِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ أَبِي طُوَالَةَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَعْمَرِ بْنِ حَزْمٍ الأَنْصَارِيِّ ، وَيَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الأَنْصَارِيُّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"فَضْلُ عَائِشَةَ عَلَى النِّسَاءِ كَفَضْلِ الثَّرِيدِ عَلَى سَائِرِ الطَّعَامِ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، إِلا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، تَفَرَّدَ بِهِ يَحْيَى بْنُ يَحْيَى
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی فضیلت باقی عورتوں پر اس طرح ہے جس طرح تمام کھانوں پر ثرید کی ہے۔ [معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الْمَنَاقِبُ/حدیث: 856]
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3770، 5419، 5428، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2446، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7113، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 6658، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3887، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2113، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3281، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12792، والطبراني فى «الكبير» برقم: 109، 110، 111، 112، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2256، والطبراني فى «الصغير» برقم: 260، والترمذی فى «الشمائل» ‏‏‏‏ برقم: 175»

33. نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے باعثِ ہدایت و رحمت ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 857
حَدَّثَنَا وَكِيلُ أَبِي أَكْثَمَ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَصْرِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو الْخَطَّابِ زِيَادُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ سُعَيْرِ بْنِ الْخِمْسِ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"بُعِثْتُ رَحْمَةً مُهْدَاةً"، لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الأَعْمَشِ، إِلا مَالِكُ بْنُ سُعَيْرٍ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے باعثِ ہدایت و رحمت بناکر مبعوث کیا گیا۔ [معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الْمَنَاقِبُ/حدیث: 857]
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2599، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 101، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2981، والطبراني فى «الصغير» برقم: 264، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6174، والبزار فى «مسنده» برقم: 9205، 9756»

34. عراق، شام اور یمن کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا کا بیان
حدیث نمبر: 858
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ خَالَوَيْهِ الْوَاسِطِيُّ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ بَحْرِ بْنِ بَرِّيٍّ ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ الصَّنْعَانِيُّ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ ، وَسُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ"نَظَرَ قِبَلَ الْعِرَاقِ وَالشَّامِ وَالْيَمَنِ، فَقَالَ: اللَّهُمَّ أَقْبِلْ بِقُلُوبِهِمْ عَلَى طَاعَتِكَ، وَحُطَّ مِنْ وَرَائِهِمْ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنِ التَّيْمِيِّ، إِلا مَعْمَرٌ، وَلا عَنْهُ، إِلا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ الْقَاضِي، تَفَرَّدَ بِهِ عَنْهُ عَلِيُّ بْنُ بَحْرٍ، وَرَوَى أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ بَحْرٍ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عراق، شام اور یمن کی طرف دیکھ کر دعا کی: اے اللہ! ان کے دلوں کو اپنی فرمانبرداری پر موڑ دے، اور ان کے پیچھے سے حفاظت کر۔ [معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الْمَنَاقِبُ/حدیث: 858]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، أخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 3015، والطبراني فى «الصغير» برقم: 273، والضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 1798، 1799
قال الهيثمي: رجاله رجال الصحيح غير علي بن بحر بن بري وهو ثقة، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (10 / 57)»

35. صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے جنّت میں داخلے کی ترتیب کا بیان
حدیث نمبر: 859
حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ أَبُو مَيْمُونٍ الصُّورِيُّ ، حَدَّثَنَا عَطِيَّةُ بْنُ بَقِيَّةَ بْنِ الْوَلِيدِ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ ، سَمِعْتُ أَبَا أُمَامَةَ الْبَاهِلِيَّ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:"أَنَا سَابِقُ الْعَرَبِ إِلَى الْجَنَّةِ، وَصُهَيْبٌ سَابِقُ الرُّومِ إِلَى الْجَنَّةِ، وَبِلالٌ سَابِقُ الْحَبَشَةِ إِلَى الْجَنَّةِ، وَسَلْمَانُ سَابِقُ الْفُرْسِ إِلَى الْجَنَّةِ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، إِلا بَقِيَّةُ، وَلا يُرْوَى عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، إِلا بِهَذَا الإِسْنَادِ
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: میں جنّت میں تمام عرب سے آگے جاؤں گا، اور صہیب جنّت کی طرف تمام روم سے پہلے جائیں گے، اور بلال جنّت میں تمام حبشہ والوں سے پہلے جائیں گے، اور سلمان تمام فارس سے پہلے جائیں گے۔ [معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الْمَنَاقِبُ/حدیث: 859]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 7526، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3036، والطبراني فى «الصغير» برقم: 289، ضعيف الجامع برقم: 1315
قال ابن عدي: ليس يعرف هذا الحديث إلا لبقية عن محمد بن زياد، الكامل في الضعفاء: (2 / 259)»

