الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مسند اسحاق بن راهويه کل احادیث (981)
حدیث نمبر سے تلاش:

مسند اسحاق بن راهويه
كتاب البر و الصلة
نیکی اور صلہ رحمی کا بیان
33. رحم دلی کی فضیلت
حدیث نمبر: 789
وَبِهَذَا الْإِسْنَادِ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((إِنَّ اللَّهَ لَيَضَعُ رَحْمَتَهُ عَلَى كُلِّ رَحِيمٍ))، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ كُلُّنَا يَرْحَمُ نَفْسَهُ، فَقَالَ: ((لَيْسَ يَرْحَمُ أَحَدُكُمْ نَفْسَهُ خَاصَّةً حَتَّى يَرْحَمَ النَّاسَ)).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مسلمان کو گالی دینا فسق اور اسے قتل کرنا کفر ہے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب البر و الصلة/حدیث: 789]
تخریج الحدیث: «مسند ابي يعلي، رقم: 4258 . سلسلة ضعيفه، رقم: 4816 .»

34. عاجزی و انکساری اختیار کرنے کی ترغیب
حدیث نمبر: 790
وَبِهَذَا الْإِسْنَادِ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((إِنَّ اللَّهَ أَوْحَى إِلَيَّ أَنْ تَوَاضَعُوا وَلَا يَبْغِي بَعْضُكُمْ عَلَى بَعْضٍ)).
اسی سند (سابقہ) سے ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ ہر رحیم شخص پر اپنی رحمت کرتا ہے۔ صحابہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہم میں سے ہر شخص اپنی جان پر رحم کرتا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی خصوصی طور پر اپنی ذات پر رحم نہیں کرتا حتیٰ کہ وہ لوگوں پر رحم کرے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب البر و الصلة/حدیث: 790]
تخریج الحدیث: «مسلم، كتاب الجنة وصفة، باب الصفات التى يعرف بها الخ، رقم: 2865 . سنن ابوداود، كتاب الادب، باب فى التواضع، رقم: 4895 . صحيح ترغيب وترهيب، رقم: 2890 .»

35. مومن ایک شخص سے دو بار دھوکہ نہیں کھاتا
حدیث نمبر: 791
أَخْبَرَنَا عَتَّابُ بْنُ بَشِيرٍ الْجَزَرِيُّ، نا إِسْحَاقُ بْنُ رَاشِدٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ((لَا يُلْدَغُ الْمُؤْمِنُ مِنْ جُحْرٍ مَرَّتَيْنِ)).
اسی (سابقہ) اسناد سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ نے میری طرف وحی کی ہے کہ تم تواضع اختیار کرو، تم ایک دوسرے پر زیادتی نہ کرو۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب البر و الصلة/حدیث: 791]
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الادب، باب لا يلدع المومن من جحر مرتين، رقم: 6133 . مسلم، كتاب الزهد والرقائق، باب لا يلدغ المومن من جحر مرتين، رقم: 2998 . سنن ابوداود، رقم: 4862 . سنن ابن ماجه، رقم: 3982 . مسند احمد: 379 .»

حدیث نمبر: 792
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو، نا يُونُسُ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ. وَذَكَرَ عَنْ عُقَيْلٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ.
سعید بن مسیب رحمہ اللہ بیان فرماتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مومن ایک سوراخ سے دو دفعہ نہیں ڈسا جاتا۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب البر و الصلة/حدیث: 792]
تخریج الحدیث: «انظر ما قبله .»

36. نرمی اختیار کرنے کی عظمت
حدیث نمبر: 793
وَبِهَذَا، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((إِنَّ اللَّهَ رَفِيقٌ يُحِبُّ الرِّفْقَ وَيُعْطِي عَلَى الرِّفْقِ مَا لَا يُعْطِي عَلَى الْعُنْفِ)).
سعید رحمہ اللہ نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی مثل روایت کیا ہے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب البر و الصلة/حدیث: 793]
تخریج الحدیث: «مسلم، كتاب البروالصلة، باب فضل الرقق، رقم: 2593 . سنن ابوداود، كتاب الادب، باب فى الرقق، رقم: 4807 . سنن ابن ماجه، رقم: 3688 . مسند احمد: 122/1 .»

