سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے جنّت کو پیدا فرمایا تو اس میں رہنے والے قبیلے اور خاندان بھى پىدا کیے، نہ ان میں اضافہ ہوگا اور نہ ان میں کمى کى جائے گى۔“ ایک آدمى کہنے لگا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! پھر عمل کرنے کا کیا مطلب ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم عمل کرو، بے شک ہر آدمى کے لیے اس رستے کى طرف آسانى کى گئى ہے جس کے لیے اسے پیدا کیا گیا ہے۔“ [معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الْإِيمَان/حدیث: 41]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 108، والبزار فى «مسنده» برقم: 7760، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4878، والطبراني فى «الصغير» برقم: 719
قال الهيثمي: فيه بكار بن محمد السيريني وثقه ابن معين وضعفه الجمهور وعباد بن علي السيريني ضعفه الأزدي، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (7 / 188)»
41. قرآن مجید کی ایک بھی آیت کا منکر کافر ہے
سیدنا ابن عبّاس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے قرآن مجید کی ایک آیت کا بھی انکار کیا تو وہ کافر ہو گیا۔“ [معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الْإِيمَان/حدیث: 42]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، انفرد به المصنف من هذا الطريق، وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 721
قال ابن حجر: حفص بن عمر العدنی وھو ضعيف، تقريب التهذيب: (1 / 259)»
42. ایمان کے تین اوصاف کا بیان
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص میں تین اوصاف موجود ہوں وہ ایمان کا مزہ چکھ لیتا ہے۔
(1) جو شخص اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول سے زیادہ اور کسى سے محبت نہ رکھتا ہو۔
(2) جس شخص کو اپنے دین سے مرتد ہو جانا آگ میں جلا دیا جانے سے زیادہ محبوب ہو۔
(٣) جو اللہ کے لیے کسی سے دوستی رکھتا ہو، اور اللہ کے لیے ہی کسی سے بغض رکھتا ہو۔“ [معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الْإِيمَان/حدیث: 43]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 16، 21، 6041، 6941، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 43، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 237، 238، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 4990، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2624، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4033، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 21125، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12184، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2071، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2813، والبزار فى «مسنده» برقم: 6221، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20320، والطبراني فى «الكبير» برقم: 724، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1149، 4905، والطبراني فى «الصغير» برقم: 728، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 30997، 35910»
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہیں دیکھ یا سن لینے کے بعد حق کہنے سے لوگوں کا ڈر منع نہ کرے۔“ [معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الْإِيمَان/حدیث: 44]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 4007، قال الشيخ الألباني: صحيح، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4344، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2174، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 16732، وأحمد فى «مسنده» برقم: 11579، والحميدي فى «مسنده» برقم: 769، والطبراني فى «الأوسط» برقم:، 3817، 4906، والطبراني فى «الصغير» برقم: 729، 312»
44. عقیدۂ توحید و رسالت کا بیان
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اس حال میں فوت ہوا کہ وہ جانتا ہو کہ اللہ کے بغیر کوئی معبود نہیں، اور محمّد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں، تو وہ شخص جنّت میں داخل ہوگا۔“ [معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الْإِيمَان/حدیث: 45]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 128، 129، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 32، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 10877، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12526، وأخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 75، 77، 78، 80، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 1496، 6522، وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 733، وأخرجه أبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3228»
45. پانچ اعمال کی افضلیت کا بیان
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص پانچ کام اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھتے ہوئے کرے گا وہ جنّت میں داخل ہو جائے گا۔ (١) جو شخص پانچ نمازوں کی ان کے وضو، رکوع و سجود سمیت حفاظت کرے گا تو وہ جنّت میں داخل ہو جائے گا۔ (٢) دل کی خوشى کے ساتھ اپنے مال سے زکوٰۃ ادا کرے۔ (٣) جو شخص راستے کی طاقت ہوتے ہوئے بیت اللہ کا حج کرے۔ (٤) رمضان المبارک کے روزے رکھے۔ (٥) اور امانت ادا کرے۔“ [معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الْإِيمَان/حدیث: 46]
تخریج الحدیث: «إسناده جيد، وأخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 429، قال الشيخ الألباني: حسن، والطبراني فى «الصغير» برقم: 772
قال الهيثمي: إسناده جيد، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (1 / 47)»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نیک بخت وہ ہے جو اپنی ماں کے پیٹ میں نیک بخت ہو گیا۔“ [معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الْإِيمَان/حدیث: 47]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 8465، والطبراني فى «الصغير» برقم: 773، صحيح الجامع برقم: 3685
قال الهيثمي: رواه البزار والطبراني ورجال البزار رجال الصحيح، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (7 / 193)»
47. اسلام کے بنیادی ارکان کا بیان
سیدنا جریر بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر رکھی گئی ہے: (١) ”لا الٰہ الا اللہ“ کی گواہی دینے پر۔ (٢) نماز قائم کرنے پر۔ (٣) زکوٰۃ ادا کرنے پر۔ (٤) بیت اللہ کا حج کرنے پر۔ اور (٥) رمضان کے روزے رکھنے پر۔“ [معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الْإِيمَان/حدیث: 48]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 19528، 19534، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7502، 7507، والطبراني فى «الكبير» برقم: 2363، 2364، 2368، والطبراني فى «الصغير» برقم: 782، وله شواهد من حديث عبد الله بن عمر بن الخطاب، فأما حديث عبد الله بن عمر بن الخطاب، أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 8، 4515، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 16، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2609، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 5004، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4890، والحميدي فى «مسنده» برقم: 720،وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 19912
قال الهيثمي: إسناد أحمد صحيح، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (1 / 47)»
48. تقدیر کو جھٹلانے والوں کا بیان
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آخر زمان میں کچھ لوگ تقدیر کو جھٹلا دیں گے، یہ لوگ اس امّت کے مجوسى ہوں گے، اگر وہ بیمار ہوں جائیں تو ان کى بیمار پرسى نہ کرو، اگر مر جائیں تو ان کے جنازے میں بھی شریک نہ ہوں۔“ [معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الْإِيمَان/حدیث: 49]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الحاكم فى «مستدركه» برقم: 285، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4691، قال الشيخ الألباني: حسن، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 20928، وأحمد فى «مسنده» برقم: 5688، 6185، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2494، 5303، 6778، والطبراني فى «الصغير» برقم: 800
قال البخاری: الحكم بن سعيد المديني عن الجعيد بن عبد الرحمن منكر الحديث، الكامل في الضعفاء: (2 / 488)»
49. روزِ قیامت اللہ تعالیٰ کن سے کلام نہیں کرے گا؟
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ تین افراد سے قیامت کے دن کلام نہیں کرے گا، اور نہ انہیں پاک کرے گا، اور ان کے لئے درد ناک عذاب ہوگا۔ (1) بوڑھا سفید و سیاہ بالوں والا زانی، (2) متکبر فقیر، (3) جس کو اللہ تعالیٰ نے مال دیا تو وہ اس کو قسم سے ہی خریدتا اور بیچتا ہے۔“ [معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الْإِيمَان/حدیث: 50]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 6111، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5577، والطبراني فى «الصغير» برقم: 821، صحيح الجامع برقم: 3072
قال الهيثمي: رجاله رجال الصحيح، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (4 / 78)»