36. آخر زمانے میں اسلام کے سمٹ جانے کا بیان
حدیث نمبر: 860
حَدَّثَنَا أُسَامَةُ بْنُ أَحْمَدَ التُّجِيبِيُّ الْمِصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو طَاهِرِ أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ ، حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سُلَيْمٍ الصَّوَّافُ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ الإِسْلامَ بَدَا غَرِيبًا، وَسَيَعُودُ غَرِيبًا كَمَا بَدَا، فَطُوبَى لِلْغُرَبَاءِ، قِيلَ: وَمَنِ الْغُرَبَاءُ، يَا رَسُولَ اللَّهِ؟، قَالَ: الَّذِينَ يُصْلِحُونَ إِذَا فَسَدَ النَّاسُ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، إِلا بَكْرُ بْنُ سُلَيْمٍ الصَّوَّافُ
سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسلام غریب حالت میں شروع ہوا اور عنقریب اسی طرح لوٹ جائے گا جس طرح شروع ہوا، تو غریبوں کے لیے خوشی ہو۔ صحابہ نے پوچھا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! غریب کون ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو لوگوں کی اصلاح کر دیتے ہیں جب لوگ بگاڑ پیدا کریں۔ [معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الْمَنَاقِبُ/حدیث: 860]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 5867، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3056، والطبراني فى «الصغير» برقم: 290، وله شواهد من حديث أبى هريرة الدوسي، وأما حديث عبد الله بن عمر بن الخطاب، أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 145، والبزار فى «مسنده» برقم: 5898، وأما حديث عبد الله بن عمر بن الخطاب، أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 146، والبزار فى «مسنده» برقم: 5898، وأما حديث عبد الله بن مسعود، أخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 2629، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3988»

37. رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حلیہ مبارک کا بیان
حدیث نمبر: 861
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ النَّيْسَابُورِيُّ الأَعْرَجُ أَبُو مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْخُشُكُ النَّيْسَابُورِيُّ ، حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ السُّلَمِيُّ ، عَنْ مِسْعَرِ بْنِ كِدَامٍ ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، رَبْعَةً مِنَ الْقَوْمِ لَيْسَ بِالطَّوِيلِ الْبَائِنِ وَلا بِالْقَصِيرِ، وَكَانَ أَزْهَرَ لَيْسَ بِالأَبْيَضِ الأَمْهَقِ وَلا بِالآدَمَ، وَكَانَ رَجِلَ الشَّعْرِ، لَيْسَ بِالْجَعْدِ الْقَطَطِ وَلا بِالسَّبْطِ، بُعِثَ وَهُوَ ابْنُ أَرْبَعِينَ، فَأَقَامَ بِمَكَّةَ عَشْرًا وَبِالْمَدِينَةِ عَشْرًا، وَمَاتَ وَهُوَ ابْنُ سِتِّينَ لَيْسَ فِي رَأْسِهِ، وَلا فِي لِحْيَتِهِ عِشْرُونَ شَعْرَةً بَيْضَاءً"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مِسْعَرٍ، إِلا حَفْصُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، تَفَرَّدَ بِهِ إِسْحَاقُ الْخُشُكُ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ محمد الرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قوم میں درمیانے تھے، نہ بہت لمبے اور نہ ہی چھوٹے، اور روشن چہرے والے تھے اور چمکدار جسم والے، نہ بہت سفید نہ زیادہ گندمی، کنگی کیے ہوئے بالوں والے تھے، اور نہ بہت زیادہ گھنگریالے بالوں والے تھے اور نہ بہت کھلے بالوں والے، چالیس سال کی عمر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو رسول بنا کر بھیجا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم مکے میں دس (10) سال ٹھہرے اور مدینے میں بھی دس سال، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہوئے جب کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ساٹھ سال کے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر میں اور داڑھی میں بیس بال بھی سفید نہ تھے۔ [معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الْمَنَاقِبُ/حدیث: 861]
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3547، 3548، 5900، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2347، ومالك فى «الموطأ» برقم: 1665، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6387، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 9259، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3623، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12520، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 7819، والطبراني فى «الصغير» برقم: 328، والترمذي فى «الشمائل» برقم: 1، 383، 384»

