الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


بلوغ المرام کل احادیث (1359)
حدیث نمبر سے تلاش:

بلوغ المرام
كتاب الزكاة
زکوٰۃ کے مسائل
حدیث نمبر: 523
وعن عبد المطلب بن ربيعة بن الحارث رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏إن الصدقة لا تنبغي لآل محمد،‏‏‏‏ إنما هي أوساخ الناس» . وفي رواية:«‏‏‏‏وإنها لا تحل لمحمد ولا لآل محمد» .‏‏‏‏ رواه مسلم.
سیدنا عبدالمطلب بن ربیعہ بن حارث رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا صدقہ آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم کیلئے مناسب ہی نہیں۔ یہ تو لوگوں کے اموال کی میل کچیل ہے۔ اور ایک دوسری روایت میں ہے کہ صدقہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم کیلئے حلال نہیں۔ (مسلم) [بلوغ المرام/كتاب الزكاة/حدیث: 523]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الزكاة، باب ترك استعمال آل النبي علي الصدقة، حديث:1072.»

حدیث نمبر: 524
وعن جبير بن مطعم رضي الله عنه قال: مشيت أنا وعثمان بن عفان إلى النبي صلى الله عليه وآله وسلم،‏‏‏‏ فقلنا: يا رسول الله! أعطيت بني المطلب من خمس خيبر وتركتنا،‏‏‏‏ ونحن وهم بمنزلة واحدة؟ فقال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏إنما بنو المطلب وبنو هاشم شيء واحد» .‏‏‏‏ رواه البخاري.
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں اور عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا یا رسول اللہ! آپ نے بنو عبدالمطلب کو خیبر کے خمس میں حصہ عنایت فرمایا ہے اور ہمیں نظرانداز فرمایا حالانکہ ہم اور وہ (آپ صلی اللہ علیہ وسلم رشتہ کے اعتبار سے) ایک ہی مرتبہ کے ہیں۔ یہ سن کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بنو عبدالمطلب اور بنو ہاشم ایک ہی چیز ہیں۔ (بخاری) [بلوغ المرام/كتاب الزكاة/حدیث: 524]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، فرض الخمس، باب ومن الدليل علي أن الخمس للإمام، حديث:3140.»

حدیث نمبر: 525
وعن أبي رافع رضي الله عنه،‏‏‏‏ أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم بعث رجلا على الصدقة من بني مخزوم،‏‏‏‏ فقال لأبي رافع: اصحبني،‏‏‏‏ فإنك تصيب منها،‏‏‏‏ فقال: لا حتى آتي النبي صلى الله عليه وآله وسلم فأسأله فأتاه فسأله،‏‏‏‏ فقال: «‏‏‏‏مولى القوم من أنفسهم،‏‏‏‏ وإنا لا تحل لنا الصدقة» .‏‏‏‏ رواه أحمد والثلاثة وابن خزيمة وابن حبان.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو مخزوم کے ایک آدمی کو زکٰوۃ کی وصولی پر مقرر فرمایا۔ اس نے ابورافع رضی اللہ عنہ کو کہا کہ تم میرے ساتھ چلو تجھے اس میں سے کچھ حصہ مل جائے گا۔ اس نے کہا میں نہیں جاؤں گا تاوقتیکہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر اس بارے میں دریافت نہ کر لوں۔ چنانچہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا قوم کا غلام بھی انہیں میں شمار ہوتا ہے اور ہمارے لئے صدقہ (زکٰوۃ) حلال نہیں ہے۔ اسے احمد اور تینوں نے روایت کی ہے اور ابن خزیمہ اور ابن حبان نے بھی۔ [بلوغ المرام/كتاب الزكاة/حدیث: 525]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الزكاة، باب الصدقة علي بني هاشم، حديث:1650، والترمذي، الزكاة، حديث:657، والنسائي، الزكاة، حديث:2613، وأحمد:3 /448، 4 /320، وابن خزيمة:4 /58، حديث:2344، وابن حبان (الإحسان):5 /124، حديث:3282.»

حدیث نمبر: 526
وعن سالم بن عبد الله بن عمر عن أبيه رضي الله عنهم أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم كان يعطي عمر بن الخطاب العطاء،‏‏‏‏ فيقول أعطه أفقر مني،‏‏‏‏ فيقول: «‏‏‏‏خذه فتموله،‏‏‏‏ أو تصدق به،‏‏‏‏ وما جاءك من هذا المال،‏‏‏‏ وأنت غير مشرف ولا سائل،‏‏‏‏ فخذه وما لا فلا تتبعه نفسك» .‏‏‏‏رواه مسلم.
سیدنا سالم بن عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو کوئی چیز عطا فرماتے تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ عرض کرتے کہ جو لوگ مجھ سے زیادہ غریب ہیں انہیں عطا فرما دیجئیے۔ اس کے جواب میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے اسے لے لو اور اپنا مال بنا لو یا اسے صدقہ کر دو۔ جو مال بغیر خواہش اور مانگنے کے تمہارے پاس آئے اسے لے لیا کرو اور جو اس طرح نہ ملے اس کے پیچھے اپنے آپ کو نہ لگاؤ۔ (مسلم) [بلوغ المرام/كتاب الزكاة/حدیث: 526]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الزكاة، باب جواز الأخذ بغير سؤال ولا تطلع، حديث:1045.»


Previous    1    2    3    4    5