الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:

سلسله احاديث صحيحه
الحج والعمرة
حج اور عمرہ
698. آب زمزم کی منتقلی
حدیث نمبر: 1030
-" كان يحمل ماء زمزم في الأداوى والقرب وكان يصب على المرضى ويسقيهم".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ وہ اپنے ساتھ آب زمزم اٹھا کر لے جاتی تھیں اور کہتی تھیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی برتنوں اور مشکیزوں میں زمزم کا پانی لے جاتے تھے اور مریضوں پر ڈالتے اور ان کو پلاتے تھے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الحج والعمرة/حدیث: 1030]
699. حرم کی بیری کا ٹنے کا جرم
حدیث نمبر: 1031
-" قاطع السدر، يصوب الله رأسه في النار".
بھز بن حکیم اپنے باپ سے اور وہ ان کے دادا سیدنا معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ بیری کاٹنے والے کو جہنم میں نیچا کرے گا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الحج والعمرة/حدیث: 1031]
حدیث نمبر: 1032
-" من قطع سدرة صوب الله رأسه في النار (يعني من سدر الحرم)".
سیدنا عبداللہ بن حبشی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے بیری کاٹی، اللہ تعالیٰ اس کو آگ میں جھکائے گا۔ آپ کی مراد حرم کی بیری تھی۔ [سلسله احاديث صحيحه/الحج والعمرة/حدیث: 1032]
700. جمرہ عقبہ کی رمی کے بعد کیا کرنا چاہیے
حدیث نمبر: 1033
-"" كان إذا رمى جمرة العقبة مضى ولم يقف".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم جمرہ عقبیٰ کو کنکریاں مارتے تو چلے جاتے اور وہاں نہ ٹھہرتے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الحج والعمرة/حدیث: 1033]
701. یوم ترویہ سے پہلے مناسک حج کی تعلیم دینا
حدیث نمبر: 1034
-" كان إذا كان قبل التروية بيوم خطب الناس، فأخبرهم بمناسكهم".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یوم الترویہ سے ایک دن پہلے لوگوں سے خطاب کیا اور ان کو مناسک حج سے آگاہ کیا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الحج والعمرة/حدیث: 1034]
702. محرم چہرہ ڈھانپ سکتا ہے
حدیث نمبر: 1035
-" كان يخمر وجهه وهو محرم".
سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم احرام کی حالت میں اپنا چہرہ ڈھانپ بھی لیا کرتے تھے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الحج والعمرة/حدیث: 1035]
703. منی والی راتوں کو بیت اللہ کی زیارت کرنا
حدیث نمبر: 1036
-" كان يزور البيت كل ليلة من ليالي منى".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم منیٰ کی راتوں کے دوران ہر رات کو بیت اللہ کی زیارت کرتے تھے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الحج والعمرة/حدیث: 1036]
704. ملتزم پر چہرہ، ہاتھ اور بازو رکھنا
حدیث نمبر: 1037
-" كان يضع صدره ووجهه وذراعيه وكفيه بين الركن والباب. يعني في الطواف".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم دوران طواف اپنا سینہ، چہرہ اور دونوں بازو اور دنوں ہتھیلیاں رکن اور دروازے کے درمیان رکھتے تھے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الحج والعمرة/حدیث: 1037]
705. مکہ مکرمہ کی تمام گلیوں میں ہدی اور قربانی ذبح کی جا سکتی ہے
حدیث نمبر: 1038
-" كل فجاج مكة طريق ومنحر".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مکہ کی تمام گلیاں راستہ اور قربان گاہ ہیں۔ [سلسله احاديث صحيحه/الحج والعمرة/حدیث: 1038]
706. کیا ہدی یا قربانی کے عوض ان کی قیمت دی جا سکتی ہے اور . . .؟
حدیث نمبر: 1039
-" كنا نتزود لحوم الهدي على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم إلى المدينة".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ہم رسول اللہ صلی علیہ وسلم کے عہد میں قربانی کا گوشت بطور زاد راہ رکھ لیتے اور مدینہ منورہ تک ہمارے پاس رہتا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الحج والعمرة/حدیث: 1039]

Previous    1    2    3    4    5    6    Next