38. اسلام کے چار مختلف زمانوں کا بیان
حدیث نمبر: 862
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْفَسَوِيُّ ، حَدَّثَنَا الْفَيْضُ بْنُ وَثِيقٍ الثَّقَفِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، صَاحِبُ الْبَازِ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ:"خَيْرُ قَرْنٍ الْقَرْنُ الَّذِي أَنَا فِيهِ، ثُمَّ الثَّانِي، ثُمَّ الثَّالِثُ، ثُمَّ الرَّابِعُ، لا يَعْبَأُ اللَّهُ بِهِمْ شَيْئًا"، لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الأَعْمَشِ، إِلا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ. تَفَرَّدَ بِهِ الْفَيْضُ بْنُ وَثِيقٍ، وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، هَذَا كُوفِيُّ لا نَعْرِفُ لَهُ حَدِيثًا غَيْرَ هَذَا، وَهُوَ مِنَ الشُّيُوخِ، وَقَدْ رُوِيَ هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، مِنْ غَيْرِ وَجْهٍ مِنْ طُرُقٍ كَثِيرَةٍ. رَوَاهُ عَنْهُ جَابِرُ بْنُ سَمُرَةَ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ الزُّبَيْرِ، وَرِبْعِيُّ بْنُ حِرَاشٍ، وَغَيْرُهُمْ فَقَالُوا عَنْ عُمَرَ، وَقَالُوا: قَامَ فِينَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَقِيَامِي فِيكُمْ فَقَالَ:" خَيْرُ النَّاسِ قَرْنِي، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثُمَّ يَنْشَأُ قَوْمٌ تَسْبِقُ أَيْمَانُهُمْ شَهَادَتَهُمْ"، وَلَمْ يَذْكُرْ أَحَدٌ مِنْهُمْ هَذِهِ اللَّفْظَةَ الَّتِي ذَكَرَهَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، فَإِنْ كَانَ حَفِظَهَا فَالْمَعْنَى وَاحِدٌ، لأَنَّ مَنْ سَبَقَ يَمِينُهُ شَهَادَتَهُ، أَوْ شَهِدَ مِنْ غَيْرِ أَنْ يُسْتَشْهَدَ مَذْمُومُ الْحَالِ
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بہترین زمانہ میرا زمانہ ہے جس میں میں رہ رہا ہوں، پھر دوسرا پھر تیسرا پھر چوتھا، اللہ ان سے کوئی پرواہ نہیں کرے گا۔ [معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الْمَنَاقِبُ/حدیث: 862]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، أخرجه الطيالسي فى «مسنده» برقم: 32، وأورده ابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1108، 1647، وأخرجه البزار فى «مسنده» برقم: 248، وأخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 435، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 3425، وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 352
قال الهيثمي: وفي رجال الطبراني إسحاق بن إبراهيم صاحب الباب ولم أعرفه وبقية رجاله ثقات، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (10 / 19)»

39. جنّت کے درجات اور سیدنا عمر و سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہما کی فضیلت و عظمت کا بیان
حدیث نمبر: 863
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُلَيْمَانَ أَبُو مَعْشَرٍ الدَّارِمِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ ، حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ أَبِي دَاوُدَ ، عَنِ الْهَيْثَمِ بْنِ حَبِيبٍ الصَّيْرَفِيِّ ، عَنْ عَطِيَّةَ الْعَوْفِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ أَهْلَ الدَّرَجَاتِ الْعُلا لَيَرَاهُمْ مَنْ هُوَ أَسْفَلُ مِنْهُمْ كَمَا تَرَوْنَ الْكَوْكَبَ الدُّرِّيَّ فِي أُفُقِ السَّمَاءِ، وَإِنَّ أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ لَمِنْهُمْ وَأَنْعَمَا"، لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْهَيْثَمِ، إِلا حَفْصُ بْنُ أَبِي دَاوُدَ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلند درجات والوں کو نیچے والے لوگ (جنّت میں اس طرح) دیکھیں گے جس طرح تم آسمان کے کناروں میں ستاروں کو دیکھتے ہو، اور ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما ان میں سے ہوں گے اور بہت اچھے مقام میں ہوں گے۔ [معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الْمَنَاقِبُ/حدیث: 863]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3256، 6555، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2830، 2830، 2831، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7393، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3658، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2873، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 96، وأحمد فى «مسنده» برقم: 11376، والحميدي فى «مسنده» برقم: 772، 773، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2951، 3427، 5487، 7340، 9488، والطبراني فى «الصغير» برقم: 353، 570
قال ابن عدي: لا يرويه عن الهيثم الصراف غير حفص، الكامل في الضعفاء: (3 / 268)»


Previous    1    2    3    4    5    6    7    8    Next