37. مومن کا تکلیف پہنچنے پر صبر کرنا باعثِ ثواب ہے
حدیث نمبر: 794
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ مُحَيْصِنٍ رَجُلٌ مِنْ قُرَيْشٍ أَنَّهُ سَمِعَ مُحَمَّدَ بْنَ قَيْسِ بْنِ مَخْرَمَةَ، قَالَ سُفْيَانُ: نَرَاهُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ: ﴿مَنْ يَعْمَلْ سُوءًا يُجْزَ بِهِ﴾ [النساء: 123] شَقَّتْ عَلَى الْمُسْلِمِينَ وَبَلَغَتْ مِنْهُمْ مَبْلَغًا شَدِيدًا، فَشَكَوْا ذَلِكَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: ((قَارِبُوا وَسَدِّدُوا فِي كُلِّ مَا يُصَابُ الْمُؤْمِنُ كَفَّارَةٌ حَتَّى الشَّوْكَةِ)).
اسی (سابقہ) سند سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بےشک اللہ نرمی والا ہے، وہ نرمی پسند کرتا ہے اور وہ نرمی پر وہ کچھ عطا فرماتا ہے جو وہ سختی پر عطا نہیں فرماتا۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب البر و الصلة/حدیث: 794]
تخریج الحدیث: «مسلم، كتاب البروالصلة، باب ثواب المومن من فيما بصيبه من مرض اور حزن الخ، رقم: 2574 . سنن ترمذي، رقم: 3038 . مسند حميدي، رقم: 1148 .»

38. سلام کرنے کے آداب
حدیث نمبر: 795
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَارِثِ الْمَخْزُومِيُّ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، أَنَّ زِيَادًا أَخْبَرَهُ أَنَّ ثَابِتًا مَوْلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زَيْدٍ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ، سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ((يُسَلِّمُ الرَّاكِبُ عَلَى الْمَاشِي، وَالْمَاشِي عَلَى الْقَاعِدِ وَالَأَقَلُّ عَلَى الْأَكْثَرِ)).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا: جب یہ آیت: جو شخص برائی کرے گا وہ اس کا بدلہ پائے گا۔ نازل ہوئی تو مسلمانوں پر گراں گزرا اور انہیں سخت تکلیف پہنچی، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کی شکایت کی تو آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قریب رہو اور میانہ روی اختیار کرو، مومن کو جو بھی تکلیف پہنچتی ہے، اس میں اس کے لیے کفارہ ہے حتیٰ کہ اسے کانٹا بھی چبھ جائے (تو یہ بھی باعث کفارہ ہے)۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب البر و الصلة/حدیث: 795]
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الاستذان، باب تسليم الراكب على الماشي، رقم: 6232 . مسلم، كتاب السلام، باب بسلم الراكب على الماشي الخ، رقم: 2160 . سنن ابوداود، رقم: 5199 . سنن ترمذي، رقم: 2703 . ادب المفرد، رقم: 993 .»

39. نفس پر قابو رکھنے والا طاقتور ہوتا ہے
حدیث نمبر: 796
أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، نا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ مَسْرُوقٍ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((لَيْسَ الشَّدِيدُ مَنْ غَلَبَ النَّاسَ وَلَكِنَّ الشَّدِيدَ مَنْ غَلَبَ نَفْسَهُ)).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سوار شخص پیدل چلنے والے کو، پیدل چلنے والا بیٹھے ہوئے کو اور کم افراد زیادہ افراد کو سلام کریں گے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب البر و الصلة/حدیث: 796]
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الادب، باب الحذر من الغضب، رقم: 6114 . مسلم، كتاب البروالضلة، باب فضل يملك نفسه الخ، رقم: 2609 .»

40. مسلمان کا کسی مسلمان پر ظلم کرنے کا انجام
حدیث نمبر: 797
أَخْبَرَنَا كُلْثُومٌ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((الْمُسْلِمُ أَخُو الْمُسْلِمِ لَا يَظْلِمُهُ وَلَا يَخْذُلُهُ))، ثُمَّ أَشَارَ بِيَدِهِ إِلَى صَدْرِهِ فَقَالَ: ((التَّقْوَى هَاهُنَا)).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: طاقتور وہ نہیں جو لوگوں پر غالب آ جائے، طاقتور وہ ہے جو اپنے نفس پر قابو رکھے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب البر و الصلة/حدیث: 797]
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الظلم، باب لا بظلم المسلم ولا يخذله . . رقم: 2442 . مسلم، كتاب البروالصلة، باب تحريم الظلم، رقم: 2580 . سنن ابوداود، رقم: 4839 . سنن ترمذي، رقم: 1426 . مسند احمد: 68/2 .»

41. اچھے ایمان کے لیے اچھا اخلاق ضروری ہے
حدیث نمبر: 798
وَبِهَذَا، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((إِنَّ مِنْ أَكْمَلِ النَّاسِ إِيمَانًا أَحْسَنُهُمْ خُلُقًا)).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے، وہ اس پر نہ ظلم کرتا ہے نہ اسے رسوا کرتا ہے۔ پھر آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے اپنے سینے کی طرف اشارہ فرمایا: تقویٰ یہاں ہے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب البر و الصلة/حدیث: 798]
تخریج الحدیث: «سنن ابوداود، كتاب السنة، باب الدليل على زيادة الايمان ونقصانه، رقم: 4682 . سنن ترمذي، ابواب الرضاع، باب حق المراة على زوجها، رقم: 1162 . قال الشيخ الالباني: حسن صحيح . مسند احمد: 250/2 .»


Previous    1    2    3    4    5    6    7    Next